جس شخص پر رمضان کے روزے کی قضا باقی ہے اسکے لئے عاشورا ءکا روزہ رکھنا ()

محمد صالح المنجد

 

شیخ محمد بن صالح المنجد ۔ حفظہ اللہ۔ سے پوچھا گیا : مجھ پر رمضان کے روزے كى قضاء باقی ہے اور ميں عاشوراء(دس محرّم) كا روزہ ركھنا چاہتا ہوں، تو كيا ميرے ليے قضاء پورا کرنےسے پہلے عاشوراء كا روزہ ركھنا جائز ہے ؟ اور كيا ميں عاشوراء (دس محرم) اور گيارہ محرم كا روزہ رمضان كى قضاء كى نيت سے ركھ سكتا ہوں؟ اور كيا مجھے عاشوراء كے روزے كا اجروثواب حاصل ہو گا "؟

    |

    جس شخص پر رمضان کے روزے کی قضا باقی ہے اسکے لئے عاشورا ءکا روزہ رکھنا

    صوم عاشوراء لمن عليه قضاء رمضان

    [ أردو - اردو - urdu ]

    محمد صالح المنجد

    ترجمہ:اسلام سوال وجواب ویب سائٹ

    تنسیق: اسلام ہا ؤس ویب سائٹ

    ترجمة: موقع الإسلام سؤال وجواب
    تنسيق: موقع islamhouse

    2013 - 1435

    جس شخص پر رمضان کے روزے کی قضا باقی ہے اسکے لئے عاشورا ءکا روزہ رکھنا

    سوال: مجھ پر رمضان کے روزے كى قضاء باقی ہے اور ميں عاشوراء(دس محرّم) كا روزہ ركھنا چاہتا ہوں، تو كيا ميرے ليے قضاء پورا کرنےسے پہلے عاشوراء كا روزہ ركھنا جائز ہے؟

    الحمد للہ :

    اول:

    جس شخص پر رمضان المبارك كے ايك يا ايك سے زيادہ دنوں كى قضاء باقی ہوتو وہ نفلى روزہ نہ ركھے، بلكہ وہ اپنى قضاء سے ابتدا كرے اور پھر نفلى روزے ركھے.

    دوم:

    جب وہ دس اور گيارہ محرم الحرام كا روزہ رمضان المبارك كے چھوڑے ہوئے روزوں كى قضاء كى نيت سے ركھے تو يہ جائز ہے، اور يہ اس كے ذمہ واجب دو دن كى قضاء ہو گى، كيونكہ رسول صلى اللہ عليہ وسلم كا فرمان ہے: "اعمال كا دارومدار نيتوں پر ہے، اور ہر شخص كے ليے وہى كچھ ہے جس کی اس نے نيت كی ہے"-

    (ديكھيں: فتاوى اللجنۃ الدائمۃ للبحوث العلميہ والافتاء ( 11 /401 )

    "اور اميد کی جاسكتى ہے كہ آپ كو اس دن كے روزے اور قضاء كا اجروثواب حاصل ہو"-

    (ديكھيں: فتاوى منار الاسلام، للشيخ محمد ابن عثيمين رحمہ اللہ ( 2 / 358)

    والله اعلم. الاسلام سوال وجواب