محمد صلی اللہ علیہ وسلم کون ہیں؟: زیرنظرویڈیومیں سید توصیف الرحمن راشدی حفظہ اللہ نے محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا تعارف،آپ کی شہادت کا مطلب ومفہوم اور اس کے تقاضے کوکتاب وسنت کی روشنی میں نہایت ہی بہترین اندازمیں اختصارکےساتھ پیش کیا ہے۔
اللہ کون ہے؟:اس ویڈیومیں شیخ سیّد توصیف الرحمن راشدی حفظہ اللہ نے اللہ کی معرفت وحقیقت کا تذکرہ کرکے فطری،عقلی اورنقلی دلائل کے ذریعے اس کے وجود کو ثابت کیا ہے،اوریہ واضح کیا ہے کہ وہی صرف عبادت کا تنہا مستحق ہے،اس کی عبادت میں کوئی شریک نہیں،وہ اپنے عرش پرمستوی ہے،اورعلم کے اعتبارسے ساری چیزوں کا خبر رکھنے والا ہے۔
کیا وسیلہ کے بغیردعا قبول نہیں ہوتی؟: ویڈیو مذکورمیں شیخ سید توصیف الرحمن راشدی –حفظہ اللہ- نےٍ نہایت ہی سختی سے ان لوگوں کی تردید فرمائی ہے جو اللہ سے دعا وپکارکے وقت کسی نبی، فرشتہ، پیر،اور مردہ وغیرہ کا وسیلہ پکڑتے ہیں.اورصرف رب العالمین سے ڈائرکٹ دعا کرنے کو واجب قراردیا ہے. نہایت ہی مؤثربیان ہے ضرورمشاہدہ فرمائیں.
کیا صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے عید میلاد منایا؟:پیش نظر ویڈیو میں یہ ثابت کیا گیا ہے کہ عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کا جشن نہ عہد رسالت ،نہ عہد صحابہ اورنہ ہی عہد تابعین میں منایا گیا،بلکہ اسے چوتھی صدی ہجری میں فاطمی خلفاء نے ایجاد کیا جو یہود یا مجوس کی اولاد سے تھے۔لہذا صحابہ کرام کے نقش قدم پرچلتے ہوئے ہمیں اس بدعت کو کرنے سے باز رہنا چاہئے۔
زير نظر ویڈیو میں قرآن و حدیث کے دلائل سے نبی کريم صلی اللہ علیہ وسلم پر موت آنے کو ثابت کیا گیا ہے اور آپ کو دنیوی زندگی کی طرح قبر میں زندہ ماننے والوں کی گمراھی بیان کی گئی ھے۔
حج اسلام کے بنیادی ارکان میں سے پانچواں رکن ہے جو ہر صاحب استطاعت، عاقل، بالغ ، آزاد مرد اور عورت پر زندگی میں ایک بار فرض ہے، اسلئے مسلمان کو اس عظیم رکن کو شرک وبدعت کی آلائشوں سے پاک رکھ کر حج محمّدی کے مطابق ادا کرنی چاہئے، تاکہ اس کے بدلے اللہ کی طرف سے عظیم ثواب کا مستحق بن سکے، اور حج کے بعد شرک وبت پرستی، غیراللہ سے استغاثہ وفریاد، انبیاء، اولیاء ، پیروں اور بزرگوں کے وسیلہ کو ترک کرکے صرف اللہ واحد کو حقیقی فریاد رس اور داتا وغوث سمجھنے لگ جائے۔ ویڈیو مذکور میں سیّد توصیف الرحمن راشدی ۔ حفظہ اللہ ۔ نے حج محمّدی ﷺ کو تفصیل سے پیش کرکے اس کے مطابق حج ادا کرنے کی دعوت دی ہے، اورحج محمدی ﷺ کو مخدوش کرنے والے امور سے باز رہنے کی سختی سے تاکید کی ہے۔
قیامت کی بہت ساری نشانیاں ہیں جو اس دنیا میں بحکم الہی یکے بعد دیگرے واقع ہوتی رہتی ہیں ’جنکا مقصد یہ ہے کہ انسان ان نشانیوں پر غور وفکرکرکے زیادہ سے زیادہ نیکى وتقوى کا کام کرے تاکہ بروز قیامت عذاب الہی سے نجات پا کر جنت کا مستحق ہوسکے. ویڈیو مذکور میں انہیں نشانیوں کو کتاب وسنت کی روشنی میں نہایت ہی عمدہ ومؤثّراسلوب میں پیش کیا گیا ہے.ضرور مشاہدہ فرمائیں.
ویڈیو مذکور میں ماہ محرّم کی فضیلت بیان کرکے حسین رضی اللہ عنہ کی شہادت پر کی جانے والی گریہ و ماتم, نوحہ خوانی اور بے ہودہ حرکات وغیرہ کے اظہار سے متعلق تفصیلی گفتگو کی گئی ہے .نیز حسین رضی اللہ عنہ کے حقیقی قاتلین سے بھی پردہ اٹھایا گیا ہے, نہایت ہی اہم ویڈیو ہے ضرور دیکھیں.