جمشید عالم عبد السلام سلفی - کتابیں
عناصر کی تعداد: 5
- اردو ترجمہ : شفیق الرحمن ضیاء اللہ مدنی مراجعہ : جمشید عالم عبد السلام سلفی
چالیس حدیثیں برائے اطفال : زیر نظر کتاب نبی کریمﷺ کی چالیس احادیث پر مشتمل ایک حسین مجموعہ ہے، جسے عالمِ عرب کے ایک نامور عالمِ دین فضیلۃ الشیخ محمد بن سلیمان المھنا حفظہ اللہ نے مختصر شرح کے ساتھ مدوّن کیا ہے۔ دراصل فاضل مؤلف حفظہ اللہ نے یہ کتاب بچوں کے لیے ترتیب دیا ہے تاکہ ہمارے بچے احادیث کی اہمیت کو سمجھیں اور نبی کریم ﷺ کی ان جامع احادیث کو یاد کر سکیں اور پھر ان میں موجود تعلیمات کو اپنی زندگی میں داخل کرسکیں۔ یہی وجہ ہے کہ فاضل مؤلف نے خود ہی حدیث کی شرح نہایت اختصار کے ساتھ پیش کی ہے تا کہ بچوں کو سمجھنے میں آسانی رہے، اور وہ ان احادیث کے مفہوم کو اچھی طرح ذہن نشین کرسکیں۔کہنے کو یہ کتاب بچوں کے لیے ہے، مگر سبھی عمر کے لوگوں کے لیے یہ کتاب نفع بخش ہے اور ہر شخص کو ان تعلیمات پر عمل کرنے کی ضرورت ہے۔
- اردو مؤلّف : محمد بن سليمان التميمي ترجمہ : شفیق الرحمن ضیاء اللہ مدنی مراجعہ : عزیزالرحمن ضیاء اللہ سنابلیؔ مراجعہ : جمشید عالم عبد السلام سلفی ناشر : دفتر تعاون برائے دعوت وتوعية الجاليات ربوہ، رياض
زیرمطالعہ کتابچہ میں انسان پر یہ ضروری قرار دیا گیا ہے کہ وہ اپنے بچوں کو قرآن سکھلانے سے پہلے توحید کی تعلیم دیں ،تاکہ اسلامی فطرت کے مطابق وہ کامل انسان بن سکیں،اور ایمانی راستہ کو اختیار کرکے بہترین موحد بن سکیں۔
- اردو مؤلّف : عبد اللہ بن محمد سلفی ترجمہ : شفیق الرحمن ضیاء اللہ مدنی مراجعہ : عزیزالرحمن ضیاء اللہ سنابلیؔ مراجعہ : جمشید عالم عبد السلام سلفی ناشر : دفتر تعاون برائے دعوت وتوعية الجاليات ربوہ، رياض
اس کتاب میں اختصار کے ساتھ اہل تشیع کے عظیم فرقہ’’ شیعہ اثناعشریہ‘‘ کے اعتقاد ونظریات سے مسلمانوں کو آگاہ کیا ہے،اوراس مذہب کی حقیقت کوخود انہی کےمستند مصادر ومآخذ سے بے نقاب کیا گیا ہے، اور یہ واضح کیا گیا ہے کہ ان کے عقائد ونظریات اسلام کے اصول ونظریات سے پورے طورپرمتصادم ہیں،بلکہ سراسرخرافات کا ملغوبہ ہیں۔
- اردو مؤلّف : فضیلۃ الشیخ/ابو الفضل ڈاکٹر عبد اللہ بن محمد نہاری -حفظہ اللہ ترجمہ : شفیق الرحمن ضیاء اللہ مدنی مراجعہ : جمشید عالم عبد السلام سلفی
موجودہ دور میں دینی انحراف اوراسلامی تعلیمات سےبےزاری عام ہے، لوگوں پر دنیا داری، مفاد پرستی اور مادیات کا شدیدغلبہ ہے، انٹرنیٹ سائٹس اور سوشل میڈیا (سماجی رابطے) کے مختلف ذرائع نے انھیں مشغول کررکھا ہے اور ہر چہارجانب سے فتنوں نے انھیں گھیر رکھا ہے، جس کے نتیجے میں ان کے دل سخت ہوگئے ہیں اور خواہشات و شہوات میں طغیانی پیدا ہوگئی ہے، ان کے بیش تر قیمتی اوقات لہو و لعب کی نذر ہوکر ضائع ہو رہے ہیں۔[ ] بلکہ دنیوی لذات اور عصری علوم کی چکا چوند میں گرفتار ہوکر ان میں سے بہتیروں نے کتاب اللہ اور سنتِ رسولﷺ کی درس و تدریس سے کنارہ کشی اختیار کرلیا ہے۔ چناں چہ انھیں ضرورتوں کومحسوس کرتے ہوئے،سعودی عرب کے نامورعالم دین فضیلۃ الشیخ ڈاکٹر عبداللہ بن محمد نہاری حفظہ اللہ نے پورے سال کے حساب سے صحیح بخاری اور صحیح مسلم سے منتخب کرکے،مختلف و متنوع موضوعات (مثلاً عقائد، عبادات، معاملات اور اخلاق وآداب وغیرہ) پر مشتمل تین سوساٹھ صحیح احادیث کاحسین گلدستہ،مختصرفوائد اورانتہائی مفید و جامع شرح کے ساتھ (حدیث الیوم) ’’آج کی حدیث‘‘ کے نام سے ترتیب دیا ہے۔ جو عوام الناس، عورتوں، بچوں، عام پڑھے لکھے لوگوں اور طالبانِ علومِ حدیث کے لیے انتہائی نفع بخش ہے۔ فاضل مولف حفظہ اللہ نے لوگوں کے مزاج و دینی ضروریات اوران کی دنیاوی مصروفیات ومشغولیات کا لحاظ رکھتے ہوئے معتبر شارحینِ حدیث اور دیگر اہلِ علم کے اقوال و تشریحات کی روشنی میں ہرحدیث کی نہایت مختصر، جامع اور عام فہم و آسان تشریح کی ہے، جسے پانچ منٹ سے کم وقفہ میں پڑھاپڑھایا جاسکتاہے اور اہلِ علم سے سنا جا سکتا ہے۔ لہٰذا فرض نمازکے بعد تمام مساجد نیز دینی جامعات ومدارس، تربیتی مراکز، گھروں اور دیگر دینی مجالس میں ان احادیث میں سے روزانہ ایک حدیث کادرس دینا نہایت مفید ثابت ہوگا۔ اسی طرح خطبا و واعظین اوردعاۃ ومبلغین کے لیے ،خطبۂ جمعہ اور مختلف طرح کے دروس و مواعظ کی تیاری میں ان احادیث سے استفادہ کرنا نہایت آسان ہوگا۔
- اردو مؤلّف : عبد اللہ بن صالح الفوزان ترجمہ : شفیق الرحمن ضیاء اللہ مدنی مراجعہ : جمشید عالم عبد السلام سلفی ناشر : دفتر تعاون برائے دعوت وتوعية الجاليات ربوہ، رياض
زیرمطالعہ کتاب میں حج وعمرہ کے موضوع کوزیربحث بنایا گیا ہے اوراس سلسلے میں بکثرت پوچھے جانے والے مسائل کا کتاب وسنت کی روشنی میں مختصر تشفی بخش جواب دیا گیا ہے۔ حج وعمرہ کے پیچیدہ مسائل کے جوابات کے سلسلے میں نہایت مفید ترتیب ہے ضرور مطالعہ فرمائیں۔