ابو المکرم عبد الجلیل - کتابیں
عناصر کی تعداد: 18
- اردو مؤلّف : عبد العزيز بن عبد الله بن باز ترجمہ : ابو المکرم عبد الجلیل
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی نماز کے طریقہ کے بیان میں چند مختصر باتیں ہیں جنہیں ہر مسلمان مرد وعورت کی خدمت میں پیش کیا گیا ہے تاکہ ان سے واقف ہوکرمسلمان شخص نماز کے بارے میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی اقتدا کرنے کی کوشش کرے، کیونکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے: ’’تم اسی طرح نماز پڑھو جس طرح مجھے نمازپڑھتے دیکھا ہے‘‘۔ (صحیح بخاری)۔
- اردو
- اردو مؤلّف : ابو المکرم عبد الجلیل مؤلّف : محمد بن صالح العثيمين مؤلّف : شفیق الرحمن ضیاء اللہ مدنی مؤلّف : محمد اقبال عبد العزیز مؤلّف : محمد طاہر حنیف ترجمہ : ابو المکرم عبد الجلیل مراجعہ : شفیق الرحمن ضیاء اللہ مدنی مراجعہ : محمد اقبال عبد العزیز مراجعہ : محمد طاہر حنیف
شریعت اسلامى کی بے شمار خوبیوں میں سے ایک خوبی یہ بھی ہے کہ اسمیں عدل وانصاف کا خاص خیال رکھا گیا ہے’اورعدل کا تقاضا یہ ہے کہ ہرصاحب حق کو اسکا حق دیا جائے اورہر صاحب منزلت کو اسکا مقام عطا کیا جائے.زير مطالعہ کتاب میں شیخ محمد بن صالح العثیمین -رحمہ اللہ- نے چند ایسے حقوق ذکر کئے ہیں جو تقاضائے فطرت کے موافق اور کتاب وسنت سے ثابت ہیں ’ جنکا جاننا اور اسکے مطابق عمل کرنا انسان کیلئے انتہائی ضروری ہے’اور وہ حقوق مندرجہ ذیل ہیں:1 -اللہ تعالى کے حقوق 2- نبى کریم صلى اللہ علیہ وسلم کے حقوق 3- والدین کے حقوق 4-اولاد کے حقوق 5- رشتہ داروں کے حقوق 6- میاں بیوى کے حقوق 7- حکام اور رعایا کے حقوق 8-پڑوسیوں کے حقوق 9- عام مسلمانوں کے حقوق 10- غیر مسلموں کے حقوق.
- اردو مؤلّف : سعيد بن علي بن وهف قحطاني ترجمہ : ابو المکرم عبد الجلیل
زيرمطالعہ کتاب مندرجہ ذیل اہم عناصر پرمشتمل ہے: 1-عقيده كا کیا مفہوم ہے؟2- اہل سنت وجماعت کون ہیں؟ 3-ان کے نام اور اوصاف کیا ہیں؟4- ان کے عقیدہ کے مفصل اصول کیا ہیں؟ 5-اور ان اصول کے تحت بنیادی اور ذیلی اعتقادی امور کون کون سے ہیں؟ سلف صالحین کے عقیدہ سے متعلق نہایت ہی عمدہ پیشکش ہے ضرور استفادہ حاصل کریں.
