معلومات المواد باللغة العربية

محمد خالد سيف - کتابیں

عناصر کی تعداد: 5

  • اردو

    وہابی تحریک : امام محمد بن عبد الوہابؒ اور آپ کی تحریک احیاء وتجدید دین کے ناقدین میں سے زمانہ حال کے ایک مصری بزرگ جناب ڈاکٹر محمد بہی بھی ہیں، جنہوں نے اپنی کتاب’’ الفکر الاسلامی في تطوره‘‘ میں فکر اسلامی کے تدریجی ارتقاء ،حرکت وجمود اور مختلف ادوار کے عروج وزوال کو موضوعِ سخن بنایا ہے اور اس کتاب کی چوتھی فصل میں وہابی تحریک سے متعلق بحث کی ہے، لیکن افسوس کہ ڈاکٹر صاحب نے اپنے تمام علم وفضل کو بالائے طاق رکھتے ہوئے نہایت کچی،سطحی اور سنی سنائی باتوں پر انحصار کرتے ہوئے اس مقدّس تحریک کے خلاف خوب زورِقلم صرف کیا ہے اور بے بنیاد الزام عائد کئے ہیں،اللہ تعالیٰ جزائے خیردے ڈاکٹر محمد خلیل ہراس کو،جنہوں نے ڈاکٹر محمد بہی کے جواب میں (الحركة الوهابية) کے نام سے ایک نہایت خوبصورت اور عمدہ کتاب تصنیف فرمائی اور نہایت متین اور شُستہ انداز میں ڈاکٹرمحمد بہی کے ایک ایک اعتراض کا جواب دیا اور ایک ایک غلط فہمی کا ازالہ کیا۔ کتاب کی ثقاہت اور متانت کے لئے شاید یہ عرض کردینا کافی ہو کہ اسے اسلامک یونیورسٹی مدینہ منورہ نے زیور طباعت سے آراستہ کرایا ہے۔

  • اردو

    پیشِ نظر فتاوى میں عقائد وعبادات کے بارے میں مخصوص سوالات اورمشکلات کے ایسے جواب فراہم کئے گئے ہیں ،جن سے کتاب وسنت اورادلّہ شرعیہ کا موقف نمایاں ہوکرسامنے آجاتا ہے- کتاب کا اسلوب سوال وجواب کے مفید طریق کوپیش کرتا ہے- اس سے پڑھنے اور سمجھنے والا ایک خاص علمی اورتحقیقی ذوق محسوس کرے گا- عالم اسلام کے ممتازمحقق اورمفتى الشیخ علامہ محمد بن صالح العثیمین رحمۃ اللہ علیہ کواللہ تعالى نے علمی رسوخ اورزہد وتقوى کی خوبیوں سے نوازا تھا- انہوں نے فتاوى کی اس مختصرمگرجامع کتاب میں عقائد وعبادات پرعامۃ المسلمین کے اذہان میں پیدا ہونے والے تمام ترامکانى سوالوں کے ادلّہ شرعیہ کی روشنى میں ایسے محکم مدلل اوردلنشیں جوابات مرحمت فرمائے ہیں کہ جن سے قلب ونظرکوطمانیت اورذوق عمل میں یقین کا عنصرشامل ہوجاتا ہے- عقائد وعبادات کے ضمن میں اس کتاب کا گہرا مطالعہ ایک ایمانی حلاوت اوردینی شعورپیدا کرے گا.ترجمہ:مولانا محمد خالد سیف حفظہ اللہ.

