معلومات المواد باللغة العربية

عبدالہادی عبد الخالق مدنی - کتابیں

عناصر کی تعداد: 20

  • اردو

    میت کی تجہیز وتکفین کے مسائل: یہ ایک مختصر رسالہ ہے جس میں میت کی تجہیز وتکفین، نماز جنازہ، تدفین اور تعزیت کے مسائل اختصار کے ساتھ بیان کیے گئے ہیں۔

  • اردو

    قارئین کرام! یہ بات کسی پرمخفی نہیں کہ نبی صلى اللہ علیہ وسلم نے امت کو یہ نصیحت کی تھی کہ کتاب وسنت کو مضبوطی سے تھامے رہنا اور دین کے نام پرایجاد کردہ خود ساختہ نئے امور سے بچتے رہنا-لیکن افسوس کی بات ہے کہ آپ کی اس قیمتی نصیحت کو پس پشت ڈال کربے شمار بدعتیں ایجاد کرلی گئیں’اور انکو جاہلوں اور نادانوں نے یا اسلام دشمنوں نے یا نفس پرستوں نے یا خواہشات کے بندوں نے یا پیٹ کے پجاریوں نے خوب خوب فروغ دیا اور پروان چڑھایا –صورت حال یہ ہوگئی کہ بدعت کو لوگ سنتت سمجھنے لگے اور حقیقی دین اجنبی بن گیا ’ "جشن میلاد" بھی انہیں بدعات میں سے ایک سنگین اور خطرناک بدعت ہے’ رسالہ مذکور میں اسی بدعت سے متعلق چند اہم نکات ذکر کئے گئے ہیں جن کا بغورمطالعہ کرکے ہم اورآپ اس بدعت کی حقیقت سے واقف ہوسکتے ہیں. نہایت ہی اہم تحریرہے ضرور استفادہ حاصل کریں.

  • اردو

    زیر نظر کتاب "برزخی زندگی اور قبر کے عذاب وآرام کے مسائل" :مولف حفظہ اللہ کے چند مقالات کا مجموعہ ہے جسے انہوں نے (اخروى زندگی ’مناظراور نصیحتیں) کے موضوع پر مملکت سعودیہ عربیہ سے نشر ہونے والے ریڈیو پروگرام (اذاعة القرآن الكريم) میں پیش کیا تھا.مقالات کی اہمیت کے پیش نظر چند اہل علم وفضل کی خواہش تھی کہ انہیں کتابی شکل میں زیورطباعت سے آراستہ کردیا جائے’تاکہ ان کی افادیت عام ہوسکے’چنانچہ انکی خواہش پرلبیک کہتے ہوئے مولف حفظہ اللہ نے مذکورہ مقالات میں سے چند نصیحت آموز’دل پذیر’اورآخرت کی یاد دہانی کے لئے اہم مباحث ومسائل کا انتخاب کرکے انہیں کتابی شکل میں مرتّب کردیا .نہایت ہی مفید کتاب ہے ضرور استفادہ حاصل کریں.

  • اردو

    زیر نظر رسالہ علامہ ابن قیم رحمہ اللہ کے افادات علمیہ میں سے ہے جس کے اندر خواہشات کے دام فریب میں گرفتار لوگوں کیلئے انتہائی مؤثر, دلکش اور شگفتہ اسلوب میں 50 علاج تجویز کیا گیا ہے. نہایت ہی مفید مضمون ہے ضرور مطالعہ کریں.

  • اردو

    "شرح اربعین نووى "شیخ عبد الہادی مدنی حفظہ اللہ کی نہایت ہی عمدہ ,مختصر اور منفرد شرح ہے جسمیں صرف صحیح احادیث کا التزام کیا گیا ہے اور ہر حدیث کے ترجمہ کے بعد فوائد واحکام کا عنوان دے کرنمبروار نقاط کی شکل میں مسائل ومطالب کو بھی بیان کردیا گیا ہے , آسان اور عام فہم اسلوب میں یہ شرح عوام وخواص سب کیلئے مفید ہے ضرور مطالعہ کریں.

