عبد الرحمن بن عبد الجبار الفریوائی - کتابیں
عناصر کی تعداد: 3
- اردو مؤلّف : عبد العزيز بن محمد السلمان ترجمہ : ابو سعد قطب محمد اثری مراجعہ : عبد الرحمن بن عبد الجبار الفریوائی ناشر : دفتر تعاون برائے دعوت وتوعية الجاليات ربوہ، رياض
دین اسلام کے محاسن: اسلام دین فطرت ہے،جو تمام انسانوں اور جنوں کے لئے نازل کیا گیا ہے۔دین اسلام بلا تفریق سب کی ہدایت اور بھلائی کے لئے آیاہے،جس کی تعلیمات پر عمل کر کے رحمت الہی کا حصول ممکن ہوتا ہے۔اسلام کے متعدد محاسن اور بے شمار فوائد ہیں۔یہ عقل وفکر کو مخاطب کرتا ہے اور اسے مزید جلا بخشتا ہے۔یہ صلاحیتوں کو منظم کر کے انسانیت کی خدمت پر آمادہ کرتا ہے۔وحی کی روشنی میں عقل با بصیرت ہو جاتی ہے اور صرف دنیوی مفادات کے حصول کی بجائے آخرت کی تیاری میں مگن ہو جاتی ہے۔یہ اسلام ہی ہے جو نہ صرف اپنے ماننے والوں کو بلکہ اپنے منکرین کو بھی بحیثیت ان کے لا محدود حقوق ومراعات دیتا ہے ،بلکہ وہ تو حیوانات کے حقوق کا بھی پاسدار ہے اور چرند وپرند اور موسم کا بھی محافظ ہے۔اسلام نے زندگی مرد ،عورت ،غلام ،آزاد ،آقا ،غلام سمیت تمام کے حقوق وفرائض کا تفصیل سے تذکرہ کیاہے۔زیر نظر کتاب اسلام کے انہی عظیم محاسن پر مشتمل ہے ،جو سعودی عرب کے مشہور عالم دین شیخ عبد العزیز محمد السلمان کی کاوش ہے۔
- اردو مؤلّف : محمد بن سعد بن عبد الرحمن الحنين ترجمہ : ابو سعد قطب محمد اثری مراجعہ : شفیق الرحمن ضیاء اللہ مدنی مراجعہ : عبد الرحمن بن عبد الجبار الفریوائی ناشر : دفتر تعاون برائے دعوت وتوعية الجاليات ربوہ، رياض
زیرنظر کتاب امام محمد بن عبدالوہاب- رحمہ اللہ - کی مشہور کتاب (القواعد الأربعة) (فہم باری تعالى کے چاربنیادی اصول) کی شرح ہے جسمیں توحید اور اولیاء وصالحین کی اللہ کے ساتھ شرک وغیرہ جیسے حسّاس مسائل کو موضوع بحث بنایا گیا ہے. اس شرح میں ان تمام مسائل کی کتاب وسنت کی ٹھوس دلیلوں کی روشنی میں وضاحت کی گئی ہے.
- اردو مؤلّف : صالح بن عبد العزيز آل الشيخ ترجمہ : عبد الرحمن بن عبد الجبار الفریوائی مراجعہ : شفیق الرحمن ضیاء اللہ مدنی
پیش نظر کتاب میں شیخ صالح بن عبد العزیز آل شیخ - حفظہ اللہ -نے چند ایسے شرعی قواعد و ضوابط تر تیب دئے ہیں جو مسلمان قوم کو مختلف طرح کے سیاسی ،سماجی، معاشی ، ثقافتی فتنوں وغیرہ سے نکلنے میں مشعل راہ ثابت ہوسکتے ہیں۔ یہ کتاب در اصل عربی لکچرز کی شکل میں تھی افادہ عام کیلئے اسے کتابی شکل دے دی گئی ہے ۔ کتاب کا اردو ترجمہ ڈاکٹر عبد الجبار الفریوائی - حفظہ اللہ - نے سر انجام دیا ہے اور اس پر نظر ثانی طارق علی بروہی - حفظہ اللہ -نے فرمائی ہے۔ عصر حا ضر کے فتنوں سے نجات پانے میں اس کتاب کا مطالعہ ہر خاص وعام کیلئے بے حد مفید ثابت ہو گا۔