انصاری صحابیات کا پردہ ()

محمد صالح

 

میں وہ حدیث تلاش کررہی ہوں جس میں یہ ذکر ہےکہ پردہ والی آیت کے نزول کے بعد مسلمان عورتیں کووں کی طرح تھیں ، جو کہ اس پردلالت کرتا ہے کہ حجاب سیاہ رنگ کا ہونا چاہیۓ ، کیا ممکن ہے کہ آّپ اس حدیث کے بارہ میں بتائيں کہ کس کتاب اورکون سے صفحہ پر ہے ؟

    |

    انصاری صحابیات کا پردہ

    حديث حجاب نساء الأنصار

    [ أردو - اردو - urdu ]

    شیخ محمد صالح المنجد

    ترجمہ: اسلام سوال وجواب ویب سائٹ

    تنسیق: اسلام ہا ؤس ویب سائٹ

    ترجمة: موقع الإسلام سؤال وجواب
    تنسيق: موقع islamhouse

    2013 - 1434

    انصاری صحابیات کا پردہ

    میں وہ حدیث تلاش کررہی ہوں جس میں یہ ذکر ہےکہ پردہ والی آیت کے نزول کے بعد مسلمان عورتیں کووں کی طرح تھیں ، جو کہ اس پردلالت کرتا ہے کہ حجاب سیاہ رنگ کا ہونا چاہیۓ ، کیا ممکن ہے کہ آّپ اس حدیث کے بارہ میں بتائيں کہ کس کتاب اورکون سے صفحہ پر ہے ؟

    الحمد للہ

    جس حدیث کی طرف آپ اشارہ کررہی ہیں وہ ابوداود رحمہ اللہ تعالی نے ام سلمہ رضي اللہ تعالی عنہا سے بیان کی ہے :

    ام سلمہ رضي اللہ تعالی عنہا بیان کرتی ہیں کہ جب آيت حجاب { یدنین علیھن من جلابیبھن ( وہ اپنی اوڑھنیاں اوپرسے نیچے لٹکا لیں ) } کا نزول ہوا توانصاری عورتیں چادروں کی وجہ سے اس طرح نکلتی تھی جس طرح کہ ان کے سروں پرکوے ہوں ۔ سنن ابوداود کتاب اللباس باب قولہ تعالی { یدنین علیھن مین جلابیبھن } ۔

    ابوداود کی شرح عون المعبود کی شرح میں لکھتے ہیں :

    ( گویا کہ ان کے سروں پرکوے تھے ) غربان غراب کی جمع ہے اورغراب کوے کوکہتے ہیں ( من الاکسیۃ ) چادروں سے ، اکسیۃ کساء کی جمع جوکہ بڑي چادرکوکہا جاتا ہے انہیں اوڑھنیاں کوکوے سے سیاہ ہونے کی بنا پرمشابھت دی گئ ہے ۔

    اوراس میں یہ شرط نہیں نکلتی کہ عورت کا برقعہ یا چادر سیاہ رنگ کی ہی ہونی چاہيۓ لیکن سیاہ رنگ ہوسکتا ہے پردے کے اعتبار سے زيادہ سترپوشی کا باعث ہو اور دوسرے رنگوں میں اتنا پردہ نہ پایا جاۓ ۔

    اس کے بارہ میں مزيد تفصیل آپ مسلمان عورت کا پردے کے بارہ میں سوال نمبر ( 214 ) کا مراجعہ کریں ۔

    واللہ تعالی اعلم .