  • اردو

    ابلیس وشیاطین سے متعلق چند حقائق: جنًات غیبی مخلوق ہے ،کتاب وسنت کےدلائل کی روح سے جنات کاو جود اور ان کے توالدوتناسل کا باقاعدہ سلسلہ موجود ہے ،سائنس اس سےانکاری ہے لیکن ایک مسلمان پر لازم ہے کہ وہ جنات کے وجو د کو تسلیم کرےاوربالخصوص ابلیس لعین کی سازشوں ،اس کی دسیسہ کاریوں اور وسوسوں سے آگاہ ہواور اس کے حملوں سے بچنے کی کوشش کرے ۔کیونکہ ابلیس انسانیت کا کھلا دشمن ہے اور اس کی دلی آرزو یہ ہے کہ کوئی بھی انسان رحمت الہٰی کا مستحق نہ ٹہرے ۔بلکہ جیسے وہ درگاندہ راہ ٹہرا ہے،ایسے ہی تمام انسان بارگاہ ایزدی سے دھتکارے جائیں،ابلیس سمیت دیگر جنات کی معلومات کے بارے میں یہ ایک اچھی کتاب ہے، جس کا مطالعہ قارئین کے لیے نہایت معلومات افزا ہو گا اور اس کتاب کو پڑھ کر شیطانی سازشوں اور حملوں سے بچنے میں کافی آسانی ہوگی۔(ف۔ر) ناشر: احساء اسلامک سنٹر، سعودی عرب

  • اردو

    اذان ایک پیغام ، ایک دعوت: اذان دین کی معروف شناخت اور اسکا ایک اہم شعار ہے جو اپنے اندر متعدد معانی ومفاہیم اور حقائق ومعارف کو چھپائے ہوئے ہے۔ اذان کے ابدی پیغام اور اسکے مضامین سے اکثر لوگ نا آشنا ہیں، لوگ اسے محض پنجوقتہ صلاۃ کی ادائیگی کیلئے مسلمانوں کو مسجد میں جمع کرنے کا ایک ذریعہ سمجھتے ہیں ، جبکہ حقیقت یہ ہے کہ اذان جن حقائق کی طر ف اشارہ کرتا ہے اگر وہ لوگوں کے دلوں میں پیوست ہوجائیں تو انکی زندگیوں میں ایک عظیم انقلاب آجائے ، چونکہ وہ حقائق اکثر لوگوں کے دلوں سے اوجھل ہوتے رہتے ہیں ، اور ان پر وقت اور حالات کی گرد پڑجاتی ہے، اسی لئے انہیں باربار تازہ کرنے اور یاد دلانے کا اللہ نے بذریعہ اذان انتظام فرمادیا ہے۔ اذان کی معنویت کو اجاگر کرنے اور اسکے موثر عالمگیر دعوت سے لوگوں کو متعارف کرانے کیلئے شیخ عبدالہادی عبدالخالق -مدنی حفظہ اللہ - نے زیر مطالعہ کتاب تحریر فرمائی ہے ، شاید اس کتاب کے مطالعہ سے کسی کے ذہن و دل کی دنیا میں کوئی مفید ہلچل پیدا ہو اور آخرت کی نجات اور اللہ سے قربت کا ذریعہ بن جائے۔

  • اردو

    ” ایک داستان ِ عبرت”( ابو طالب کی وفات کا قصّہ): زیر نظر کتابچہ میں فضیلۃ الشیخ عبدالہادی عبد الخالق مدنی –حفظہ اللہ- نے ابو طالب کی زندگی ، انکی رسول ﷺ کی پوری زندگی کفار قریش کے خلاف مدد وتعاون اور انکی وفات کا عبرتناک واقعہ بیان کیا ہے ، نیز وفات ابی طالب کے واقعہ میں جو درس وعبرت کا خزانہ ہے اسے نہایت ہی بہترین علمی انداز میں پیش کیا ہے اور یہ ثابت کیا ہے کہ ہدایتِ توفیقی صرف اللہ رب العالمین کا کام ہے ، نبی کا کام صرف سیدھے راہ کی طرف راہنمائی کرنا ہے ، اور ایمان کے بغیر انسان کی کوئی بھی نیکی بارگاہ الہی میں مقبول نہیں ہوتی ، اور آدمی کے ہدایت کے موانع میں سے خاندان ، باپ داداؤں کا خوف نہایت ہی اہم مانع ورکاوٹ پیدا کرتا ہے وغیرہ...۔

