معلومات المواد باللغة العربية

عبد المجید بن عبد الوہاب مدنی - تمام مادّے

عناصر کی تعداد: 49

  • اردو

    پیش نظرویڈیومیں شیخ عبد المجید بن عبد الوہاب مدنی حفظہ اللہ نے معجزہ وکرامت کا معنیٰ ومفہوم،اس کی شرعی حیثیت،معجزہ کی حقیقت،اسکی قسمیں،معجزہ وکرامت میں فرق، اولیاء الرحمن اور اولیاء الشیطان کی صفات، کرامت کے اصول وضوابط اور کشف وکرامت کے نام پر سادہ لوح عوام کے عقیدہ ومال کا سودا کرنے والوں کی حقیقت کو طشت ازبام کیا ہے۔ نہایت ہی مفید ویڈیوہے ضرور مشاہدہ فرمائیں۔

  • اردو

    سُنّت وبدعت کا مفہوم: موجودہ دورمیں اہل سنت کہلانے والے حضرات سنت کا لبادہ پہن کر معاشرے میں مختلف طرح کی بدعات کو فروغ دے رہے ہیں ،اور جاہل وسادہ لوح مسلمانوں کے عقیدہ سے کھیل رہے ہیں،لیکن حقیقت میں سنت کیا ہے؟ اہل سنت کون لوگ ہیں؟ اورسنت کی اہمیت،اس کے فوائد وثمرات کیا ہیں؟ اسی طرح سنت کی ضد بدعت کی حقیقت کیا ہے؟ بدعت کی شناعتیں کیا ہیں؟ معاشرہ میں بدعات کے رواج پانے کے اسباب کیا ہیں؟اس کا خاتمہ کس طرح ممکن ہے ان سب کے بارے میں تفصیلی جانکاری حاصل کرنے کیلئے شیخ عبد المجید بن عبد الوہاب مدنی حفظہ اللہ کے اس ویڈیو کا ضرور مشاہدہ فرمائیں۔

  • اردو

    پیش نظر مقالہ میں فضیلۃ الشیخ عبد المجید بن عبد الوہاب حفظہ اللہ نے ان اسباب کا تذکرہ کیا ہے جس کی وجہ سے امام الموحدین ،ابو الانبیاء ،اللہ کےخلیل ابراہیم علیہ السلام کی زندگی امت محمدیہ کے لئے اسوہ ونمونہ قرار پائی۔

  • اردو

    ویڈیو مذکور میں فضیلۃ الشیخ عبد المجید بن عبد الوہاب حفظہ اللہ نے امام المؤحدین،ابو الانبیاء ،اللہ کے خلیل سیدنا ابراہیم علیہ السلام کی زندگی کے ان گوشوں اور پہلؤوں کا تذکرہ کیا ہے جس نے انہیں امت محمدیہ کے لئے قابل اسوہ ونمونہ بنادیا۔

  • اردو

    زیر نظر کیسٹ میں شیخ عبد المجید بن عبد الوہاب مدنی حفظہ اللہ نے کتاب وسنت کی روشنی میں شرک کی حقیقت اور اسکی تباہ کاریاں نہایت ہی عمدہ انداز میں بیان فرمائی ہے. شرک کی دلدل میں پھنسی انسانیت کیلئے اس سی ڈى کا سننا باعث ہدایت ہوگی.

  • اردو

    محبت وعشق میں کیا فرق ہے ؟ کیا عشق کا لفظ نبی صلى اللہ علیہ وسلم کے لئے استعمال کرنا درست ہے؟ محبت رسول کا حقیقی مفہوم ومعنی کیا ہے؟ محبت رسول کے مراتب کیا ہیں؟ محبت رسول کی علامتیں کیا ہیں؟ محبت رسول کے تقاضے کیا ہیں؟ محبت رسول کے فضائل و فوائد کیا ہیں؟ محبت رسول میں غلو کا معنى ومطلب اور اسکے نقصانات کیا ہیں؟ ویڈیو مذکور میں ان سب کے بارے میں شیخ عبدالمجید عبدالوہاب مدنی حفظہ اللہ نے نہایت ہی مفیدو موثّر خطاب پیش کیا ہے ضرور مشاہدہ فرمائیں.

