محمود احمد غضنفر - کتابیں
عناصر کی تعداد: 6
- اردو مؤلّف : محمود احمد غضنفر مراجعہ : شفیق الرحمن ضیاء اللہ مدنی
حُکمراں صحابہ رضی اللہ عنہم: پیش نظر کتاب میں شیخ محمود احمد غضنفر۔ حفظہ اللہ ۔ نے اکیس ایسے جلیل القدر صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کا شاندار تذکرہ کیا ہے ، جنہوں نے مسند اقتدار پر جلوہ افروز ہو کر امت مسلمہ کی گراں قدر خدمات سَر انجام دیں۔ جن کی طرزِ حُکمرانی سے انسانی معاشرے میں آسودہ حالی کی بہار پیدا ہوئی ۔ جنہوں نے اقوام عالم میں حکومت کو عبادت کے روپ میں متعارف کرایا۔ جن کا مقصدِ حیات اللہ تعالی کے دین کو روئے زمین پر سرفراز وسر بلند کرنا تھا۔ ان مثالی حکمرانوں کی پاکیزہ زندگیاں اور میدان سیاست میں ان کے حیرت انگیز کارنامے ہر دور کے مسلم حکمرانوں کے لئے مشعلِ راہ ہیں ان قدسی نفوس سربراہان مملکت اسلامیہ کے نقشِ قدم پر چل کر موجودہ مسلم حکمراں سرفرازی وسربلندی کی زندگی بسر کرسکتے ہیں۔
- اردو
- اردو مؤلّف : محمود احمد غضنفر مراجعہ : شفیق الرحمن ضیاء اللہ مدنی
پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وسلم اور معجزات:مسلمان جب نبی کریم ﷺکی نبوت ورسالت اوراس کے دلائل کےبارے میں گفتگو کرنےکا اہتمام کرتا ہے توگویا وہ ابوابِ اسلام میں ایک عظیم باب او رموضوع کو تھامتاہے۔کیوں کہ خود قرآن کریم نے ہمیں نبی کریم ﷺ کی نبوت کےدلائل پر غورو فکرکرنے کی دعوت دی ہے ۔ اللہ تعالی نے جناب نبی کریم ﷺکی نبوت کی تائید و اثبات کےلیے بہت زیادہ معجزات عطا فرمائے،معجزات دراصل دلائل نبوت ہوتے ہیں یعنی ان کو دیکھ کر کچھ لوگ نبوت سے آشنائی حاصل کرتے ہیں ۔جن سے ایمان والوں کےدلوں کو قرار وثبات ملتا او ران کے عمل وایمان میں اضافہ ہوتا تھا ۔اوراس کے ساتھ ساتھ منکرین کے اوپر حجت قائم ہوتی اور ان میں سےسلیم الفطرت لوگ ان معجزات کودیکھ اور سن کردولتِ ایمان سےبہرہ ور ہو تے۔نبی کریم ﷺ کو ملنے والے معجزات کئی انواع واقسام پر مشتمل ہیں ۔ آپ ﷺ کو ملنے والےمعجزات کی حد بندی تو مشکل ہے ۔ تاہم کتبِ احادیث میں ان کی تعداد سیکڑوں سے متجاوز ہے جن کوائمہ محدثین نے بیان کیا ہے ۔ اوراس سلسلے میں متعدد علماء نے اس موضوع پر مستقل کتب بھی تصنیف کی ہیں۔ زیر تبصرہ کتاب’’پیغمبر اسلام ﷺاور معجزات ‘‘ حکیم محمود احمد ظفرصاحب کی تصنیف ہےاس کتاب میں انہوں نے معجزات نبوی ، چندبڑے معجزات ، اسراء اور معراج، نبو ت اور وحی ، آپ کے ہاتھ کی برکات ، کھانے میں برکت، پانی کےبارےمیں آپﷺ کے معجزات، حضورکےلعاب دہن کی برکات، حضوراکرمﷺ کی دعاؤں کے اثرات ،مختلف اشیاء میں اثرات، جانوروں پر اثرات،پیشگوئیاں یا اخبار غیب، علامات قیامت کی پیشگوئیاں جیسے جلی عنوانات قائم کر کے ان کے تحت سرکاردوعالم ﷺ کے معجزات کی ایک اچھی خاصی تعداد جمع کردی ہے۔جو نبی کریم ﷺ کی سیرت کا ایک تتمہ ہے ۔(م۔ا) (باہتمام:نشریات،لاہور)
- اردو