- اردو مؤلّف : سعيد بن علي بن وهف قحطاني ترجمہ : عنایت اللہ بن حفیظ اللہ سنابلیؔ مدنی مراجعہ : ابو المکرم عبد الجلیل
سنت کے نور اور بدعت کی تاریکیوں کے سلسلہ میں یہ ایک مختصر رسالہ ہے جسمیں سنت کے مفہوم اور اہل سنت کے نام کی وضاحت کی گئی ہے, اور یہ کہ سنت ہی مطلق نعمت ہے , نیز سنت اور اہل سنت کے مقام اور ان کی علامتوں کی وضاحت کی گئی ہے. اور بدعت اور اہل بدعت کے مقام , بدعت کے مفہوم , قبولیت عمل کی شرطیں , دین میں بدعت کی مذمت , بدعات کے اسباب, بدعت کے اقسام واحکام , قبروں وغیرہ کے پاس بدعات کی قسمیں , عصرحاضر کی مروجہ بدعات, بدعتى کے توبہ کا حکم اور بدعات کے آثارو نقصانات کا تذکرہ کیا گیا ہے . نہایت ہی مفید کتاب ہے ضرور مطالعہ کریں-
- اردو
- اردو مؤلّف : عبد الله بن جار الله بن إبراهيم الجار الله ترجمہ : ابو المکرم عبد الجلیل
روزہ کے مسائل: زیر نظر رسالہ روزہ کے احکام ومسائل، شرائط وواجبات، سنن ومستحبات اور ان امور کے بیان پر مشتمل ہے جن سے روزہ فاسد ہو جاتا ہے، نیز اس میں ان امور کی وضاحت بھی ہے جن سے روزہ فاسد نہیں ہوتا، ساتھ ہی کچھ دیگر ضروری فائدے بھی ذکر کئے گئے ہیں۔
- اردو مؤلّف : خالد بن عبد الرحمن الشايع ترجمہ : محمد عرفان مدنی مراجعہ : ابو المکرم عبد الجلیل مراجعہ : شفیق الرحمن ضیاء اللہ مدنی مراجعہ : عبدالہادی عبد الخالق مدنی
زیر نظر کتاب "برزخی زندگی اور قبر کے عذاب وآرام کے مسائل" :مولف حفظہ اللہ کے چند مقالات کا مجموعہ ہے جسے انہوں نے (اخروى زندگی ’مناظراور نصیحتیں) کے موضوع پر مملکت سعودیہ عربیہ سے نشر ہونے والے ریڈیو پروگرام (اذاعة القرآن الكريم) میں پیش کیا تھا.مقالات کی اہمیت کے پیش نظر چند اہل علم وفضل کی خواہش تھی کہ انہیں کتابی شکل میں زیورطباعت سے آراستہ کردیا جائے’تاکہ ان کی افادیت عام ہوسکے’چنانچہ انکی خواہش پرلبیک کہتے ہوئے مولف حفظہ اللہ نے مذکورہ مقالات میں سے چند نصیحت آموز’دل پذیر’اورآخرت کی یاد دہانی کے لئے اہم مباحث ومسائل کا انتخاب کرکے انہیں کتابی شکل میں مرتّب کردیا .نہایت ہی مفید کتاب ہے ضرور استفادہ حاصل کریں.
- اردو مؤلّف : سعيد بن علي بن وهف قحطاني ترجمہ : عنایت اللہ بن حفیظ اللہ سنابلیؔ مدنی مراجعہ : ابو المکرم عبد الجلیل
اخلاص کے نور اور آخرت کے عمل سے دنیا طلبی کی تاریکیوں کے سلسلہ میں یہ ایک مختصر رسالہ ہے, جس میں مولف حفظہ اللہ نے اخلاص کا مفہوم, اسکی اہمیت اور اچھی نیت کا مقام بیان کیا ہے, اور نیک عمل سے دنیا طلبی کی خطرناکی, دنیا کی خاطر عمل کی قسمیں, ریاکاری کی خطرناکی, اسکے انواع واقسام ,عمل پراسکے اثرات اور ریاکاری کے اسباب ومحرکات نیز حصول اخلاص کے طریقے ذکر کیا ہے. نہایت ہی مفید کتاب ہے ضرور استفادہ اٹھائیں.
- اردو مؤلّف : سعيد بن علي بن وهف قحطاني ترجمہ : عنایت اللہ بن حفیظ اللہ سنابلیؔ مدنی مراجعہ : ابو المکرم عبد الجلیل
ایمان کے نور اور نفاق کی تاریکیوں کے سلسلہ میں یہ ایک مختصر سا رسالہ ہے , جسمیں ایمان کا مفہوم, اسکے حصول کے طریقے , اسکے فوائد وثمرات , اسکی شاخیں اور مومنوں کے اوصاف نیز نفاق کا مفہوم , اس کے انواع واقسام, اسکے نقصانات اور منافقوں کے اوصاف بیان کئے گئے ہیں- نہایت ہی عمدہ کتاب ہے ضرور مطالعہ کریں.
