عبدالہادی عبد الخالق مدنی - تمام مادّے
عناصر کی تعداد: 39
- اردو مؤلّف : عبدالہادی عبد الخالق مدنی مراجعہ : شفیق الرحمن ضیاء اللہ مدنی
قارئین کرام! ادب وہ قیمتی جوہر اور گراں مایہ گوہرہے جو انسان کو اخلاق حمیدہ کے اپنانے اور اعمال قبیحہ کے ترک کرنے پرآمادہ کرتا ہےـ ادب ہی وہ ظاہری دلیل ہے جس کے ذریعہ انسان کی عقلمندی وہوشیاری کا فیصلہ کیا جاتا ہےـ ادب آدمی کو معنوی حسن وجمال عطا کرتا اور اخلاقی زیب وزینت سے مزیّن کرتا ہےـ دیگر علوم کی بہ نسبت حقوق وآداب کے علم کی اہمیت وضرورت بہت زیادہ ہے؛ کیونکہ اسی سے معلوم ہوتا ہے کہ بندہ اپنے رب کے ساتھ کیسا معاملہ کرے اوراپنے والدین کے ساتھ کیا طرزعمل اختیار کرے، نیزدیگرصغیروکبیر کے ساتھ کیا رویّہ اپنائے؟ تمام آداب سب کے حقوق جان کر ہی انجام ديئے جاسکتے ہیں ـ اسلام کی شمولیت اس بات کی متقاضی ہے کہ ایسا اہم علمی باب بیان سے تشنہ نہ رہے، چنانچہ کتاب وسنت میں حقوق وآداب کی بڑی تفصیل آئی ہے، اورعلمائے کرام نے اس موضوع پرمستقل تصنیفات کی ہیں ـ زیرنظرتالیف بھی اسی سلسلہ کی ایک کڑی ہے جس میں ـ فاضل مصنّف ـ نے نہایت ہی عمدہ اسلوب اور نئے طرزواندازسے تقریباً جملہ اسلامی حقوق وآداب کو پیش کرنے کی کوشش کی ہےـ
- اردو مؤلّف : عبدالہادی عبد الخالق مدنی مراجعہ : شفیق الرحمن ضیاء اللہ مدنی
استخارہ کے سلسلہ میں لوگوں کے مابین کافی غلط فہمیاں پائی جاتی ہیں جسکا بنیادی سبب شریعت سے لاعلمی وناواقفیت، اورضمیرفروش علماؤں کا سادہ لوح عوام کے مابین استخارہ کے غیرشرعى طریقہ کو رواج دینا ہے. چنانچہ اسی ضرورت کو محسوس کرتے ہوئے فاضل مصنف نے زیرنظررسالہ میں استخارہ کا شرعی مفہوم وطریقہ بیان کرکے اس سلسلہ میں پائی جانے والی غلط تصورات اورضعیف وباطل روایات سے پردہ اٹھایا ہے. استخارہ کے موضوع پرنہایت ہی مفيد پیشکش ہے ضرور استفادہ اٹھائیں.
- اردو مؤلّف : شفیق الرحمن ضیاء اللہ مدنی مؤلّف : عبدالہادی عبد الخالق مدنی مراجعہ : شفیق الرحمن ضیاء اللہ مدنی
کھانا پینا اللہ تبارک وتعالى کی ایک عظیم نعمت ہے، جس پر ہمیں اللہ کا شکریہ اداکرنا ضروری ہے.اوراللہ کی شکرگزارى کا طریقہ يہ ہے کہ کھانے پینے کے معاملہ میں ہم ان آداب کو بجالائیں جسکی تعلیم اسنے اپنے آخرى رسول محمد صلى اللہ علیہ وسلم کے ذریعہ ہم کودی ہے-پیش نظرکتب میں کھانے پینے کے سلسلہ میں دین اسلام کی تعلیم کو نہایت ہی مدلل وآسان اسلوب میں پیش کیا گیا ہے.
- اردو مؤلّف : شفیق الرحمن ضیاء اللہ مدنی مؤلّف : عبدالہادی عبد الخالق مدنی مراجعہ : شفیق الرحمن ضیاء اللہ مدنی
غلو کے کرشمے: اس کتاب کے اندر غلو کے مفہوم ،اسکی تاریخ ،اسکے انتشارکے اسباب اور اس سے بچنے کے وسائل وغیرہ سے متعلق قرآن وسنت کی روشنى میں نہایت ہی عمدہ روشنى ڈالی گئی ہے.
