أبو طاهر زبير علي زئي - کتابیں
عناصر کی تعداد: 7
- اردو مؤلّف : عبد المحسن بن حمد العباد البدر ترجمہ : أبو طاهر زبير علي زئي مراجعہ : شفیق الرحمن ضیاء اللہ مدنی
زیر نظر کتاب میں علامہ عبد المحسن العبّاد –حفظہ اللہ- نے حدیث جبریل کی تفصیلی شرح پیش کی ہے جو اسلام ،ایمان اوراحسان پر مشتمل ہے۔اس حدیث کی شان میں امام نووی نے فرمایا ہے:‘‘جان لوکہ اس حدیث میں علوم،آداب اور لطائف کی اقسام جمع ہیں بلکہ یہ حدیث اسلام کی اصل ہے جیسا کہ ہم نے قاضی عیاض سے نقل کیا ہے۔’’ [شرح النووى 1/160] اردوداں حضرات کے استفادہ کیلئے حافظ زبیر علی زئی –حفظہ اللہ – نے اسے اردو قالَب میں ڈھالا ہے۔
- اردو مؤلّف : حافظ شیر محمد مراجعہ : أبو طاهر زبير علي زئي
بہت سے لوگ فضائل ومناقب میں ضعیف’ موضوع اور بے اصل روایات علانیہ بیان کرتے رہتے ہیں اور اللہ کی پکڑکا انہیں کوئی خوف نہیں ہوتا.جبکہ قیامت کے دن جن وانس کو اپنے اقوال وافعال کا حساب دینا ہے .اس دن مجرمین کہیں گے: ہا ئے ہمارى تباہی! یہ کیسی کتاب ہے جسمیں ہرچھوٹی بڑی بات درج ہے اور وہ اپنے اعمال کو اپنے سامنے حاضر پائیں گے- (الكهف:49). لہذا ہرعالم اور غیر عالم پر ضروری ہے کہ صرف وہی بات بیان کرے جو سچی’ صحیح اور ثابت ہو.اسی چیزکو مدّ نظر رکھتے ہوئے زیرنظرکتاب میں صحیح فضائل کا مجموعہ بیش کیا گیا ہے تاکہ خطباء’واعظین’علماء اور عوام صحیح روایات پڑھیں اوراسکو لوگوں تک
- اردو مؤلّف : أبو طاهر زبير علي زئي مراجعہ : شفیق الرحمن ضیاء اللہ مدنی
امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ کی "صحیح بخاری" کو کتاب اللہ کے بعد صحیح ترین کتاب ہونے کا شرف حاصل ہے۔ لیکن پھر بھی بعض عاقبت نا اندیش صحیح بخاری اور امام بخاری پر اعتراضات کا سلسلہ دراز کیے رکھتے ہیں۔ انہی حضرات میں سے ایک صاحب احمد سعید ملتانی چتروڑگڑھی مماتى ہیں جنہوں نے "قرآن مقدس اور بخاری محدث" کے نام سے کتاب لکھی، جس میں انہوں نے صحیح بخاری کی 54 حدیثوں پر متعدد اعتراضات کیے ہیں۔ زیر نظر کتاب میں محترم حافظ زبیر علی زئی نے اپنے مخصوص انداز میں اس کتاب کا جامع اور مسکت جواب دیا ہے۔ حافظ صاحب نے کتاب کے شروع میں ملتانی صاحب کے 34 جھوٹوں کا بھی تذکرہ کیا ہے۔(ع۔م)
- اردو
- اردو
زیرنظررسالہ میں فتنوں میں مبتلا ان مسلمانوں کوشکوک وشبہات سے دوررهنے کی تاکید کی گئی ہے جن پرفتنوں نے دوطرفہ حملہ كرركها هے 1-کفرکے فتوى’ لگانے میں افراط وغلوکرنا2-اسلام میں داخل ہونے کی امید میں نرمی وتفریط اختیارکرنا-, نیزفتنوں سے محتاط رہنے ,ارتدادوفساد کے کاموں سے بچنے,ایمان کی حقیقت ,ایمان اورمسئلہ تکفیرمیں لوگوں کی گمراہی,مسئلہ تکفیرکےأصول وضوابط ,کفراورکفارکی اقسام, حکمرانوں اورعوام کے باہمی حقوق وغیرہ کا تذکرہ کیا گیا ہے