  • اردو

    صحابی کسے کہتے ہیں؟ صحابہ کی فضیلت ومنقبت کیا ہے؟ اہل سنت والجماعت کا صحابہ کے بارے میں کیا عقیدہ ہے؟ صحابہ کی شان میں گستاخی کرنے والے کون ہیں. ویڈیو مذکور میں شیخ عبدالمجید بن عبدالوہاب مدنی حفظہ اللہ نے انہی چیزوں کے بارے میں تفصیلی گفتگو فرمائی ہے.نہایت ہی مفید ویڈیو ہے ضررومشاہدہ فرمائیں.

  • اردو

    زیر نظر ویڈیو میں فضیلۃ الشیخ عبد المجید بن عبد الوہاب مدنی حفظہ اللہ نے اتباع رسول کا حقیقی مفہوم’ اسکی اہمیت وفضیلت ’اسکے فوائد وغیرہ سے متعلق عام فہم اسلوب میں نہایت ہی مدلّل خطاب پیش فرمایا ہے .

  • اردو

    زيرنظر ویڈیو میں غیرقوموں کی مشابہت سے آگاہ کیا گیا ہے اور اسلام کے مطابق زندگی گزارنے کی نصیحت وتاکید کی گئی ہے.نہایت ہی مفید ویڈیو ہے ضرور مشاہدہ فرمائیں.

  • اردو

    یہ سورہ جامع اور مختصر کلام کا بے نظیر نمونہ ہے۔ اس میں بالکل دو ٹوک طریقہ سے بتا دیا گیا ہے کہ انسان کی فلاح کا راستہ کونسا ہے اور اس کی تباہی و بربادی کا راستہ کونسا ہے۔ امام شافعی کے مطابق اگر لوگ اس پر غور کریں تو انکی ہدایت کے لیے یہی سورہ کافی ہے۔ صحابہ کرام رضوان اللہ اجمعین کی نگاہ میں اس کی اتنی اہمیت تھی کہ جب دو صحابہ آپس میں ملتے تھے دو رخصت ہونے سے پہلے ایک دوسرے کو سورہ عصر سناتے تھے۔

  • اردو

    تو حید انسانی بدن میں سر کی حیثیت رکھتا ہے اگرانسان کے جسم سے سرکو الگ کردیا جائے تو انسان کے بدن کی کوئی حیثیت نہیں رہ جاتی ہے اسی طرح توحید کے بغیر انسان کے سارے اعمال کی کوئی حیثیت نہیں رہ جاتی ,ویڈیو مذکورمیں اسی توحید سے متعلق استاذِ محترم الشیخ عبد المجید عبد الوہاب مدنی حفظہ اللہ نے نہایت ہی عمدہ بیان پیش کیا ہے ضرور دیکھیں.

  • اردو

    زیر نظر کتابچہ کو عربی زبان میں شیخ محمد بن احمد باشمیل رحمہ اللہ نے توحید کی حقیقت کو اچھی طرح واضح کرنے کیلئے سوال وجواب کے حسین اور دلکش پیرائے میں مدلل انداز سے قلم بند کیا ہے جسے فضیلۃ الشیخ /عبد المجید مدنی حفظہ اللہ نے امت کے فائدے کی خا طر اردو قالب میں ڈھا لنے کی کوشش کی ہے.نہایت ہی مفید کتابچہ ہے ضرور فائدہ حاصل کریں.