- اردو مؤلّف : ابو المکرم عبد الجلیل مؤلّف : سعيد بن علي بن وهف قحطاني مؤلّف : عنایت اللہ بن حفیظ اللہ سنابلیؔ مدنی ترجمہ : عنایت اللہ بن حفیظ اللہ سنابلیؔ مدنی مراجعہ : ابو المکرم عبد الجلیل
توحید کی نور اور شرک کی تاریکیوں کے سلسلہ میں یہ ایک مختصر رسالہ ہے جس میں تو حید کا مفہوم , اسکے دلائل , اسکے انواع واقسام, اسکے ثمرات, شرک کا مفہوم, اسکے ابطال کے دلائل , مثبت ومنفى شفاعت , شرک کے اسباب ووسائل , اسکے انواع واقسام اور اسکے آثار ونقصانات بیان کئے گئے ہیں- نہایت ہی مفید کتاب ہے ضرور مطالعہ کریں.
- اردو مؤلّف : سعيد بن علي بن وهف قحطاني ترجمہ : عنایت اللہ بن حفیظ اللہ سنابلیؔ مدنی مراجعہ : ابو المکرم عبد الجلیل مراجعہ : شفیق الرحمن ضیاء اللہ مدنی
دعاء کی شرطوں اور قبولیت دعاء کے موانع کے سلسلہ میں یہ ایک مختصر رسالہ ہے جسےمولف نے اپنی کتاب "الذکر والدعاء والعلاج بالرقى" سے منتخب کرکے مستقل کتاب کی شکل دی ہے اور اسمیں کچہ ایسے اہم فوائد کا اضافہ کیا ہے جن کی ایک مسلمان کو اپنی دعا ء میں ضرورت ہوتی ہے- نہایت ہی مفید کتاب ہے ضرور مطالعہ کریں.
- اردو مؤلّف : سعيد بن علي بن وهف قحطاني ترجمہ : ابو المکرم عبد الجلیل مراجعہ : شفیق الرحمن ضیاء اللہ مدنی مراجعہ : محمد اقبال عبد العزیز
زیر نظر کتاب مصنف کی کتاب( الذکر والدعاء والعلاج بالرقى من الکتاب والسنۃ) کی تلخیص ہے, اسمیں دعا کی قسم کو اختصارسے پیش کیا گیا ہے تاکہ اس سے استفادہ آسان ہوجائے , نیز اسمیں کچھ دعاؤں اور فوائد کا اضافہ کیا گیا ہے اسی طرح آخرمیں شرعى دم کے ذریعہ علاج کے طریقے وآداب بیان کئے گئے ہیں ناچیز کی نظر میں نہایت ہی مفید کتاب ہے ضروراستفادہ حاصل کریں.
- اردو
توحيد ورسالت اسلامی عقیدے کی بنیاد ہے اس عقیدے پردل سے یقین کرنا اورزبان سے اقرارکرنا اوراپنے اعضاء وجوارح سے اس پرعمل کرنا ہی اسلام کی بنیاد ہے اسکے بعد ہی تمام اعمال مقبول کئے جاتے ہیں کتاب مذکورمیں توحید اوراسکے متعلقات کے بارے میں مدلل اورتفصیلى روشنی ڈالی گئی ہے جونہایت ہی اہم کتاب ہے ضروراستفادہ کریں.
- اردو مؤلّف : سعيد بن علي بن وهف قحطاني ترجمہ : عنایت اللہ بن حفیظ اللہ سنابلیؔ مدنی مراجعہ : ابو المکرم عبد الجلیل
موجودہ دور میں سود معاشرے کا ایک ناسور بن چکا ہے جسکے برے اثرات سے اکثر لوگ متاثر ہیں کتاب مذکور میں اسی سود کی تباہ کاری اور اور معاشرے پر اسکے برے اثرات سے متعلق شرعی گفتگو کی گئی ہے نہایت ہی مفید کتاب ہے ضرور مطالعہ کریں اور سودی کاروبار سے اپنے معاشرے کو بچائیں.
- اردو