- Classification Tree
- قرآن کریم
- سنّت
- عقیدہ
- فقہ وعلوم فقہ
- عبادات
- طہارت
- نماز
- جنائز
- زکاۃ
- روزہ
- حج وعمرہ
- مالی معاملات کا علم
- قسم ونذور
- خاندان
- دوا وعلاج اور شرعی دم
- کھانے اور پینے کی چیزیں
- جرائم
- سزائیں(حد)
- حکم وانصاف وفیصلہ
- جہاد
- نئے پیش آمدہ مسائل کا علم
- اقلّیات کے مسائل کا علم
- جدید مسلم کے احکام
- شرعی سیاست
- فقہی مذاہب
- فتاوے
- اصول فقہ
- Books on Islamic Jurisprudence
- عبادات
- فضائل اعمال وطاعات اور ان سے متعلقہ باتیں
- دعوت الی اللہ
- Calling to Allah's Religion
- اسلام کی تعریف
- بشریت کو اسلام کی ضرورت
- محاسنِ اسلام
- Moderation vs Terrorism in Islam
- اسلامی دین کی عمومیت
- اسلام میں انسان وحیوان کے حقوق،اور دھشت گردی سے متعلق اسلام کا موقف،۳۵ سے زائد عالمی زبانوں میں
- اسلام میں جانوروں کے حقوق
- غیر مسلموں کیلئے منتخب کردہ مضامین
- Promotion of Virtue and Prevention of Vice
- اسلام میں کیسے داخل ہوں؟
- ان لوگوں نے اسلام کیوں قبول کیا (نئے مسلمان کے قصّے)
- اسلام سے متعلق شبہات
- Fair Testimonies about Islam
- داعیوں کی سوانح حیات
- اسلامی دعوت کی صورتحال
- رضاکارانہ کام
- Issues That Muslims Need to Know
- Calling to Allah's Religion
- Arabic Language
- Islamic Culture
- Periodic Occasions
- Contemporary Life vs Muslims' Affairs
- Schools and Education
- Mass Media and Journalism
- Press and Scientific Conferences
- Communication and Internet
- Islamic Civilization
- Orientalism and Orientalists
- Sciences from Muslims Perspective
- Islamic Systems
- Website Competitions
- Various Apps and Programs
- Links
- Administration
- Curriculums
- منبری خطبے
سنت کی شرحیں
اس صفحہ میں سنت کی بعض کتابوں اور متنوں کی شرحوں کا تذکرہ ہے، اسی طرح بعض نبوی حدیثوں کا چند عالمی زبانوں میں شرح ہے۔
عناصر کی تعداد: 17
-
اردو
مُفتی : محمد صالح المنجد مراجعہ : شفیق الرحمن ضیاء اللہ مدنی
حدیث(لا هامة ولا صفر ولا نوء ولا غول ) کا معنیٰ: شیخ محمد بن صالح المنجد ۔ حفظہ اللہ۔ سے پوچھا گیاکہ: میں نے ایک عجیب وغریب حدیث پڑھی ہے جس میں ہامہ،صفر ،نوء اورغول کی نفی کی گئ ہے ، تو ان عبارتوں کا کیا معنیٰ ہے ؟"
- اردو مؤلّف : عبد المحسن بن حمد العباد البدر ترجمہ : أبو طاهر زبير علي زئي مراجعہ : شفیق الرحمن ضیاء اللہ مدنی
زیر نظر کتاب میں علامہ عبد المحسن العبّاد –حفظہ اللہ- نے حدیث جبریل کی تفصیلی شرح پیش کی ہے جو اسلام ،ایمان اوراحسان پر مشتمل ہے۔اس حدیث کی شان میں امام نووی نے فرمایا ہے:‘‘جان لوکہ اس حدیث میں علوم،آداب اور لطائف کی اقسام جمع ہیں بلکہ یہ حدیث اسلام کی اصل ہے جیسا کہ ہم نے قاضی عیاض سے نقل کیا ہے۔’’ [شرح النووى 1/160] اردوداں حضرات کے استفادہ کیلئے حافظ زبیر علی زئی –حفظہ اللہ – نے اسے اردو قالَب میں ڈھالا ہے۔
- اردو
اس پروجیکٹ کا مقصد صحیح احادیث نبویہ کا آسان اور واضح ترجمہ وشرح فراہم کرنا ہے https://hadeethenc.com/app/#/list-categories?lang=ur
- اردو
"شرح اربعین نووى "شیخ عبد الہادی مدنی حفظہ اللہ کی نہایت ہی عمدہ ,مختصر اور منفرد شرح ہے جسمیں صرف صحیح احادیث کا التزام کیا گیا ہے اور ہر حدیث کے ترجمہ کے بعد فوائد واحکام کا عنوان دے کرنمبروار نقاط کی شکل میں مسائل ومطالب کو بھی بیان کردیا گیا ہے , آسان اور عام فہم اسلوب میں یہ شرح عوام وخواص سب کیلئے مفید ہے ضرور مطالعہ کریں.
