• PDF

    کیا آپ ملازمت کی تلاش میں ہیں؟ (عِبرت انگیز واقعات پر مبنی دردمندانہ تحریر ایک ہمدرد داعی اسلام کے قلم سے): انسانی زندگی میں عمل صالح کی بہت اہمیت ہے، معاشرے میں کسی فرد کا نیک کردار نہ صرف خود اسے فائدہ دیتا ہے بلکہ معاشرے کے دیگر افراد بھی اس کی خوش اطواری سے مستفید ہوئے بغیر نہیں رہتے۔ عمل صالح کی توفیق اللہ تعالیٰ ہی کی طرف سے ملتی ہے۔ یوں عمل صالح گویا ربّانی ملازمت ہے جو آدمی اعمال صالحہ پر کاربند ہوتا ہے وہ اللہ تعالیٰ کے خادم کی حیثیت سے زندگی بسر کرتا ہے، وہ دین کی بھی خدمت کرتا ہے اور لوگوں کو بھی نفع پہنچاتا ہے، آدمی کو دنیا میں رہتے ہوئے عمل صالح کی توفیق مل جائ تو اس سے بڑی خوش نصیبی اور کوئی نہیں۔ زیرنظر کتاب(هل تبحث ع وظيفة؟) " کیا آپ ملازمت کی تلاش میں ہیں” کے فاضل مصنف ڈاکٹر محمد بن عبد الرحمن العریفی نے روز مرّہ اور تاریخی واقعات کے پس منظر میں یہی باور کرایا ہے کہ عمل صالح ہی انسانی فلاح وبہبود کا ضامن ہے۔ کتاب کی افادیت کے پیش نظر حافظ قمر حسن حفظہ اللہ نے اسے مکتبہ دار السلام لاہور کی طرف سے اردو قالب میں ڈھالا ہے، رب العالمین مؤلف،مترجم، ناشر کے لئے اس کتاب کو نجات کا ذریعہ بنائے اور اس کے نفع کو عام کرے۔

  • PDF

    یونیورسٹی کینٹین میں : یہ کتاب عالم عرب کے ممتاز عالم دین، بہت سی کتب کے مصنف اورعظیم دانشور ڈاکٹرعبدالرحمٰن عریفی حفظہ اللہ کا علمی شاہکار ہے۔ ان کی اچھوتی اور منفرد تحریریں عرب دنیا میں بے حد مقبول ہیں۔ زیر نظر کتاب عربی زبان میں "صرخة في مطعم الجامعة"کے نام سے لاکھوں کی تعداد میں شائع ہو کر لوگوں کے ہاتھوں داد تحسین حاصل کر چکی ہے۔ اس کتاب کا اردو ترجمہ "یونیورسٹی کینٹین میں" اس وقت آپ کے سامنے ہے۔ کتاب کا موضوع اسلام کی عزت مآب بیٹیوں کے چہرے کے پردہ کی افادیت اور ان کے گوہر عصمت کی حفاظت ہے۔ کتاب قرآنی آیات، شرعی دلائل، عبرت انگیز اور نصیحت آموز واقعات سے مزیّن ہے۔ عصر حاضر کی نوجوان نسل کے لیے یہ ایک شاندار تحفہ ہے۔ اس کتاب کے مطالعے سے مسلم بیٹیاں اور بیٹے صراط مستقیم پر گامزن ہونے میں سہولت محسوس کریں گے۔ اسی راہ پر چلنے میں ہی امت کی عظمت گم گشتہ کی بازیابی ہو سکتی ہے۔ کتاب کا اردو ترجمہ حافظ قمر حسن نے کیا ہے جو بہت رواں اور سلیس ہے۔ پروف خوانی اور تخریج کے فرائض حافظ ندیم اور مولانا عبد الرحمن نے انجام دئے ہیں -(ع۔م)

فیڈ بیک