حیاتِ تابعین کے درخشاں پہلو : پیش نظر کتاب میں آغوش صحابہ میں تعلیم و تربیت پانے والے عظیم المرتبت تابعین کی قابل رشک زندگی کے حیرت انگیز واقعات کی دلنشیں جھلکیاں پیش کی گئی ہیں۔ اور ہر تابعی کے تذکرے کے بعد ان مستند کتابوں کے حوالہ جات بھی درج کردئے گئے ہیں جن سے یہ واقعات اخذ کئے گئے ہیں۔ یہ کتاب عربی زبان میں تفسیر وادب کے معروف سکالر ڈاکٹر عبدالرحمن رافت باشا مرحوم کی قلمی کاوش کا نتیجہ ہے، جس نے ادبی اور علمی حلقوں میں تہلکہ مچادیا- یہ کتاب پھول کی پتی اور ہیرے کے جگر کا آ میختہ ہے، اس میں دارورَسن کے نوحے بھی ہیں اور لطف وعنایات کے زمزمے بھی ، اس میں حجاج بن یوسف کے ظلم و جور اور عمر بن عبد العزیز کے عدل وانصاف ، خلفائے بنو امیہ کے شاہانہ ٹھا ٹھ باٹھ ، اور شاگردان صحابہؓ کی درویشانہ طرزِ معاشرت کی دلپذیر جھلک دکھائی گئی ہے۔ اس عربی ادب اور سیرت نگاری کے شاہکار کو بعض عرب ممالک کے تعلیمی اداروں میں شامل نصاب کرلیا گیا ہے ، تاکہ ان ادارو ں میں تعلیم حاصل کرنے والا ہر نوجوان اپنی عظمتِ رفتہ کے نقوش کا بچشم خود مشاہدہ کر سکے۔ اس اثر انگیز انقلابی کتاب کو رواں دواں اور سلیس اردو زبان کے قالَب میں ڈھالنے کی سعادت محترم محمو د احمد غضنفر کے نصیب میں آئی ہے جنہوں نے عربی ادب کی چاشنی ،لطافت اور شیرینی کی جھلک اردو میں بھی باقی رکھنے کی حتی المقدور کوشش کی ہے۔ دعا ہے کہ ان خرقہ پوش عظیم المرتبت ہستیوں کی قابل رشک سیرت کا مطالعہ ہمارے دلوں کے لیے رقت انگیز ثابت ہو اور ہمیں انکے نقش قدم پر چلتے ہوئے زندگی کے کٹھن مراحل طے کرنے کی توفیق ارزانی میسّر ہو۔
- اردو
حیات صحابہ کے درخشاں پہلو : صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین نےآغوش نبوت میں تربیت پائی، ان کے سینوں پر انوار رسالتﷺ براہِ راست پڑے اسی وجہ سے اللہ تعالیٰ ان سے متعلق رضی اللہ عنہم ارشاد فرمایا۔ حضرات صحابہ کرام کی زندگیاں امت مسلمہ کے لیے مینارہ نور اور مشعل راہ ہیں اسی کے پیش نظر ان کی زندگی کے لمحات کو قرطاس میں محفوظ کیا گیا اور اس حوالے سے الاصابہ اور اسد الغابہ جیسی ضخیم کتب سامنے آئیں۔ زیر مطالعہ کتاب میں بھی انھی ہستیوں کی زندگی کے حالات و واقعات نقل کیے گئے ہیں۔ "حیات صحابہ کے درخشاں پہلو" ڈاکٹر عبدالرحمان رافت الباشا کی کتاب "صور میں حیاۃ الصحابہ" کا اردو قالب ہے۔ اردو ترجمہ محمود احمد غضنفر نے کیا ہے۔ یہ کتاب بلاشبہ اردو ادب میں ایک گراں مایہ اضافہ ہے اور پڑھنے والوں کے لیے ایسے مواد کی فراہمی ہے جو قلب و ذہن کے تزکیہ کا باعث ہو گی۔ کتاب کی افادیت کا اندازہ اس سے کیجئے کہ یہ متعدد مدارس کے نصاب میں شامل ہے۔ (ع۔م)
- اردو مؤلّف : محمد بن سليمان التميمي مؤلّف : ابو جعفر الطحاوی ترجمہ : عطاء الرحمن ثاقب ترجمہ : محمود احمد غضنفر ناشر : دفتر تعاون برائے دعوت وتوعية الجاليات ربوہ، رياض
توحید سے متعلق چھ رسائل کا مجموعہ ہے جن میں سے پانچ شیخ الاسلام محمد بن عبد الوہاب رحمہ اللہ کے ہیں، اور عقیدہ طحاویہ امام طحاوی رحمہ اللہ کی ہے۔ عقیدہ طحاویہ ،اور قواعد اربعہ کا ترجمہ مولانا محمود احمد غضنفرحفظہ اللہ نے کیا ہے، اور،تفسیرکلمہ توحید، نواقض اسلامم،طاغوت کا مطلب، رسالہ احکام الصلوۃ کا ترجمہ محترم عطاء اللہ ثاقب حفظہ اللہ نے سرانجام دیا ہے۔