- عربي زبان
- عربي زبان
- اردو مؤلّف : محمد ابوالحسن سیالکوٹی مراجعہ : شفیق الرحمن ضیاء اللہ مدنی
پیش نظر کتاب امام بخاری رحمہ اللہ کی شہرہ آفاق تصنیف"صحیح بخاری"کی ترجمہ وشرح ہے جسے شیخ الکل فی الکل سید نذیر حسین محدث دہلوی کے تلمیذ رشید علاّمہ محمد ابوالحسن سیالکوٹی رحمہ اللہ نے ناشر کتاب شیخ فقیراللہ کے ارشاد کے مطابق تالیف فرمائی تھی۔ یہ کتاب پہلی مرتبہ 1870 میں شائع ہوئی تھی اب اسے جدید انداز میں طبع کیا گیا ہے جو شائقین کے لیے انتہائی مفید ثابت ہوگی۔ یہاں ایک بات کی وضاحت مناسب رہے گی کہ اس کتاب کے ٹائٹل پر یہ لکھا گیا ہے کہ یہ حافظ ابن حجر عسقلانی رحمہ اللہ کی مشہور شرح بخاری فتح الباری کا ترجمہ ہے ۔لیکن علی الاطلاق یہ بات امر واقعہ کے مطابق نہیں، اصل میں یہ ایک مستقل شرح ہے جس میں فتح الباری کے علاوہ ارشاد الساری،کو اکب الدراری ، تیسیرالقاری، منح الباری ،توشیح اور عمدۃ القاری سمیت بعض دیگر کتب حدیث سے بھی استفادہ کیا گیا جیسا کہ اس کتاب کے صفحہ 6 پر یہ تصریح موجود ہے۔ لہذا اسے فتح الباری کا ترجمہ قرار دینا مناسب نہیں ہے البتہ بعض مقامات پر فتح الباری کا لفظی ترجمہ دیا گیاہے۔ بہرحال دس ضخیم جلدوں میں 30 اجزاء پر مشتمل یہ ترجمہ وشرح طالبان علوم نبوّت کیلئے ایک گرانقدر علمی تحفہ ہے۔ رب کریم، کتاب کے مؤلف، مترجم وشارح، مراجع اور ناشر کو جزائے خیر دے، اور جملہ قارئین کے لئے اسکے نفع کو عام کرے، اور ہم سب کو نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت کو اپنی زندگی میں حرزِ جاں بنانے کی توفیق دے۔ آمین!
