معلومات المواد باللغة العربية

عبد العزيز بن عبد الله بن باز - کتابیں

عناصر کی تعداد: 30

  • اردو

    نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی نماز کے طریقہ کے بیان میں یہ ایک مختصر کتاب ہے جسے ہر مسلمان مرد وعورت کی خدمت میں پیش کیا جا رہا ہے تاکہ اس سے واقف ہوکرمسلمان نماز کے بارے میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی اقتدا کرنے کی کوشش کرے، کیونکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے: ’’تم اسی طرح نماز پڑھو جس طرح مجھے نمازپڑھتے دیکھا ہے‘‘۔ (صحیح بخاری)۔ ساتھ ہی اس کتاب میں نماز باجماعت کے واجب ہونے کی دلیلیں بھی ذکر کی گئی ہیں اور نصوص کی روشنی میں اس کی اہیمت کو اجاگر کیا گیا ہے۔

  • اردو

    زیرمطالعہ کتاب میں مندرجہ ذیل عناصرکو موضوع بحث بنایا گیا ہے: 1- نماز نبوى کا طریقہ (شیخ ابن باز). 2- نماز باجماعت کی اہمیت. 3- وضوء - غسل - تیمم اورنماز کا بیان (شیخ ابن عثیمین). 4- نمازکی مکروہات. 5- نماز کوباطل کرنے والی چیزیں. 6- سجدہ سہو کے احکام. 7- مریض کی طہارت کا طریقہ. 8- مریض کی نماز کا طریقہ. 9- نماز کی چارشرطیں محمد بن عبدالوہاب.

  • اردو

    غیراللہ سے مدد اور نجومیوں کی پیشگوئیاں : عقیدہ توحید ہی وہ بنیاد ہے جس پر محمد بن عبدالله-آپ پر بہترین رحمتیں اور پاکیزہ سلامتی ہو-کی دعوت قائم ہے .اوریہ بنیاد حقیقتا تمام رسولوں کی جولان گاہ ہے.اوراس دعوت پر پختہ عزم کا تقاضا مختلف قسم کی بدعات واباطیل سے جنگ ہے .کیونکہ ہرمسلمان کیلئے ضروری ہے کہ وہ اپنے دین میں سوچ بچار کرے اور شریعت اسلامیہ کے مطابق اللہ تعالى کی عبادت بجالائے.اس امت کے اسلاف میں سے پہلے مسلمان اپنے دین کے معاملہ میں ہدایت پرتھے. کیونکہ انکے اعمال بلکہ تمام معاملات قرآن کریم اور سنت مطہرہ کے مطابق ہواکرتے تھے.پھرجب مسلمانوں کی اکثریت اپنے عقائد واعمال میں کتاب وسنت کی سیدھی راہ سے ہٹ گئی توانکے عقائد، مذاہب، سیاست اور احکام کے لحاظ سے کئی فرقے بن گئے . اس انحراف کا نتیجہ یہ ہوا کہ ان میں بدعات، اباطیل،اورشعبدہ بازی کوفروغ حاصل ہوا. جس سے اعدائے اسلام کو اسلام اور مسلمانوں پرطعنہ زنی کی راہ مل گئی.علمائے اسلام اپنی تالیفات میں ان پرانی ارونئی بدعات سے ڈراتے رہے .انہیں اہم تالیفات میں سے شیخ ابن بازرحمہ اللہ کا "إقامة البراهين" کا یہ رسالہ ہے جودرج ذیل تین رسالوں کے مجموعہ پرمشتمل ہے: 1-نبی صلى اللہ علیہ وسلم سے استغاثہ کا حکم 2-جنوں اور شیطانوں سے استغاثہ اورانکے لئے نذرونیاز کا حکم 3-بدعیہ اور شرکیہ اورادووظائف کو معمول بنانے کا حکم.

  • اردو

    یہ کتاب انتہائی بہترین ہے جو شیخ عبدالعزیز بن باز رحمہ اللہ کے فتاوی جات پر مشتمل ہے اس میں ایسے غیر شرعی افعال شرک و بدعت اور ایسے گناہوں کا ذکر ہے جو عالم اسلام میں پھیلے ہوئے ہیں جس کا بنیادی سبب ایسے کم علم لوگوں کے فتوے ہیں جن کو مفتی کا درجہ دیا گیا ہے اس کتاب میں مختلف فتاوی جات جمع کیے گئے ہیں تاکہ حق تلاش کرنے والوں کے لئے یہ کتاب مرجع ثابت ہوسکے

  • اردو

    اس جلد میں سعودی عرب کے مفتی عام وصدر کبارعلماء بورڈ سماحۃ الشیخ عبدالعزیز بن عبد اللہ بن باز رحمہ اللہ اوربورڈ کے دیگرمعتبر علمائے کرام کے عقیدے سے متعلق اہم سوالات کے جوابات شامل ہیں،خاص طورسے مسئلہ تکفیرپرتفصیلی روشنی موجود ہے، علاوہ ازیں متعدد فرقوں اور بدعات سے متعلق بھی فتوے شامل کتاب ہیں۔