  • اردو

    زیرنظرویڈٰیو میں شیخ عبد المجید بن عبد الوہاب مدنی حفظہ اللہ نے جھاڑ،پھونک،تعویذ،گنڈا،جادو،ٹونا ،نظربد اورکہانت وغیرہ کے سلسلے میں شرعی موقف بیان کرکے جادوٹونا وغیرہ سے بچنے کا شرعی طریقہ وعلاج پیش کیا ہے، نہایت ہی مفید بیان ہے ضرورمستفید ہوں۔

  • اردو

    پیش نظر ویڈیو میں شیخ عبد المجید بن عبد الوہاب مدنی حفظہ اللہ نے واقعہ کربلا کے تعلق سے چنداہم نکات پر گفتگو فرمائی ہے جو کربلا کے حقائق وپس منظر کو سمجھنے کے لئے کافی ہیں: 1۔ تاریخ کا اتنا مشہور واقعہ تاریخ سے زیادہ افسانہ کیوں بن گیا؟ 2۔ واقعہ کربلا کے تعلق سے تالیفات وتصنیفات افراط وتفریط کا شکار کیوں؟ 3۔صحابہ کرام اور بالخصوص حسین رضی اللہ عنہ کے متعلق اہل سنت والجماعت کا موقف کیا ہے؟ 4۔واقعہ کربلا کیا واقعی معنوں میں اسلام اور کفر کی جنگ تھی یا ایک حادثہ تھا جو نوشتہ تقدیر کے مطابق پیش آیا؟ 5۔ واقعہ کربلا کیا واقعی معنوں میں خاندانی رقابت اور بنوامیّہ وبنوہاشم کے درمیان آپسی دشمنی کا نتیجہ تھی؟ یا واقعی معنوں میں شورائیت کی بنیادوں کو استحکام بخشنے کے لئے یا بادشاہت وجمہوریت کے جڑوں کو اکھاڑ پھینکنے کے لئے تھا؟ 6۔حسین رضی اللہ عنہ کو خط لکھنے والے کون تھے، اور جب موقع ملا تو اپنے ناپاک ہاتھوں میں تلواریں لے کرنواسہ رسول کے خون سے اپنے دامن کو رنگا؟ 7۔یزید کے تعلق سے سب وستم یا تبرا کی حقیقت کیا ہے؟ اور کیا یزید واقعی فاسق وفاجر تھا؟ اس ویڈیوکو تعصّب کی ردا کو اتار کر اور حقیقت کا آئنہ پہن کر دیکھنے کی کوشش کریں تاکہ واقعہ کی حقیقت سمجھ آسکے، اللہ ہم سب کو ہرطرح کی فتنوں سے محفوظ رکھے،آمین!

  • اردو

    جسطرح قرآن مجيد كي تفسيروتعبير نبي صلى الله عليه وسلم کی سیرت طیبہ کے بغیر مکمل نہیں ہوسکتی بالکل اسی طرح رسول اللہ صلى اللہ علیہ وسلم کی سیرت طیبہ کی تعبیروتکمیل اور بقا صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے عمل وکردار کے بغیر ممکن نہیں’ کیونکہ صحابہ کرام ہی رسول صلى اللہ علیہ وسلم کے علم کے وارث’آپ کے سفیر اور آپ کے مبلغ ہیں’ سارا دین انہیں کے توسط سے امت کے پاس پہنچا اور وہ پوری امت کے محسن ہیں. امام ابوبكر الآجري رحمه الله نے بسند حسن امام حسن بصری رحمہ اللہ سے نقل کیا ہے کہ انہوں نے فرمایا:"وہ محمد صلى اللہ علیہ وسلم کے اصحاب تھے وہ اس امت کے سب سے زیادہ نیک دل’ سب سے زیادہ گہرا علم رکھنے والے اور سب سے کم تکلّف کرنے والے تھے’ وہ ایسے لوگ تھے جنہیں اللہ تعالى نے اپنے دین کو سرفراز کرنے اور اپنے نبی کی صحبت کیلئے منتخب کیا’ انکے اخلاق واطوار کو اختیارکرو’ ربِ کعبہ کی قسم وہ صراطِ مستقیم پر تھے-" (کتاب الشریعة: (1/1686). یہ رُتبہ بلند ملا جسکو مل گیا ہرمُدّعى کے واسطے دار و رَسَن کہاں ویڈیو مذکورمیں شیخ عبدالمجید بن عبد الوہاب مدنی -حفظہ اللہ- نے انہی نفوس قدسیہ کے مقام ومرتبہ کو اجاگرکرکے ان سے اپنی محبت وعقیدت کا اظہار کیا ہے،اوران ميں سے بعض کو تنقید کا نشانہ بنانے والوں کے فکر کی کجی اور زیع کو بھی طشت ازبام کیا ہے، نہایت ہی مؤثر ووقیع خطاب ہے ضرور مشاہدہ فرمائیں۔

