معلومات المواد باللغة العربية

عبد الرحمن الكيلاني - کتابیں

عناصر کی تعداد: 4

  • اردو

    پیش نظر کتاب مشہور عالم دین عبد الرحمن کیلانی رحمہ اللہ کی نہایت ہی شاہکار وجامع تفسیر ہے جس میں قرآنی آیات وصحیح احادیث اور آثار سلف کی روشنی میں مکمل قرآن کی تفسیر وتوضیح کی گئی ہے ، اور جابجا آیات سے حاصل ہونے والے نکات ومسائل اور فوائد کو اختصار کے ساتھ قلمبند کر دیا گیا ہے۔اس تفسیر کی سب سے اہم خصوصیت یہ ہے کہ اس میں تمام باطل افکارونظریات کے حامل فرقوں اور گروہوں کی سختی سے تردید کی گئی ہے، مغربی افکارونظریات اور تہذیب وتمدن سے مرعوب ومتاثرطبقہ کی سخت گرفت کی گئی ہے، اور غزوات وسرایا کی آیات کے تفسیر کے وقت انکا تفصیلی پس منظر پیش کیا گیا ہے، عصر حاضر کے فتنوں سے آگاہ کرکے ان سے نبرد آزما ہونے کا ڈھنگ بتایا گیا ہے۔ اسلوب نگارش نہایت ہی سلیس وسادہ اپنایا گیا ہے جس سے ہر عام وخاص کو سمجھنا آسان ہوسکے۔

  • اردو

    اس کتاب میں عقیدہ، قربانی، تصویروں، مجسّموں، منتر اور تعویذ، طہارت،وضو،غسل،اذان، نماز،زکوٰۃ،روزے،حج وعمرہ کے مسائل ،سود،بینکوں کے معاملات، وصیّت، میراث، نکاح، طلاق، پردہ،اطاعت والدین،گانا،موسیقی اور معاشرت سے متعلق متفرق مسائل پر270 سے زائد سوالوں کے جوابات قرآن وحدیث کی روشنی میں مفتی اعظم سعودی عرب نے دئے ہیں۔اس کتاب کا ترجمہ مشہور عالم دین مولانا عبد الرحمن کیلانی صاحب نےکیا ہے

  • اردو

    مولانا عبد الرحمن کیلانی کی شخصیت محتاج تعارف نہیں، انکی دسیوں علمی، تحقیقی اور گرانقدر کتب ہی ان کا مکمل تعارف ہیں۔ موصوف جس موضوع پر بھی قلم اٹھاتے ہیں اس کا حق ادا کر دیتے ہیں، زیر تبصرہ کتاب بھی ان کی قرآن مجید سے گہری وابستگی، الفاظ ومعانی اور علوم و معارف قرآنی کے بارے میں ان کے نہایت عمیق مطالعے کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ اس کتاب کا موضوع بقول مصنف ‘‘ اردو الفاظ کے تحت قرآن میں مستعمل تمام مترادف الفاظ کا ذیلی فرق پیش کرنا ’’ ہے، عنوانات، اردو زبان کے حروف تہجی کے لحاظ سے ترتیب دئے گئے ہیں، مصنف کا طریقہ کار یہ ہے کہ کسی اردو لفظ مثلاً ‘‘ سامان ’’ کا عنوان قائم کرنے کے بعد اس کیلئے جتنے الفاط قرآن مجید میں وارد ہوئے ہیں، انہیں پہلے اجمالاً بیان کرتے ہیں، پھر ان میں سے ہر ایک کا قرآن مجید میں جو محل و مقام ہے، اسے ذکر کرتے ہیں اور اس مقام سے مناسبت رکھنے والا معنی واضح کرتے ہیں، پھر آخر میں لب لباب یا خلاصے میں تمام الفاظ کے درمیان ذیلی فروق بیان کرتے ہیں۔ کتاب کے آخر میں مصنف نے پانچ اہم ضمیموں کا اضافہ کرکے کتاب کی افادیت کو چار چاند لگادئے ہیں۔ وہ پانچ ضمیمے اس طرح ہیں: ۱۔ اسماء معرفہ: اس میں 14 عنوانات کے تحت اسماء معرفہ کو تفصیلاً ذکر کردیا گیا ہے۔ ۲۔ اسماء نکرہ: اس میں 7 عنوانات قائم کرکے انتہائی قیمتی معلومات فراہم کی گئی ہیں۔ ۳۔ ذوالاضداد 4۔ افعال کے عین کلمہ کی حرکت یا مصدر میں فرق سے معانی میں تبدیلی۔ ۵۔ متفرقات: اس ضمیمے میں جامع اسماء، غلط العام، مشتبہ الفاظ، چند محاورات اور چند مشکل مادوں وغیرہ پر بحث کی گئی ہے۔ مختصر یہ کہ اس کتاب نے اپنی جامعیت کی بنا پر قرآن مجید کی ایک مکمل اور مستند لغت کی حیثیت حاصل کرلی ہے ۔ قرآنی علوم کے وہ شائقین جو کتاب اللہ کی بے مثل فصاحت وبلاغت اور اسکے اعجاز بیان کی محیًر العقول نزاکتوں اور لطافتوں کے انوار سے اپنے قلب و ذہن کو منور کرنے کے متمنًی ہوں ان کے لئے یہ کتاب ایک گرانقدر تحفہ ہے۔

  • اردو

    اس کتاب میں روح,عذاب قبراورسماع موتی’ کے بارے میں مختلف مکاتب فکرکے معترضین کے دلائل کا مکمل ومدلل جائزہ لے کریہ ثابت کیا گیا ہے کہ روح ایک حقیقت ہے جوچارمراحل سے ہوکرگزرتی ہے اوریہ مخلوق حادث ہے جوفنا سے دوچارہوتی ہے, اورعذاب قبرکاتعلق روح کے ساتہ جسم سے بھی ہوتا ہےگرچہ تھوڑا ہی کیوں نہ ہو .اورجب اللہ چاہتا ہے تومردے کوسنا دیتا ہے اوراسمیں اس مردہ کی روح کے ارادہ واختیارکا کچھ بھی دخل نہیں ہوتا, اوررہی بات کہ مردے مطلق سنتے ہیں اورتصرفات کا بھی اختیاررکھتے ہیں تویہ عقیدہ قرآن وسنت کی نظرسے درست نہیں ہے.نیزحیات نبی و برزخ وغیرہ کی کیفیت کے بارے میں کسی کوعلم نہیں ہے,یہ اوراس جیسے دیگراخروی مسائل وغیرہ پرسیرحاصل بحث کی گئی ہے.