معلومات المواد باللغة العربية

ابوالحسن مبشّر احمد ربّانی - کتابیں

عناصر کی تعداد: 7

  • اردو

    صلاة المسلم : زیر نظر رسالہ میں شیخ ابوالحسن مبشر احمد ربانی ۔حفظہ اللہ۔ نے نماز کی ادائیگی کا مختصر طریقہ اور اسکے اہم مسائل کو صحیح وحسن احادیث کی روشنی میں پیش کیا ہے۔

  • اردو

    کلمہ گو مشرک: اس کتاب میں شرک کی مذمت اور دعوت توحید کو قرآن وسنت کے محکم دلائل سے واضح کیا گیا ہے اور بالتفصیل یہ بات ذکر کی گئی ہے کہ مشرکین عرب اللہ کے علاوہ انبیاء, اولیاء, شہداء, جن وملائکہ , شجروحجر وغیرہ کو مافوق الاسباب قوتوں کا مالک ومختار سمجھتے تھے اور اللہ کو ماننے کے ساتھ ان ہستیوں کو بھی پکارتے تھے.اللہ نے ان کے اس عقیدے کو شرک قراریا اور انہیں مشرک کہا.اور امت مسلمہ میں سے جوبھی ان جیسا عقیدہ رکھے گا اور ان کی پیروی کرے گا وہ کلمہ پڑھنے کے باوجود مشرک کہلائے گا اور اس کے تمام اعمال اکارت ہوجائیں گے. اسی طرح اس کتاب میں قبر پرستی اور پختہ قبور کے متعلق احادیث صحیحہ اور ائمہ محدثین, فقہ حنفی, مالکی, شافعی, حنبلی اور فقہ جعفریہ کی معتبر کتب سے بادلائل ثابت کیا گیا ہے کہ پختہ قبریں بنانے کا اسلام میں کو ئی تصور موجود نہیں. علاوہ ازیں کتاب کے آغاز میں مولانا عبد الرزاق ملیح آبادی رحمہ اللہ کا ایک مضمون "مسلمان مشرک" بھی افادہ عام کے لیے ملحق کردیا گیا ہے.

  • اردو

    موجودہ زمانے میں اہل بدعت نے دین کے نام پر بے شمار بدعات ایجاد کرلی ہیں اور نصوص شریعت کو غلط معانی پہنا کر اپنی ایجاد کردہ باتوں کو پھیلا رہے ہیں۔ اس مختصر سے مضمون میں ان کی بدعات میں سے عید میلاد کی بدعت کا تذکرہ کیا گیا ہے جس میں سب سے پہلے بدعت کا لغوی وشرعی مفہوم بیان کیا گیا ہے پھر عید میلاد کی تاریخ اور اسکے جواز میں پیش کردہ احادیث کا علمی رد ّ پیش کیا گیا ہے۔

  • اردو

    اس کتاب میں کتاب وسنت اورسلف صالحین کے منہج پر فاضل مولف نے حتی الوسع استفسارات کا جواب دینے کی کوشش کی ہے،نیزمختلف فیہ مسائل میں مختلف مکاتب فکر کے دلائل کا محاکمہ کرکے صحیح وراجح موقف کو واضح کیا ہے۔

  • اردو

    احکام ومسائل رمضان قرآن وسنّت کی روشنی میں: رمضان المبارک کے احکام ومسائل اور آداب اور روزہ داروں کو پیش آنے والے جدید فقہی مسائل کا حل۔

  • اردو

    شیخ عبد القادر جیلانیؒ اور موجودہ مسلمان : شیخ عبدالقادر جیلانیؒ کے نام سے کون واقف نہیں۔ علمی مرتبہ،تقوی اور تزکیہ نفس کے حوالہ سے شیخ کی بے مثال خدمات چہار دانگ عالم میں عقیدت و احترام کے ساتھ تسلیم کی جاتی ہے۔مگر شیخ کے بعض عقیدت مندوں نے فرط عقیدت میں شیخ کی خدمات وتعلیمات کو پس پشت ڈال کر ایک ایسا متوازی دین وضع کررکھا ہے جو نہ صرف قرآن وسنّت کےصریح منافی ہے بلکہ شیخ کی مبنی برحق تعلیمات کے بھی منافی ہے۔اس پر طُرّہ یہ کہ اگر ان عقیدت مندوں کو ان کی غلوکاریاں سے آگاہ کیا جائے تو یہ نہ صرف اصلاح کرنے والوں سے برہم ہوتے ہیں بلکہ انہیں اولیاء ومشائخ کا گستاخ قرار دے کر مطعون کرنے لگتے ہیں۔ زیر مطالعہ كتاب میں مشہورمحقّق وعالم دین شیخ ابوالحسن مبشّرأحمد ربّانی -حفظہ اللہ- نے شیخ عبدالقادرجیلانیؒ کا عقیدہ ومسلک بیان کرکے، انکے عقیدت مندوں کی غلو کاریوں کا علمی و تنقیدی جائزہ لیا ہے۔ آپ نےکتاب کو بنیادی طور پر تین ابواب میں تقسیم کیا ہے ،پہلا باب،شیخ عبدالقادر جیلانیؒ کے مستندسوانح حیات پر مشتمل ہے،دوسرے باب میں شیخ کے عقائد ونظریات اور دینی تعلیمات کے بارے میں بحث کی ہے جب کہ تیسرے باب میں ان غلط عقائد کی بھرپور نشاندہی کی ہے جنہیں شیخ کے بعض عقیدت مندوں نے شعوری یا غیر شعوری طور پر عوام میں پھیلا رکھا ہے۔

  • اردو

    احكام ومسائل كتاب وسنت کی روشنی میں: زیر مطالعہ كتاب قرآن وسنت کی روشن دلائل سے مزیّن،روزمرّہ زندگی کے مسائل سے متعلق اہم فتاوے پر مشتمل ہے جسےمشہورمحقّق وعالم دین شیخ ابو الحسن مبشر احمد ربانی - حفظہ اللہ- نے ترتیب دیا ہے،اس کتاب کا مطالعہ ہر عام وخاص کیلئے بہت ہی مفید ثابت ہوگا۔