زیرمطالعہ کتاب میں کتاب وسنت کی روشنی میں دین اسلام پر ثابت قدمی کے اہم وسائل وذرائع کو بیان کیا گیا ہے تاکہ شبہات وشہوات کے فتنے میں مبتلا انسان ان وسائل کو اپنا کردین اسلام پر ثابت قدم رہ سکے۔
سوال:میں اور میرا خاوند عربی زبان سیکھنے کیلئے مخلوط کلاسوں میں شرکت کرنا چاہتے ہیں، ہمیں معلوم ہے کہ اختلاط جائز نہیں ہے، لیکن ہمیں یہ بتلادیں کہ اختلاط کہتے کسے ہیں؟ اور دلائل کے مطابق اسکا کیا حکم ہے؟ سوال کیلئے اضافی معلومات یہ ہیں: کلاس میں دس طالب علم ہیں، جن میں سے اکثر خواتین ہیں، تو کیا میں اور میرا خاوند کلاس میں شرکت کرنے کیلئے جائیں، یاد رہے ان میں سے کچھ غیر مسلم طلباء بھی ہیں۔
سوال:اس برس ہم عاشوراءکاروزہ کیسےرکھیں؟ ہمیں ابھی تک یہ علم نہیں کہ مہینہ کب شروع ہوااورکیا ذوالحجہ انتیس کاتھایاتیس یوم کا,توہم عاشوارء کی کیسےتحدیدکریں اور روزہ رکھیں ؟
سوال: دو ہفتہ قبل ميرے والد صاحب فوت ہوئے ہيں، ميں يہ معلوم كرنا چاہتى ہوں كہ جب ميں اور خاندان كے باقى افراد والد كى قبر پر جائيں تو كيا وہ ہمارى بات سننے كى طاقت ركھتے ہيں، اور نہیں ركھتے تو كيا كوئى طريقہ ايسا ہے كہ وہ ہمارى بات سن سكيں ؟ آپ سے گزارش ہے كہ جواب جلد ديں، ميں يہ اس ليے جاننا چاہتى ہوں كہ اس كا جواب ميرے غم و حزن ميں مددگار ہوگى۔
سوال: میں کچھ عرصہ قبل ریاض سے عمرہ کرنے کیلیے گیا، تو میں نے احرام کی چادریں گھر سے ہی باندھ لی تھیں لیکن نیت نہیں کی کیونکہ میں دورانِ پرواز میقات پر پہنچ کر نیت کرنا چاہتا تھا، لیکن میں نے جہاز میں میقات کے آنے کا اعلان نہیں سنا اور مجھے نیت کرنے کا موقع نہیں ملا؛ کیونکہ جہاز حدود میقات سے گزر چکا تھا۔ پھر میں نے فیصلہ کیا کہ مکہ جاتا ہوں، مکہ جا کر اپنی دونوں چادریں اتار کر عام لباس پہن لیا اور گاڑی لیکر طائف کے قریب میقات قرن المنازل چلا گیا وہاں میں احرام کی دونوں چادریں زیب تن کیں اور عمرے کی نیت کر کے مکہ چلا آیا اور عمرہ کو مکمل کیا۔ اب سوال یہ ہے کہ کیا میں نے اپنا عمرہ صحیح انداز سے کیا ہے؟ یا مجھے کوئی کفارہ ادا کرنا ہو گا؟ اور اگر میرے ذمہ کفارہ ہے تو اس کیلئے مجھے کیا کرنا ہو گا؟ امید ہے کہ آپ میرے سوال کا جواب دیں گے۔
سوال:میں 14 ماہ سے دوسرے درجہ کی شوگر کا مریض ہوں جوکہ ابتدائی مر حلہ میں ہے، جس میں انسولین لینے کی ضرورت نہيں ہوتی ہے۔ میں کوئی دوائی تواستعمال نہیں کرتا لیکن غذائی پرہيز ضرور کرتا ہوں ، اور تھوڑی بہت ورزش بھی کرتاہوں تا کہ شوگر کنٹرول رہے ۔ پچھلے رمضان میں، میں نے کچھ روزے رکھے تھے لیکن شوگر کے اوسط یا رفتار کی کمی ہونے کی وجہ سے مکمل روزے نہيں رکھ سکا تھا ، لیکن الحمد للہ، اب میں اپنے آپ کوبہتر محسوس کرتا ہوں، لیکن صرف روزہ کی حالت میں سر میں درد محسوس کرتا ہوں ، توکیا مجھے ، اپنی بیماری کو نظر انداز کرتے ہوئے روزہ رکھنا ضروری ہے ؟ اورکیا میں روزہ کی حالت میں خون میں شوگر کے مقدار کی جانچ کرا سکتاہوں ، (کیونکہ اس (شوگرکی جانچ )کےلئے انگلی سے خون لینے کی ضرورت پڑتی ہے)؟