  • اردو

    درودوسلام کا حقیقی مفہوم کیا ہے؟ درودوسلام کی کیا فضیلت واہمیت ہے؟ درود ابراہیمی کیا ہے؟ خود ساختہ درود(درود تنجینا’درودتاج’درودلکھی’درود رضویہ وغیرہ) کی شرعی حیثیت کیا ہے؟ ویڈیومذکورمیں ان سب کے بارے میں شیخ عبدالمجید بن عبدالوہاب مدنی حفظہ اللہ نے تفصیلی روشنی ڈالنے کی نہایت ہی عمدہ کوشش کی ہے ضرور مشاہدہ فرمائیں.

  • اردو

    محترم ناظرین! دین کسی کی سمجھ اور ذاتی رائے کا نام نہیں ’ بلکہ کتاب اللہ وسنت رسول کا نام ہے جسے صحابہ کرام نے اپنے حبیب صلى اللہ علیہ وسلم سے حاصل کرکے امت تک بلاکسی زیادتی وکمی کے پہنچایا ہے لہذا ہروہ کام جس پر کتاب وسنت کی مہر ثبت نہ ہو اور اسے دین سمجھ کر اپنایا جائے وہ دین سے خارج شمار ہوگا . عید میلاد النبی صلى اللہ علیہ وسلم بھی اسی میں سے ایک ہے جسے لوگوں نے بغیرکسی شرعی دلیل کے اپنا لیا ہے ویڈیو میں مذکور میں فضیلة الشیخ عبد المجید بن عبد الوہاب مدنی حفظہ اللہ نے اسی میلاد سے پردہ اٹھایا ہے اور کتاب وسنت کی روشن شاہراہ پرچلنے کی تاکید فرمائی ہے.

  • اردو

    زیرنظر ویڈیو میں شیخ عبدالمجیدبن عبدالوہاب مدنی حفظہ اللہ نے جنت کے مناظراور اسکے حقدار سے متعلق نہایت ہی عمدہ گفتگو فرمائی ہے جسمیں مندرجہ ذیل عناصرکو موضوع بحث بنایا ہے:1-جنت کا معنى ومفہوم اور اسکا وجود2-جنت کے مختلف نام 3-جنت اور جنتیوں کے حالات وصفات4-جنت کے درجات ومراتب 4- جنت کے حقدار کون ؟ 5-جنت کے حصول کے شرائط وغیرہ. اس موضوع کا مشاہدہ نیکیوں کے حصول میں مہمیزکا کام کرے گا .

  • اردو

    زيرنظرویڈیو میں شیخ عبد المجید بن عبد الوہاب مدنی حفظہ اللہ نے تعویذ وگنڈہ اور جھاڑپھونک کی شرعی حیثیت بیان کرکے مسلم معاشرے میں پھیلے ہوئے اس خطرناک برائی اورشعبدہ بازوں کی شعبدہ بازی ومکارى سے آگا ہ کیا ہے.تاکہ مسلمان اپنے قیمتى متاعِ حیات یعنی عقیدہ کو شرک وبدعت کی آ لائش سے محفوظ رکھ سکے.

  • اردو

    پیش نظر ویڈیو میں شیخ عبد المجید بن عبد الوہاب مدنی حفظہ اللہ نے کتاب وسنت کی روشنی میں عشرہ ذی الحجہ کے فضائل اور اس میں کئے جانے والے اعمال کو اختصار کے ساتھ پیش کیا ہے۔

صفحہ : 3 - سے : 1