- اردو مؤلّف : أبو طاهر زبير علي زئي مراجعہ : شفیق الرحمن ضیاء اللہ مدنی
الإتحاف الباسم في تحقيق وتخريج وشرح موطأ إمام مالك: رواية ابن القاسم [ملخّص القابسي ] (اُردو): "موطأ " دوسری صدی ہجری کے مشہور اور نابغہ ٔ روزگار محدث امام مالک(ت۱۷۹ھ) رحمہ اللہ کی شہرہ آفاق تالیف ہے جسے صحیح بخاری سے پہلے کتاب اللہ کے بعد سب سے بہتر کتاب ہونے کا شرف حاصل تھا ۔ یہ کتاب مرفوع احادیث کے علاوہ بہت سے فقہی احکام پر مبنی فقہاء صحابہ، تابعین اور تبع تابعین کے فتاوی، فیصلہ جات اور اجتہادات سے بھی مالا مال ہے۔اور فقہ اور اصول فقہ کے بارے میں امام مالک رحمہ اللہ کے نقطہ نظر کو واضح کرتی ہے۔ اس کتاب کو امام مالک رحمہ اللہ نے مدینہ کے ستّر فقہاء پر پیش کیا اور سب نے اس پر موافقت فرمائی۔کتاب کی افادیت کے پیش نظر اردو زبان میں اسکے کئی مشہور ترجمے منظر عام پر آئے، مگر حافظ زبیر علیزئی رحمہ اللہ کی ژرف نگاہی نے موطأ امام مالک کے صحیح ترین نسخے کا انتخاب کیا جو امام مالک کے تلمیذ خاص عبد الرحمن بن القاسم المصری کی تلخیص القابسی کی صورت میں موجود تھا۔ مولانا نے اس ملخص کا ترجمہ ہی نہیں کیا بلکہ فقہ الحدیث اور فوائد کا اضافہ کیا اور حدیث کی تخریج کرکے طالبان علوم نبوت کیلئے اس سے بھر پور استفادہ حاصل کرنا آسان بنادیا۔ حدیث کا یہ مجموعہ طالبان علوم نبوت کیلئے یقینا ایک بیش بہا علمی تحفہ ہے۔ رب کریم کتاب کے مؤلف، مترجم، محقق ، ناشر، مراجع کو جزائے خیر دے ، اور جملہ قارئین کے لئے اس کے نفع کو عام کرے۔ اور ہم سب کو نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت کو اپنی زندگی میں حرزِ جاں بنانے کی توفیق دے۔ آمین!
- اردو مؤلّف : أبو طاهر زبير علي زئي مراجعہ : شفیق الرحمن ضیاء اللہ مدنی
اہل حدیث ایک صفاتی نام : طائفہ منصورہ، فرقہ ناجیہ اور اہل حق کا صفاتی نام اہل حدیث ہے۔ یہ وہ عظیم لوگ ہیں جو ہر دور میں موجود رہے اور قیامت تک رہیں گے۔ طائفہ منصورہ کی وضاحت کرتے ہوئے امام احمدبن حنبل رحمہ اللہ نے فرمایا ’’ اگر یہ طائفہ منصورہ اصحاب الحدیث ( اہل حدیث) نہیں تو میں نہیں جانتا کہ وہ کون لوگ ہیں۔(معرفة علوم الحديث للحاكم) اہل حدیث وہ خاص لوگ ہیں جن کے بچے بچے کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی حدیث سے گہرا شغف اور قلبی لگاؤ ہے۔ وہ قیاس آرائیوں اور فقہی موشگافیوں کی بجائے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی حدیث ہی بیان کرنے میں سعادت جانتے ہیں،۔ یہ کتاب فضيلة الشيخ حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ کی تصنیف لطیف ہے جو اہل حدیث کے صفاتی نام کے بارے میں پیدا ہونے والے اشکالات واعتراضات کے جوابات پر مشتمل ہے۔ یہ اس لحاظ سے بڑی جامع اور منفرد کتاب ہے کہ ہر بات مستند، مدلل اور باحوالہ ہے