  • اردو

    ذو الحجہ کا پہلا عشرہ یعنی اسکے ابتدائی دس دن سال کے سارے دنوں میں سب سے زیادہ برکت والے دن ہیں، انکا مقام ومرتبہ بہت بلند ہے، ان میں نیکیاں کمانے کے متعدّد مواقع ہیں،ان کی فضیلت کے بہت سے دلائل ہیں، کتابچہ مذکور میں شیخ عبدالهادى عبدالخالق مدنى-حفظہ اللہ-نے ذوالحجہ کے ابتدائی دس دنوں کی فضیلت کے دلائل، ان دنوں میں کئے جانے والے اعمال صالحہ کا تذکرہ فرماکر ، اس ماہ سے متعلق پائی جانے والی بعض ضعیف اور موضوع روایات سے بھی پردہ اُٹھایا ہے۔

  • اردو

    قارئین کرام! ادب وہ قیمتی جوہر اور گراں مایہ گوہرہے جو انسان کو اخلاق حمیدہ کے اپنانے اور اعمال قبیحہ کے ترک کرنے پرآمادہ کرتا ہےـ ادب ہی وہ ظاہری دلیل ہے جس کے ذریعہ انسان کی عقلمندی وہوشیاری کا فیصلہ کیا جاتا ہےـ ادب آدمی کو معنوی حسن وجمال عطا کرتا اور اخلاقی زیب وزینت سے مزیّن کرتا ہےـ دیگر علوم کی بہ نسبت حقوق وآداب کے علم کی اہمیت وضرورت بہت زیادہ ہے؛ کیونکہ اسی سے معلوم ہوتا ہے کہ بندہ اپنے رب کے ساتھ کیسا معاملہ کرے اوراپنے والدین کے ساتھ کیا طرزعمل اختیار کرے، نیزدیگرصغیروکبیر کے ساتھ کیا رویّہ اپنائے؟ تمام آداب سب کے حقوق جان کر ہی انجام ديئے جاسکتے ہیں ـ اسلام کی شمولیت اس بات کی متقاضی ہے کہ ایسا اہم علمی باب بیان سے تشنہ نہ رہے، چنانچہ کتاب وسنت میں حقوق وآداب کی بڑی تفصیل آئی ہے، اورعلمائے کرام نے اس موضوع پرمستقل تصنیفات کی ہیں ـ زیرنظرتالیف بھی اسی سلسلہ کی ایک کڑی ہے جس میں ـ فاضل مصنّف ـ نے نہایت ہی عمدہ اسلوب اور نئے طرزواندازسے تقریباً جملہ اسلامی حقوق وآداب کو پیش کرنے کی کوشش کی ہےـ

  • اردو

    استخارہ کے سلسلہ میں لوگوں کے مابین کافی غلط فہمیاں پائی جاتی ہیں جسکا بنیادی سبب شریعت سے لاعلمی وناواقفیت، اورضمیرفروش علماؤں کا سادہ لوح عوام کے مابین استخارہ کے غیرشرعى طریقہ کو رواج دینا ہے. چنانچہ اسی ضرورت کو محسوس کرتے ہوئے فاضل مصنف نے زیرنظررسالہ میں استخارہ کا شرعی مفہوم وطریقہ بیان کرکے اس سلسلہ میں پائی جانے والی غلط تصورات اورضعیف وباطل روایات سے پردہ اٹھایا ہے. استخارہ کے موضوع پرنہایت ہی مفيد پیشکش ہے ضرور استفادہ اٹھائیں.

  • اردو

    کھانا پینا اللہ تبارک وتعالى کی ایک عظیم نعمت ہے، جس پر ہمیں اللہ کا شکریہ اداکرنا ضروری ہے.اوراللہ کی شکرگزارى کا طریقہ يہ ہے کہ کھانے پینے کے معاملہ میں ہم ان آداب کو بجالائیں جسکی تعلیم اسنے اپنے آخرى رسول محمد صلى اللہ علیہ وسلم کے ذریعہ ہم کودی ہے-پیش نظرکتب میں کھانے پینے کے سلسلہ میں دین اسلام کی تعلیم کو نہایت ہی مدلل وآسان اسلوب میں پیش کیا گیا ہے.

  • اردو

    غلو کے کرشمے: اس کتاب کے اندر غلو کے مفہوم ،اسکی تاریخ ،اسکے انتشارکے اسباب اور اس سے بچنے کے وسائل وغیرہ سے متعلق قرآن وسنت کی روشنى میں نہایت ہی عمدہ روشنى ڈالی گئی ہے.

