خالد بن عبد الرحمن الشايع - کتابیں
عناصر کی تعداد: 2
- اردو مؤلّف : ابو المکرم عبد الجلیل مؤلّف : خالد بن عبد الرحمن الشايع مؤلّف : شفیق الرحمن ضیاء اللہ مدنی مؤلّف : عبدالہادی عبد الخالق مدنی مؤلّف : محمد عرفان مدنی ترجمہ : محمد عرفان مدنی مراجعہ : ابو المکرم عبد الجلیل مراجعہ : شفیق الرحمن ضیاء اللہ مدنی مراجعہ : عبدالہادی عبد الخالق مدنی
زیر نظر کتاب "برزخی زندگی اور قبر کے عذاب وآرام کے مسائل" :مولف حفظہ اللہ کے چند مقالات کا مجموعہ ہے جسے انہوں نے (اخروى زندگی ’مناظراور نصیحتیں) کے موضوع پر مملکت سعودیہ عربیہ سے نشر ہونے والے ریڈیو پروگرام (اذاعة القرآن الكريم) میں پیش کیا تھا.مقالات کی اہمیت کے پیش نظر چند اہل علم وفضل کی خواہش تھی کہ انہیں کتابی شکل میں زیورطباعت سے آراستہ کردیا جائے’تاکہ ان کی افادیت عام ہوسکے’چنانچہ انکی خواہش پرلبیک کہتے ہوئے مولف حفظہ اللہ نے مذکورہ مقالات میں سے چند نصیحت آموز’دل پذیر’اورآخرت کی یاد دہانی کے لئے اہم مباحث ومسائل کا انتخاب کرکے انہیں کتابی شکل میں مرتّب کردیا .نہایت ہی مفید کتاب ہے ضرور استفادہ حاصل کریں.
- اردو مؤلّف : خالد بن عبد الرحمن الشايع مؤلّف : سلطان بن فهد الراشد ترجمہ : ظهير احمد عبد الاحد مراجعہ : مشتاق احمد كريمي ناشر : دفتر تعاون برائے دعوت وتوعية الجاليات ربوہ، رياض
موت کا منظر: زیر مطالعہ کتاب خالد بن عبد الرحمن الشائع اور سلطان بن فہد الراشد کی تالیف ’’مشاھد الاحتضار‘‘ کا اردو ترجمہ ہے، یہ کتاب مختصر ہونے کے باوجود اپنے موضوع کے اعتبار سے انتہائی اہمیت کی حامل ہے جس میں صحابہ کرام، سلف صالحین، حکمرانوں، نافرمانوں اور گنہگاروں کی جاں کنی کے حالات وواقعات کو قرآن وحدیث کی روشنی میں مدلّل اور واضح طور پرقلمبند کیا گیا ہے۔