• زیر تبصرہ کتاب ان نفوس قدسیہ کے فضائل ومناقب پر مشتمل ہے جنہیں رب کریم نے اپنے سلسلۂ رسالت کے آخری کڑی حبیب کائنات محمد رسول اللہﷺ کے لیے منتخب فرمایا، جن سے رب راضی ہوا،اوروہ رب سے راضی ہوئے۔ خاص طور سے خلفائے راشدین، اہل بیت اطہار ،ازواج مطہرات، عائشہ ؓ،فاطمہ ؓ،انصار مدینہ،اہل بدر،اہل اُحد،اہل بیعت رضوان کے فضائل ومناقب،اہل بیت ودیگرصحابۂ کرام کے مابین باہمی گہرے تعلقات ورشتہ داریاں، صحابۂ کرام اوراہل بیت کے بارے میں اہل سنت والجماعت کے عقائد ،نیزانہیں سب وستم کا نشانہ بنانے والوں یا بغض وحسد کا اظہار کرنے والوں کے بارے میں ان کے موقف جیسے اہم عناوین اس کتاب کی زینت ہیں۔صحابۂ کرام کے فضائل ومناقب اور دفاع صحابہ واہل بیت ِ اطہار رضی اللہ عنہم کے سلسلے میں نہایت ہی مفیدومعتمد علمی کاوش ہے ۔رب کریم اس کتاب کو مؤلف،مراجع،ناشرین کے لیے صدقہ ٔ جاریہ بنائے ،اورگم گشتہ راہ انسانوں کی ہدایت کاذریعہ بنائے۔آمین

  • عقیدۂ توحید دین کی اساس وبنیاد ہے، انسانی نجات کا دارومدار عقیدہ کی اصلاح پر مبنی ہے،اسی لیے شریعت میں عقیدہ ٔ توحید کی اصلاح پرکافی زوردیا گیا ہے۔ زیرمطالعہ کتاب ایمان کے مفہوم،ایمان کی اہمیت اوراس کے بنیادی ارکان (ایمان باللہ،ایمان بالملائکہ،ایمان بالکتب،ایمان بالرسل،ایمان بالیوم الآخر،ایمان بالقدرخیرہ وشرہ) کی وضاحت وتشریح پر مشتمل ہے، جسے کتاب وسنت کے دلائل کی روشنی میں عام فہم اسلوب میں پیش کیا گیا ہے،نیز ارکان ایمان کے سلسلے میں عوام الناس کے ذہنوں میں پائی جانے والی غلط فہمیوں اورشکوک وشبہات کا علمی ومسکت جواب بھی دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ کتاب کی تیاری میں مدینہ یونیورسٹی کے مطبوعہ عربی نسخہ ’’ارکان ایمان‘‘ سے کافی استفادہ کیا گیا ہے۔رب کریم سے دعا ہے کہ مؤلف،مراجع،ناشرین کو ثواب دارین سے نوازے اورقارئین کے لیے اسے ذریعۂ استفادہ بنائے۔ آمین

  • دن اور رات میں 1000 سے زیادہ سنّتیں :ہر مسلمان کی یہ خواہش ہوتی ہے کہ وہ اپنی زندگی کو اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے اعمال وافعال سے مزین کرے اور اپنی صبح سے لے کر شام تک کی زندگی کو احادیث وسنن کی روشنی میں بسر کرے۔ شیخ خالد الحسینان نے اس موضوع پر ایک نہایت ہی مفید کتابچہ مرتب کیا ہے جس میں انہوں نے 24گھنٹے میں اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی طہارت، نماز،نشست وبرخاست، قیام وطعام ، سفر وحضر، حرکات وسکنات، رہن سہن اور سونے وجاگنے سے متعلق ایک ہزار سے زائد سنن جمع کی ہیں ۔ اس کتابچے کی یہ امتیازی خصوصیت ہے کہ اس میں صحیح اور مستند روایات سے استفادہ کیا گیا ہے۔ اللہ تعالیٰ ہم سب کو اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی کو نمونہ بنانے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین!(ك س)

  • زیر مطالعہ کتاب میں قرآن وسنت کی روشنی میں نفل نماز کے مفہوم, فضائل, انواع واقسام اور آداب کو ذکر کیا گیا ہے اپنے موضوع پر بہت ہی نادر وجامع تصنیف ہے ضرور استفادہ حاصل کریں.

  • زیر نظر کتاب میں خوشگوار زندگی گزارنے کے تقریباً بارہ اصول وضوابط بیان کئے گئے ہیں جن کو اپنا کر انسان سعادت وخوش بختی کی زندگی گزار سکتا ہے اور آخرت میں جنت الفردوس کا مستحق ہوسکتا ہے. نہایت ہی مفید کتاب ہے ضرور مطالعہ فرمائیں .

  • زیر نظر مقالہ میں حج وعمرہ کی فضیلت اسکے آداب اور احکام كو تفصيلى طور پرذکرکیا گیا ہے.

فیڈ بیک