- اردو مُقرّر : عبدالہادی عبد الخالق مدنی مراجعہ : شفیق الرحمن ضیاء اللہ مدنی
ویڈیو مذکور میں فطرت کا مفہوم’ فطرت کی اقسام(1-فطرت علمی :باطنی طہارت-2-فطرت عملى:جسمانی طہارت)’خصالِ فطرت یا سننِ فطرت کواختیار کرنے کے فوائد وثمرات ,اور اس میں کوتاہی برتنے کے نقصانات وغیرہ کو کتاب وسنت کے آئنے میں تفصیلی طور پر بیان کیا گیا ہے خصال فطرت کے موضوع پر نہایت ہی مفید ویڈیوہے ضرور مشاہدہ فرمائیں.
- اردو مُقرّر : عبدالہادی عبد الخالق مدنی مراجعہ : شفیق الرحمن ضیاء اللہ مدنی
زير نظر ویڈیو میں نجات پانی والی جماعت کے اصول ومنہج کو کتاب وسنت کی روشنی میں تفصیلی طورپر بیان کیا گیا ہے.
- اردو مُقرّر : عبدالہادی عبد الخالق مدنی مراجعہ : شفیق الرحمن ضیاء اللہ مدنی
ویڈیو مذکور میں یوسف علیہ السلام کے جیل میں بند ہونے کا واقعہ ذکر کرکے اس سے حاصل ہونے والے اہم دروس کا تذکرہ کیا گیا ہے.
- اردو مُقرّر : عبدالہادی عبد الخالق مدنی مراجعہ : شفیق الرحمن ضیاء اللہ مدنی
ویڈیو مذکور میں اسلام میں مساجد کی اہمیت وفضیلت بیان کرکےاسمیں عبادت وغیرہ کے سلسلے میں پائی جانے والی کوتاہی کا تفصیلی تذکرہ کیا گیا ہے.
- اردو مُقرّر : عبدالہادی عبد الخالق مدنی مراجعہ : شفیق الرحمن ضیاء اللہ مدنی
زير نظر ویڈیو میں دین اسلام پر ثابت قدمی کے وسائل واسباب کو کتاب وسنت کی روشنی میں بیان کیا گیا ہے.
- اردو مُقرّر : عبدالہادی عبد الخالق مدنی مراجعہ : شفیق الرحمن ضیاء اللہ مدنی
زير نظر ویڈیو میں روزہ کی اہمیت وفضیلت اور اسکے احکام ومسائل کو کتاب وسنت کی روشنی میں بیان کیا گیا ہے.
- اردو مُقرّر : عبدالہادی عبد الخالق مدنی مراجعہ : شفیق الرحمن ضیاء اللہ مدنی
زير نظر ویڈیو میں دعا کی اہمیت وفضیلت اور اسکے آداب وشرائط کو تفصیلى طور پر بیان کیا گیا ہے.
- اردو مُقرّر : عبدالہادی عبد الخالق مدنی مراجعہ : شفیق الرحمن ضیاء اللہ مدنی
زير نظر ویڈیومیں یہ ثابت کیا گیا ہے کہ ہدایت وتوفیق صرف اللہ رب العالمین کے ہاتھ میں ہے اسلئے ہمیں صرف اسی سے ہدایت وتوفیق طلب کرنی چاہئے.
- اردو مؤلّف : عبدالہادی عبد الخالق مدنی مراجعہ : شفیق الرحمن ضیاء اللہ مدنی
کتاب مذکور میں روزہ کے احکام ومسائل کو سوال وجواب کی شکل میں ترتیب دیا گیا ہے نہایت ہی عمدہ کتاب ہے ضرور استفادہ حاصل کریں.
- اردو مؤلّف : عبدالہادی عبد الخالق مدنی مراجعہ : شفیق الرحمن ضیاء اللہ مدنی
مہدی علیہ السلام کون ہیں؟ ان کا ظہور کب ہوگا ؟ ان کی کیا صفات ہوں گی؟ ان کے آنے سے روئے زمین پر کیا تبدیلی واقع ہوگی ؟ ایک مسلمان کا ان کے بارے میں كسطرح كا عقیدہ ہونا چاہئے؟ ان سب کے بارے میں تفصیلی جانکاری کیلئے کتاب مذکور کا ضرور مطالعہ کریں جسمیں مہدی علیہ السلا م کے عقیدہ سے متعلق تحقیقی گفتگو کی گئی ہے.