  • اردو

    کتاب مذکور میں روزہ کے احکام ومسائل کو سوال وجواب کی شکل میں ترتیب دیا گیا ہے نہایت ہی عمدہ کتاب ہے ضرور استفادہ حاصل کریں.

  • اردو

    مہدی علیہ السلام کون ہیں؟ ان کا ظہور کب ہوگا ؟ ان کی کیا صفات ہوں گی؟ ان کے آنے سے روئے زمین پر کیا تبدیلی واقع ہوگی ؟ ایک مسلمان کا ان کے بارے میں كسطرح كا عقیدہ ہونا چاہئے؟ ان سب کے بارے میں تفصیلی جانکاری کیلئے کتاب مذکور کا ضرور مطالعہ کریں جسمیں مہدی علیہ السلا م کے عقیدہ سے متعلق تحقیقی گفتگو کی گئی ہے.

  • اردو

    کتاب مذکور میں فرقہ ناجیہ (جہنم سے نجات پانے والی جماعت) کے منہج اور اسکی مضبوط ومستحکم بنیادوں کا تذکرہ کیا گیا ہے.

  • اردو

    زیر مطالعہ کتاب میں مرد اور بیوی پر عائد ہونے والے شرعی حقوق کو تفصیل سے ذکر کیا گیا ہے نہایت ہی مفید کتاب ہے ضرور مطالعہ کریں.

  • اردو

    شادی انسانی زندگی میں بہت ہی اہمیت رکھتا ہے لیکن اکثر لوگ اسکے آداب وطریقے سے نابلد ہوتے ہیں زیر نظر کتاب میں شادی کی اہمیت اور سہاگ رات کے آداب وطریقے کے سلسلے میں قرآن وحدیث کی روشنی میں نہایت ہی عمدہ معلومات پیش کی گئی ہیں.ضرور مطالعہ فرمائیں.

  • اردو

    واقعہ معراج نبی کریم صلى اللہ علیہ وسلم کی حیات مبارکہ کا ایک منفرد, ممتاز اور عظیم الشان واقعہ ہے – یہ ایک طرف رب ذوالجلال کی قدرت کاملہ کا ظہور , الہی معجزہ , صداقت ونبوت کی آیت ونشانی ہے تو دوسری طرف اپنے اندر بے شمار عبرت وموعظت اور دروس ونصائح کے خزانے سےٍ معمور اور عقیدہ وعمل کے بیش بہا موتیوں سے مالا مال ہے, اس واقعہ میں عقیدہ کی اصلاح بھی ہے اور بہت سے معاشرتی آداب کی تعلیم بھی , یہ واقعہ رب کریم کے ساتوں آسمانوں کے اوپر اپنی مخلوق سے الگ اپنے عرش پر مستوى ہونے کی مضبوط ومستحکم دلیل بھی ہے اور اقامت صلاۃ کی ترغیب بھی . اس واقعہ کی اسی گوناگوں اہمیت کے پیش نظر علمائے اسلام نے اسے خصوصی اہمیت دی ہے اور اسکی تشریح وتوضیح میں اپنی کاوشیں صرف کیں. زیرنظر کتا ب بھی اسی سلسلہ کی ایک ادنى سی کاوش ہے جسمیں فاضل مولف نے واقعہ معراج سے متعلق صرف صحیح ومستند روایات نیز مقبول ومعتبر احادیث وآثارکو جگہ دی ہے –اوراس سلسلہ میں محدث عصر شیخ ناصرالدین البانی رحمہ اللہ کی کتاب " الإسراء والمعراج" سے استفادہ کیا ہے نیز مسائل وفوائد کے استنباط میں حافظ ابن حجر کی فتح الباری شرح بخاری سے زیادہ ترفائدہ اٹھایا ہے . اپنے موضوع پر نہایت ہی جامع ومانع کتاب ہے ضرور مطالعہ کریں.

  • اردو

    زیر نظر کتاب میں بدعت کی تعریف ,اسکی علامت, اور امت پر اسکے برے اثرات سے متعلق علمی گفتگو کی گئی ہے نہایت ہی مفید مضمون ہے ضرور پڑھیں.