  • اردو

    اس کتاب میں عقیدہ، قربانی، تصویروں، مجسّموں، منتر اور تعویذ، طہارت،وضو،غسل،اذان، نماز،زکوٰۃ،روزے،حج وعمرہ کے مسائل ،سود،بینکوں کے معاملات، وصیّت، میراث، نکاح، طلاق، پردہ،اطاعت والدین،گانا،موسیقی اور معاشرت سے متعلق متفرق مسائل پر270 سے زائد سوالوں کے جوابات قرآن وحدیث کی روشنی میں مفتی اعظم سعودی عرب نے دئے ہیں۔اس کتاب کا ترجمہ مشہور عالم دین مولانا عبد الرحمن کیلانی صاحب نےکیا ہے

  • اردو

    مجموعہ فتاویٰ ومقالات وتنبیہات :پیش نظر کتاب سعودی عرب کے جلیل القدر عالم اور مفتی عام شیخ ابن باز رحمہ اللہ کے فتاوی ومقالات اور تنبیہات ونصائح کا مجموعہ ہے ۔جس میں عقائد،عبادات ،معاملات پر شیخ کے دقیق مضامین کے علاوہ عصر حاضر سے متعلق مسائل کے جواب موجود ہیں۔ مولانا محمد خالد سیف حفظہ اللہ نے کتاب کو بہترین اردوقالب میں ڈھال کراردوداں طبقہ کیلئے استفادہ حاصل کرنا آسان بنادیا ہے۔ کتاب کا مطالعہ ہرفرد اور ہرگھر کی خاص ضرورت ہے۔

  • اردو

    عالمِ اسلام کے کبار علمائے کرام کے فتاوے کی روشنی میں جسمانی وروحانی مریضوں اور معالجین وعاملین کے لئے راہنما کتاب ’’450 سوال وجواب برائے صحت وعلاج اور میڈیکل سٹاف‘‘ تالیف:(امام ابن بازؒ،علامہ عثیمینؒ، علامہ صالح الفوزان حفظہ اللہ ،سعودی دائمی فتوی کمیٹی) ترجمہ:شیخ حافظ عبد اللہ سلیم،ناشر،ادارہ بیت السلام، ریاض۔

  • اردو

    زیر مطالعہ کتاب’’ 477 سوال وجواب برائے نکاح وطلاق‘‘ سعودی عرب کے معتمد وکبار علمائے کرام کے نکاح ،طلاق ،خلع اور عدّت وغیرہ جیسے اہم مسائل کےجوابات پر مشتمل ہے تاکہ مسلمان شخص نکاح وطلاق کے جملہ مسائل کو کتاب وسنت کی روشنی میں جان کر ازدواجی زندگی کو خوشگوار بنا سکے، کتاب کی افادیت کے پیش نظر جناب محمد یاسر حفظہ اللہ نے اسے نہایت جانفشانی وعرق ریزی سے بہترین اردو قالب میں ڈھالا ہے۔ اور ادارہ بیت السلام، ریاض نے اسے زیور طباعت سے آراستہ کرکےہدیہ قارئین کیا ہے، رب العالمین اس کتاب کے نفع کو عام کرے، اور کتاب کے مؤلف،مترجم ،ناشر وجملہ متعاونین کی مساعی جمیلہ کو قبول کرکے ان سب کے لئے صدقہ جاریہ بنائےآمین۔

  • اردو

    500 سوال و جواب برائے خرید وفروخت: ہرمسلمان کے لیے اپنے دنیوی واخروی تمام معاملات میں شرعی احکام اور دینی تعلیمات کی پابندی از بس ضروری ہے کیونکہ اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے:’’اے اہل ایمان اسلام میں پورے پورے داخل ہوجاؤ اور شیطان کے قدموں کے پیچھے مت چلو ،یقیناً وہ تمہارا کھلا دشمن ہے ‘‘(سورۃ البقرۃ:۲۰۸)، لہذا کسی مسلمان کے لیے یہ جائز نہیں کہ وہ عبادات میں تو کتاب وسنت پر عمل پیرا ہو او رمعاملات او رمعاشرتی مسائل میں اپنی مَن مانی کرے او ر اپنے آپ کوشرعی پابندیوں سے آزاد تصور کرے۔ ہمارے دین کی وسعت وجامعیت ہےکہ اس میں ہر طرح کے تعبدی امور اور کاروباری معاملات ومسائل کا مکمل بیان موجود ہے او ہر مسلمان بہ آسانی انہیں سمجھ کر ان پر عمل پیرا ہوسکتاہے ۔ زیر نظر کتاب ’’500 سوال وجواب برائے خرید وفروخت ‘‘تجارتی معاملات اور خریدوفروخت کے متعلق عالم اسلام کے کبار علمائے دین کے 500 فتاوی جات پر مشتمل ہے ۔تاکہ ہر مسلمان ان کی روشنی میں اپنے کاروباری معاملات درست کرسکے اور انہیں شریعت کے منشا کے مطابق انجام دے سکے ۔ كتاب کی اہمیت کے پیش نظر پروفیسر عبد الجبار حفظہ اللہ نے اسے نہایت عرق ریزی سے اردو قالب میں ڈھالا ہے۔ اور ادارہ بیت السلام، ریاض نے اسے زیور طباعت سے آراستہ کرکے ہدیہ قارئین کیا ہے، رب العالمین اس کتاب کے نفع کو عام کرے، اور کتاب کی تیاری ونشرو اشاعت میں شریک جملہ حضرات کے لئے صدقہ جاریہ بنائے آمین۔