- اردو مؤلّف : شفیق الرحمن ضیاء اللہ مدنی مؤلّف : عبدالہادی عبد الخالق مدنی مراجعہ : شفیق الرحمن ضیاء اللہ مدنی
کتاب مذکور میں فرقہ ناجیہ (جہنم سے نجات پانے والی جماعت) کے منہج اور اسکی مضبوط ومستحکم بنیادوں کا تذکرہ کیا گیا ہے.
- اردو مؤلّف : شفیق الرحمن ضیاء اللہ مدنی مؤلّف : عبدالہادی عبد الخالق مدنی مراجعہ : شفیق الرحمن ضیاء اللہ مدنی
زیر مطالعہ کتاب میں مرد اور بیوی پر عائد ہونے والے شرعی حقوق کو تفصیل سے ذکر کیا گیا ہے نہایت ہی مفید کتاب ہے ضرور مطالعہ کریں.
- اردو مؤلّف : عبدالہادی عبد الخالق مدنی مراجعہ : شفیق الرحمن ضیاء اللہ مدنی
شادی انسانی زندگی میں بہت ہی اہمیت رکھتا ہے لیکن اکثر لوگ اسکے آداب وطریقے سے نابلد ہوتے ہیں زیر نظر کتاب میں شادی کی اہمیت اور سہاگ رات کے آداب وطریقے کے سلسلے میں قرآن وحدیث کی روشنی میں نہایت ہی عمدہ معلومات پیش کی گئی ہیں.ضرور مطالعہ فرمائیں.
- اردو مؤلّف : عبدالہادی عبد الخالق مدنی مراجعہ : شفیق الرحمن ضیاء اللہ مدنی
واقعہ معراج نبی کریم صلى اللہ علیہ وسلم کی حیات مبارکہ کا ایک منفرد, ممتاز اور عظیم الشان واقعہ ہے – یہ ایک طرف رب ذوالجلال کی قدرت کاملہ کا ظہور , الہی معجزہ , صداقت ونبوت کی آیت ونشانی ہے تو دوسری طرف اپنے اندر بے شمار عبرت وموعظت اور دروس ونصائح کے خزانے سےٍ معمور اور عقیدہ وعمل کے بیش بہا موتیوں سے مالا مال ہے, اس واقعہ میں عقیدہ کی اصلاح بھی ہے اور بہت سے معاشرتی آداب کی تعلیم بھی , یہ واقعہ رب کریم کے ساتوں آسمانوں کے اوپر اپنی مخلوق سے الگ اپنے عرش پر مستوى ہونے کی مضبوط ومستحکم دلیل بھی ہے اور اقامت صلاۃ کی ترغیب بھی . اس واقعہ کی اسی گوناگوں اہمیت کے پیش نظر علمائے اسلام نے اسے خصوصی اہمیت دی ہے اور اسکی تشریح وتوضیح میں اپنی کاوشیں صرف کیں. زیرنظر کتا ب بھی اسی سلسلہ کی ایک ادنى سی کاوش ہے جسمیں فاضل مولف نے واقعہ معراج سے متعلق صرف صحیح ومستند روایات نیز مقبول ومعتبر احادیث وآثارکو جگہ دی ہے –اوراس سلسلہ میں محدث عصر شیخ ناصرالدین البانی رحمہ اللہ کی کتاب " الإسراء والمعراج" سے استفادہ کیا ہے نیز مسائل وفوائد کے استنباط میں حافظ ابن حجر کی فتح الباری شرح بخاری سے زیادہ ترفائدہ اٹھایا ہے . اپنے موضوع پر نہایت ہی جامع ومانع کتاب ہے ضرور مطالعہ کریں.
- اردو مؤلّف : عبدالہادی عبد الخالق مدنی مراجعہ : شفیق الرحمن ضیاء اللہ مدنی
زیر نظر کتاب میں بدعت کی تعریف ,اسکی علامت, اور امت پر اسکے برے اثرات سے متعلق علمی گفتگو کی گئی ہے نہایت ہی مفید مضمون ہے ضرور پڑھیں.