- اردو مؤلّف : محمد ناصر الدين الألباني ترجمہ : عبد المنان راسخ ترجمہ : محفوظ احمد مراجعہ : شفیق الرحمن ضیاء اللہ مدنی
اللہ تعالیٰ نے اولاد آدم میں سے بہت سے ایسے صاحب عقل و دانش پیدا کیے ہیں جن کا ذکر خیر مشک و عنبر سے زیادہ قیمتی ہے ۔ انہی باہمت ہستیوں میں سے ایک نام علامہ ناصر الدین البانیؒ کا ہے جنہوں نے اپنی ساری زندگی شجر حدیث کی آبیاری کے لیے وقف کیے رکھی۔ شیخ موصوف کے علمی کارناموں کی طویل فہرست میں سب سے نمایاں کارنامہ احادیث رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے ذخیرہ میں غوطہ زن ہو کر ان کو صحت و ضعف کے اعتبار سے تقسیم کرنا ہے۔ شیخ موصوف نے حدیث رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر نہایت وقیع کام کرتے ہوئے کھوٹے اور کھرے کو الگ الگ کیا۔ اس وقت آپ کے سامنے "سلسلہ احادیث صحیحہ" کے نام سے احادیث کا ایسا مجموعہ ہے جس کو شیخ البانی نے صحیح قرار دیا ہے۔ کتاب کو اردو قالب میں ڈھالنے اور فوائد کا تذکرہ کرنے کا فریضہ استاذ الحدیث عبدالمنان راسخ اور ابو میمون محفوظ احمد اعوان نے انجام دیا ہے۔ اس اردو ترجمہ کی خاصیت یہ بھی ہے کہ تمام احادیث کو متعدد ابواب کے تحت یکجا کیا گیا ہے۔ کتاب کے حوالے سے یہ بات ذہن نشین رہے کہ شیخ البانی معصوم عن الخطاء نہیں تھے آپ کے بعض تفردات پر اہل علم نے نقد کیا ہے۔
- اردو مؤلّف : عبدالکبیر محسن مراجعہ : شفیق الرحمن ضیاء اللہ مدنی
امام بخاریؒ کی شخصیت اور ان کی صحیح بخاری کسی تعارف کی محتاج نہیں. سولہ سال کے طویل عرصہ میں امام بخاری رحمہ اللہ نے 6 لاکھ احادیث سے اس کا انتخاب کیا اور اس کتاب کے ابواب کی ترتیب رياض الجنة میں بیٹھ کر فرمائی اور اس میں صرف صحیح احادیث کو شامل کیا ۔یہی وجہ ہےکہ علماء کا اس بات پر اتفاق ہے کتاب اللہ کے بعد سب سے بہتر کتاب صحیح بخاری ہے. صحیح بخاری کی اسی قدر ومنزلت کی بنا پر بے شمار اہل علم اور ائمہ حدیث نے مختلف انداز میں صحیح بخاری کی شروحات لکھی ہیں ان میں فتح الباری از ابن حافظ ابن حجر عسقلانی کو امتیازی مقام حاصل ہے ۔ زیر نظر کتاب "توفیق الباری شرح صحیح بخاری"پروفیسرڈاکٹر عبدالکبیر محسن حفظہ اللہ کی 12 ضخیم مجلدات پر مشتمل عظیم الشان تالیف ہے جسے انہوں نے اپنے والد گرامی مولانا عبد الحلیم (شیح الحدیث جامعہ محمدیہ اوکاڑہ) کے ہدایت کے مطابق پایہ تکمیل تک پہنچایا ہے۔ مؤلف نے اس میں فتح الباری ، ارشاد الساری ، فیض الباری ، شرح تراجم شاہ ولی اللہ سے استفادہ کرتے ہوئے ان مذکورہ کتب کے تمام اہم مباحث کا خلاصہ اپنے تصنیف میں پیش کردیا ہے یہ کتاب طالبان علوم ِنبوت کےلیے بیش قیمت علمی تحفہ ہے ۔ توفیق الباری کی جلد اول مکتبہ قدوسیہ او ر باقی گیارہ جلدیں مکتبہ اسلامیہ ،لاہور نے شائع کی ہیں.اللہ تعالی فاضل مؤلف کی اس عظیم کاوش کو قبول فرمائے۔ (آمین)(م۔ا)
- اردو مُفتی : محمد صالح المنجد
