دعوة للمتميزين في الترجمة بأي لغة وللباحثين الشرعيين للترشح أو ترشيح أحد الأصدقاء لأحد الفرص الوظيفية المتاحة : انقر هنـــــــــــــــــــــــــا

شاندار ختم : دس متواترقراءتوں کا جامع

قاری : طہ بن محمد فہد

وصف

شاندارختم قرآن: دس متواترقراءتوں کا جامع
اس ختم قرآن میں قارى طہ محمد فہد نے ایک ہی وقت میں دس متواترقراءتوں کی تمام صورتوں کو جمع کردیا ہے.انہوں نے اسمیں وقف کے ساتھ قراءتوں کو جمع کرنے کا طریقہ اختیارکیا ہے جسکی کیفیت بقول قاری یوں ہے: (میں قالون سے قراءت شروع کرتا ہوں پھراس شخص کی قراءت کو پیش کرتا ہوں جسکی قراءت آیت کے آخرسے زیادہ قریب ہوتی ہے جب تک کہ اسکی قراءت قالون سے نہ مل جائے. اوراسی طرح فرش واصل کے اعتبار سے تمام قراء کی قراءتوں کو پڑھتا ہوں.(الهادي شرح طيبة النشر1/430). وقف کےساتھ جمع کرنے کی عملی مثال:اللہ کا فرمان: (الذین یؤمنون بالغیب ویقیمون الصلاة ومما رزقنهم ينفقون)
1-قالون میم جمع کے سکون کے ساتھ اورانکے ساتھ تما م قراء شامل ہیں _مگروصل کی صورت قالون کے ساتھ خاص ہے_ ورش ،ابن كثير، سوسى اور ابوجعفر.
2- قالون ميم کے وصل کے ساتھ اورانکے ساتھ ابن کثیربھی شامل ہیں.
3-ورش یؤمنون کے ہمزہ کو واو سے بدل کراور لام صلاة كو موٹا کرکے پڑھتے ہیں اوراسمیں کوئی انکا موافق نہیں.
4-سوسى لام صلاة كو باريك پڑہتےہیں.
5- ابوجعفر میم کو وصل کرکے پڑھتے ہیں.

114
فیڈ بیک