قاری عبد العلی بن طاہر اعنون مغرب کے شہر فاس کے رہنے والے ہیں جو سن 1947م میں پیدا ہوئے، اور شیح احمد بن عثمان ابو العلا سے طریقہ اصبہانی سے بروایت ورش عن نافع میں اجازہ حاصل کیا، اور تجوید میں مہارت حاصل کرنے میں ممتاز ہوئے، اور تلاوت قرآن کریم میں تحکیمی کمیٹی میں بطور رکن کام کیا، اور ان کی (کیف نرتل القرآن بروایۃ ورش عن نافع من طریق الأزرق) نامی تالیف ہے ،
قاری یاسین فقیہ جزائری جزائر کی راجدہانی کے منطقہ الحراش میں سن 1969م میں پیدا ہوئے قبہ میں کیمیسٹری سے بی اے کی ڈگری حاصل کیا،اور اصول دین میں شریعت کالج سے تعلیم جاری رکھے ہوئے ہیں،اور یہی جزائر کے سب سے پہلے طریق ازرق سے ورش کی روایت میں پورے قرآن کی ریکارڈنگ کرنے والے ہیں، اور اسوقت راجدہانی کی میونسپلٹی باش کی مسجد ابوعبیدہ بن جراح میں امامت کا کام کررہے ہیں۔