  • اردو

    مجموعہ فتاویٰ ومقالات وتنبیہات :پیش نظر کتاب سعودی عرب کے جلیل القدر عالم اور مفتی عام شیخ ابن باز رحمہ اللہ کے فتاوی ومقالات اور تنبیہات ونصائح کا مجموعہ ہے ۔جس میں عقائد،عبادات ،معاملات پر شیخ کے دقیق مضامین کے علاوہ عصر حاضر سے متعلق مسائل کے جواب موجود ہیں۔ مولانا محمد خالد سیف حفظہ اللہ نے کتاب کو بہترین اردوقالب میں ڈھال کراردوداں طبقہ کیلئے استفادہ حاصل کرنا آسان بنادیا ہے۔ کتاب کا مطالعہ ہرفرد اور ہرگھر کی خاص ضرورت ہے۔

  • اردو

    امت محمد یہ صلی اللہ علیہ وسلم کا اعزاز وامتیاز ہےکہ حفاظت ِقرآن وسنت کے تکوینی فیصلے کی تکمیل وتعمیل اس کے علمائے محدثین کے ہاتھوں ہوئی۔ ائمہ محدثین نے مسانید، مصنفات، سنن، معاجم وغیرہ کی صورت میں مختلف موضوعات پر مجموعہ ہائے حدیث ترتیب دئیے۔ کسی نے احادیثِ احکام منتخب کیں تو کسی نے عمل الیوم واللیلہ ترتیب دیا۔ بہت سےعلماء نے الزہد والرقائق کے عنوان سے احادیث جمع کیں۔ تو کسی نے اذکار کا گلدستہ تیار کیا۔ یہ ایک طویل سلک مروارید ہے اور اسی سلک میں منسلک ایک نمایاں نام ’’ الترغیب والترہیب" کا ہے۔ اس عنوان سے مختلف ائمہ نے کتابیں تالیف کیں، لیکن اس میں جو شہرت ومقبولیت ساتویں صدی ہجری کے مصری عالم دین امام منذری رحمہ اللہ کی تصنیف کو ملی وہ انہی کا حصہ ہے۔ یہ عظیم کتاب اپنی جامعیت، حسنِ ترتیب ،عناوین کے تنوع اور ان کی مناسبت سےمجموعہ احادیث کا ایک دائرۃ المعارف ہے۔ یہ کتاب چار ضخیم جلدوں پر مشتمل ہے۔ حافظ ابن حجر عسقلانی رحمہ اللہ نے اس کا اختصار کیا اور اختصار اس طرح کیا کہ اس کی جامعیت میں کمی نہیں آنے دی۔ زیرتبصرہ کتاب اسی اختصار کا اردو ترجمہ ہے۔ ترجمہ کی سعادت معروف عالم دین مترجم کتب کثیرہ جناب محمد خالد سیف حفظہ اللہ نےحاصل کی ہے۔ عام قارئین کی سہولت کے لیے مراجعت کرتے وقت محدث العصر علامہ ناصرالدین البانی رحمہ اللہ کی تعلیقات کی روشنی میں احادیث کی صحت وضعف کی طرف اشارہ کردیاگیا ہے۔ ترغیب وترہیب اور فضائل اعمال میں ضعیف احادیث کے بیان کےجواز اور عدم جواز کے متعلق شیخ الاسلام ابن تیمیہ رحمہ اللہ کے ایک مختصر بصیرت افروز کتابچہ کا ترجمہ بھی اس میں شامل اشاعت کردیا گیا ہے ۔اللہ تعالیٰ عامۃ المسلمین کے لیے اس کتاب کو مفید بنائے۔ آمین(م۔ا)

  • اردو

    المصباح المنیر تہذیب وتحقیق تفسیر ابن کثیر (قرآن مجید ، صحیح احادیث اور آثار سلفؓ کی روشنی میں) تالیف: حافظ ابوالفداء عمادالدین ابن کثیرؒ ترجمہ: مولانا محمد خالد سیف حفظہ اللہ ترجمہ قرآن: حافظ صلاح الدین یوسف ،مولانا عبد الجبار حفظہما اللہ تہذیب، تخریج، تحقیق ونظر ثانی: شعبہ تحقیق وتصنیف وترجمہ دارالسلام لاہور (زیر نگرانی: مولانا صفی الرحمن مبارکپوری و حافظ عبدالمتین وغیرہم)۔ اجزاء: 6