میں ایک نئ مسلمہ ہوں اورانٹرنیٹ پرمیر لنک یہ ہے ۔۔۔۔۔ میں نے مندرجہ ذيل حديث دیکھی تواپنی استاد سے اس کے بارہ میں سوال کیا استاد کا جواب بھی ذکر کروں گی ، مجھے اس جواب اورحدیث کے معنی سے بہت ہی زیادہ تکلیف ہوئ ، توکیا یہ ممکن ہے کہ آپ اس موضوع میں ذرا تفصیل سے جواب دیں اور کیا اس موضوع میں کوئ اوراحادیث بھی ہیں جواس حدیث کے معنی کی تاکید کرتی ہوں ؟ وہ حدیث صحیح مسلم میں اس طرح مروی ہے : ابوھریرہ رضی اللہ تعالی بیان کرتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : روحیں مجتمع لشکر ہیں توجوان میں سے پہچانتی ہیں وہ مانوس ہوتی اورجومختلف ہوتی ہیں جدا جدا ہوجاتی ہیں ۔ صحیح مسلم( 6376 ) حدیث یہ نہیں کہتی کہ لوگ پیدائش سے قبل زندہ تھے ، بلکہ یہ کہا کہ روحیں جنت میں تھیں اوریہ جنت وہ نہیں جس میں آخر ت کے اندرمسلمان جائيں گے بلکہ یہ توکوئ اورجگہ ہے جسے ہم نہیں جانتے ، یہ لوح محفوظ میں ہے اوراللہ وحدہ ہی جانتا ہے کہ وہ کہاں ہے ۔ یعنی اس طرح کہا جاسکتا ہے کہ وہ جگہ ایک بنک کی طرح ہے جس جگہ سے روحوں کوپیدا فرماتا ہے ۔ جب عورت حاملہ ہوتی اوراللہ تعالی رحم مادرمیں پاۓجانے والے بچے میں روح پھونکتا ہے توبچے کویا توخبیث روح دی جاتی ہے اوریاپھر اسےاچھی روح ملتی ہے ، اگر اسے اچھی روح ملے تووہ اچھا شخص بن جاۓ گا ، اوراگر اسے خبیث روح دی جاۓ تووہ خبیث شخص بنے گا ، لیکن اسے کے باوجود انسان یہ استطاعت رکھتا ہے کہ وہ اپنی اس تقدیر کواپنے اعمال کے اعتبار سے بدل دے ، اوریہاں پردعا اورنیت کا بھی بہت بڑا اور اہم دخل ہے ۔
- آئغور زبان مؤلّف : مصطفى البغا مؤلّف : محمد أمين لطفي مؤلّف : علي الشربجي مؤلّف : محيي الدين مستو ترجمہ : محمد صالح قاراجم مراجعہ : ن. تمكيني
- انڈونيشی مُقرّر : فيرعادي نصر الدين أبو جعفر common_publisher : دفتر تعاون برائے دعوت وتوعية الجاليات ربوہ، رياض
- عربي زبان
- اردو
- ترکی زبان
- ترکی زبان
- اردو مؤلّف : أبو طاهر زبير علي زئي مراجعہ : شفیق الرحمن ضیاء اللہ مدنی
الإتحاف الباسم في تحقيق وتخريج وشرح موطأ إمام مالك: رواية ابن القاسم [ملخّص القابسي ] (اُردو): "موطأ " دوسری صدی ہجری کے مشہور اور نابغہ ٔ روزگار محدث امام مالک(ت۱۷۹ھ) رحمہ اللہ کی شہرہ آفاق تالیف ہے جسے صحیح بخاری سے پہلے کتاب اللہ کے بعد سب سے بہتر کتاب ہونے کا شرف حاصل تھا ۔ یہ کتاب مرفوع احادیث کے علاوہ بہت سے فقہی احکام پر مبنی فقہاء صحابہ، تابعین اور تبع تابعین کے فتاوی، فیصلہ جات اور اجتہادات سے بھی مالا مال ہے۔اور فقہ اور اصول فقہ کے بارے میں امام مالک رحمہ اللہ کے نقطہ نظر کو واضح کرتی ہے۔ اس کتاب کو امام مالک رحمہ اللہ نے مدینہ کے ستّر فقہاء پر پیش کیا اور سب نے اس پر موافقت فرمائی۔کتاب کی افادیت کے پیش نظر اردو زبان میں اسکے کئی مشہور ترجمے منظر عام پر آئے، مگر حافظ زبیر علیزئی رحمہ اللہ کی ژرف نگاہی نے موطأ امام مالک کے صحیح ترین نسخے کا انتخاب کیا جو امام مالک کے تلمیذ خاص عبد الرحمن بن القاسم المصری کی تلخیص القابسی کی صورت میں موجود تھا۔ مولانا نے اس ملخص کا ترجمہ ہی نہیں کیا بلکہ فقہ الحدیث اور فوائد کا اضافہ کیا اور حدیث کی تخریج کرکے طالبان علوم نبوت کیلئے اس سے بھر پور استفادہ حاصل کرنا آسان بنادیا۔ حدیث کا یہ مجموعہ طالبان علوم نبوت کیلئے یقینا ایک بیش بہا علمی تحفہ ہے۔ رب کریم کتاب کے مؤلف، مترجم، محقق ، ناشر، مراجع کو جزائے خیر دے ، اور جملہ قارئین کے لئے اس کے نفع کو عام کرے۔ اور ہم سب کو نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت کو اپنی زندگی میں حرزِ جاں بنانے کی توفیق دے۔ آمین!
Follow us: