عالم اسلام کے مشہور قاریوں میں سے ایک ہیں، اور مسجد اقصی اور مسجد ابراہیم خلیل فلسطین کے امام رہ چکے ہیں، اور پھر اردن میں منتقل ہوگئے اور وہاں پر مسجد ملک عبد اللہ اوّل میں امامت کے منصب پر فائز ہوئے
حافظ ثناء اللہ مدنی ہندوستان سے تعلق رکھتے ہیں ،آپ پیس ٹی وی اردو کے مشہور خطیب ہیں ،اور اسلامک ریسرچ فاؤنڈیشن کے زیرنگرانی چلنے والے اسلامک انٹرنیشنل اسکول میں بحیثیت استاذ ہیں،اسی طرح اسلامک ریسرچ فاؤنڈیشن کے زیرنگرانی چلنے والے شعبہ تحقیق میں ایک ریسرچ ایگزیٹو کے طور پر بھی اپنی ذمے داری نبھارہے ہیں۔
محترمہ ام عبد منیب پاکستان کی مشہورعالمہ دین ہیں،بہت ساری دینی واصلاحی کتابوں کی مصنفہ ہیں،آپ کے صاحبزادہ عبد منیب کے قائم کردہ ادارہ، مشربہ علم وحکمت سے آپ کی تصنیفات برابرشائع ہوتی رہتی ہیں۔
پروفیسر ریحان معظم قریشی ہاشمی،اسلامک یونیوسٹی بہاولپورسے تعلیم یافتہ،گورنمنٹ اس ای کالج بہاولپورشعبہ علوم اسلامیہ سے ریٹائر ہیں۔ صوبہ پنجاب کے ضلع بہاولپورمیں ہی خطابت کے فرائض انجام دے رہے ہیں،اورمشہور فضائی اردو چینل پیغام ٹی وی کے اسپیکر ہیں۔،