سوال :اسلام میں صوفیوں کا کیا مقام ہے ؟ اور یہ قول کہاں تک صحیح ہے کہ کچھ اولیاء اورعبادت گزار اللہ تعالیٰ سے رابطہ رکھتے ہیں، اوربعض لوگ اس (ظاہرہ) کا اعتقاد رکھتے ہیں اور یہ کہ دنیا میں مختلف جگہ اور ادیان میں اس کا ثبوت ملتا ہے ۔اورجو لوگ صوفی ہونے یا صوفیوں کے پیروکار ہونے کا دعویٰ کرتے ہیں ان کی رویت کیسے ممکن ہے ؟ اور کیا نماز اور اللہ تعالیٰ کا ذکر اللہ سبحانہ وتعالی ٰسے رابطہ کی قسم میں سے نہیں ہے؟
شیخ محمد بن صالح المنجد ۔ حفظہ اللہ۔ سے پوچھا گیا: برائے کرم مجھے ’’بُہرہ شیعہ‘‘ اور ’’رافضہ شیعہ‘‘ کے درمیان دینی اختلاف کی حقیقت سے خبردار کریں،اور کیا یہ لوگ ’’شیعہ اثنا عشریہ‘‘ سے بدتر ہیں؟اور چونکہ یہ لوگ یا علی مدد! اوریاحسین ! کہتے ہیں، اور بعض بہرہ اپنے اماموں کا سجدہ بھی کرتے ہیں: تو کیا یہ شرک اکبر کے مرتکب ہیں؟ اور ان کی تکفیر کا کیا حکم ہوگا؟ اور کیا ہم یہ کہیں کہ یہ سب کافرہیں یا کہیں کہ یہ عمومی طور پر کافر نہیں ہیں،بلکہ گمراہ ہیں، اور ان کے عقائد کفرپر مشتمل ہیں، اور بہری معین کی تکفیر کے لئے ان کے خلاف ٹھوس دلیل کی ضرورت ہے،اور یہ صرف کبار علماء کے لئے ہی ممکن ہے؟
رافضہ (شیعہ)کے نزدیک تحریفِ قُرآن: شیخ محمد بن صالح المنجد ۔ حفظہ اللہ۔ سے پوچھا گیا کہ: میں نے اپنے ایک شیعہ ساتھی سے سنا ہے کہ ان کے ہاں ایک ایسی سورت ہے جوہمارے مصحف میں نہیں پائی جاتی، تو کیا یہ صحیح ہے؟ اور اس سورت کو ’’سورۃ الولایۃ ‘‘ کا نام دیا جاتا ہے۔
ائمّہ شیعہ اثنا عشریہ کا مقام ومَرتبہ: شیخ محمد بن صالح المنجد ۔ حفظہ اللہ۔ سے پوچھا گیا کہ: ائمہ شیعہ اثنا عشریہ اور خاص طور سے ان میں سے متاخرّین کا کیا مقام ومرتبہ ہے؟۔
شیخ محمد بن صالح المنجد ۔ حفظہ اللہ۔ سے پوچھا گیاکہ:’’ اگر مسلمان نبی صلی اللہ علیہ وسلم کاجشنِ ولادت مناتے ہیں تو اللہ کے نبی عیسیٰ علیہ السلام کا جشنِ ولادت منانے میں کیا نقصان ہے؟کیا عیسیٰ علیہ السلام اللہ کی طرف سے مبعوث نبی نہیں تھے؟ یہ بات میں نے کسی آدمی سے سنی تھی، تاہم میں جانتا ہوں کہ کرسمس منانا حرام ہے، لیکن مجھے مذکورہ سوال کا جواب چاہئے۔ اللہ تعالیٰ آپکو جزائے خیر سے نوازے؟‘‘۔
حدیث(لا هامة ولا صفر ولا نوء ولا غول ) کا معنیٰ: شیخ محمد بن صالح المنجد ۔ حفظہ اللہ۔ سے پوچھا گیاکہ: میں نے ایک عجیب وغریب حدیث پڑھی ہے جس میں ہامہ،صفر ،نوء اورغول کی نفی کی گئ ہے ، تو ان عبارتوں کا کیا معنیٰ ہے ؟"
عورت کے رحم سے خارج ہونے والی رُطوبت(secretions) کا حُکم :شیخ محمد بن صالح المنجد ۔ حفظہ اللہ۔ سے پوچھا گیاکہ: بعض اوقات ميں محسوس كرتى ہوں كہ انڈروئير پر(transparent secretions) شفاف پانى سا لگا ہے جس كے خارج ہونے كا مجھے احساس تك نہيں ہوتا، كيا اس حالت ميں نماز ادا كرنا جائز ہے، اور اگر جائز نہيں تو كيا انڈر وئير تبديل كر كے وضو دوبارہ كرنا ہو گا ؟"
Follow us: