مختار احمد الندوی - کتابیں
عناصر کی تعداد: 5
- اردو
زیرنظرکتاب میں جائز وناجائزوسیلہ کے احکام واقسام نیز بدعی توسل سے متعلق پائی جانے والی تمام کمزور دلائل ا ور شکوک وشبہات کا شرعی تفصیلی جائزہ لے کرانکا مسکت جواب دیا گیا ہے میری نظرمیں شیخ الإسلام ابن تیمیہ رحمہ اللہ کی کتاب" قاعدۃ جلیلۃ فی التوسل والوسیلۃ " کےیعد یہ کتاب توسل کے باب میں نہایت ہی اہم اورجامع ومانع سمجھی جاتی ہے.
- اردو مؤلّف : عبد العزيز بن عبد الله بن باز ترجمہ : مختار احمد الندوی ناشر : دفتر تعاون برائے دعوت وتوعية الجاليات ربوہ، رياض
اس کتاب میں قرآن وسنت کے دلائل سے حج وعمرہ اور زیارت مسجد نبوی کے مسائل دلنشیں انداز میں بیان کئے گئے ھیں اور سب سے بڑی خوبی یہ کہ سلف صالحین کا منھج اختیار کیا گیا ھے ۔
- اردو مؤلّف : مختار احمد الندوی مراجعہ : مشتاق احمد كريمي ناشر : دفتر تعاون برائے دعوت وتوعية الجاليات ربوہ، رياض
قرآن خوانی اور ایصال ثواب: قرآن خوانی اور ایصال ثواب جس میں قرآن وحدیث کے دلائل سے ثابت کیا گیا ہے کہ قرآن خوانی ،فاتحہ، تیجہ، چہلم اور برسی وغیرہ بدعات مروّجہ کا ثواب مُردوں کو نہیں پہنچتا۔
- اردو مؤلّف : علامہ ابن قیم الجوزی ترجمہ : مختار احمد الندوی مراجعہ : شفیق الرحمن ضیاء اللہ مدنی مراجعہ : حافظ عبدالعزیز علوی
ذکرِ الہی کے اسرار ومعرفت پرامام ابن قیّمؒ کی شاہکار کتاب ’’الوابل الصیّب‘‘ کا اردو ترجمہ :ذکرالہی اجڑی بستیوں اوربے قرار روحوں کے لئے متاعِ حیات اوراکسیرہے۔جب پیارے پیغمبرمحمد صلی اللہ علیہ وسلم کے ایک صحابی نے پوچھا کہ خیروبھلائی کے بہت سے کام ہیں مجھے ایک ایسا عمل بتادیجئے جوساری بھلائیوں کا خلاصہ ہو تو رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’لایزال لسانک رطبا من ذکراللہ‘‘ یعنی ہمیشہ تیری زبان اللہ کے ذکر سے تررہے۔ ذرا تصوّر کیجئے کہ ذکر کی دولت جسے نصیب ہوجائے وہ کتنا خوش نصیب ہے۔ سید داؤد غزنویؒ فرمایا کرتے تھے: ’’جب میں ذکرالہی میں مشغول ہوجاتا ہوں تو مجھے ایسا معلوم ہوتا ہے کہ جیسے میں دنیا کا بادشاہ ہوں۔‘‘اللہ ہزاروں رحمتیں فرمائے شیخ الاسلام امام ابن تیمیہؒ اوران کے نامورشاگرد امام ابن قیمؒ پرجنہوں نے اسلامی علوم ومعارف اوردین کے فلسفہ ومعرفت کے وہ دریا بہائے کہ رہتی دنیا تک خلقت ان کے علم اوربرکتوں سے فیض یاب ہوتی رہےگی۔ یہ کتاب امام ابن قیمؒ کی عظیم شاہکار’’الوابل الصیّب‘‘ کا ترجمہ ہے جسے اردوقالب میں ڈھالنے کی سعادت ہندوستان کے نامورعالم دین مولانا مختاراحمد ندویؒ کے حصہ میں آئی۔اورشیخ الحدیث حافظ عبد العزیزعلوی حفظہ اللہ نے مکمل کتاب پرنظرثانی فرمائی اورمفید حواشی سے اس روحانی نسخہ شفا کو کندن بنادیا ۔ مولانا حافظ محمد خالد سیف حفظہ اللہ کے علمی نکات نے حسن وافادیت کودو چند کردیا۔ طارق اکیڈمی لاہورنے اسے خوبصورت اوراعلی معیارکے زیورطباعت سے آراستہ کرکے ہدیہ قارئین کیا ہے۔
- اردو مؤلّف : علامہ ابن قیم الجوزی ترجمہ : حکیم عزیزالرحمن اعظمی مئووی مراجعہ : مختار احمد الندوی مراجعہ : شفیق الرحمن ضیاء اللہ مدنی
زیر نظر کتاب میں علاج کے احکامات, پرہیزاور مفرد دواؤں کے ذریعہ علاج کی فضیلت ’ زخموں وغیرہ کے امراض کے لئے ہدایات’متعدى اور موذی امراض سے بچاؤ کی تدابیر’ صحت ’اسکی حفاظت اور نفسیاتی امراض وغیرہ کے علاج کی تفاصیل اور آداب بیان کئے گئے ہیں اور اسمیں ایسی نصیحتیں اور مفید مشورے بھی درج ہیں جو آج کے دور میں جدید طب کے مطابق بالکل ہم آہنگ ہیں- حکما وعلما ئے طب کا بیان ہے کہ امام ابن القیم الجوزیہ رحمۃ اللہ علیہ نے اس کتاب میں جو طبی فوائد اور نادر تجربات ونسخے پیش کیے ہیں ’وہ امام صاحب کی طرف سے طبی دنیا میں نیا اضافہ ہیں جو کہ طبی دنیا میں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی- علامہ ابن القیم رحمۃ اللہ علیہ کی اس کتاب میں نبی اکرم صلى اللہ علیہ وسلم کی یہ طبیبانہ سیرت خاص طور پرمعلوم ہوتی ہے کہ آپ نے مریضوں کو یہ ہدایت فرمائی ہے کہ وہ علاج کیلئے ماہر اطباء کو تلاش کریں اور کلی اعتماد کے ساتھ اپنے امراض کا حال بتائیں اور انکی ہدایات پرعمل کریں’ اور طبیب جودوا تجویز کرے اسکو استعمال کریں’ اور دواکے ساتھ اللہ تعالى’ سے صحت وشفاء کی دعا کریں کیونکہ سب کچھ اسی کے ہاتھ میں ہے’ اور دعائیں بھی طبع زاد نہیں بلکہ نبی کریم صلى اللہ علیہ وسلم سے ماثورومنقول دعاؤں کو یاد کرکے پڑھیں- یہ ایک بڑی اہم اورخاص ہدایت ہے’ جس سے اکثرلوگ غفلت برتتے ہیں کیونکہ کچھ لوگ تو صرف دواکرتے ہیں اور کچھ لوگ صرف دعا کرتے ہیں جبکہ یہ دونوں طریقے حق وصواب سے ہٹے ہوئے ہیں اور کتاب وسنت کی تعلیم سے دور ہیں-لہذا دوا اور دعا دونوں کا استعمال ایک ساتھ ضروری ہے نبی اکرم صلى اللہ علیہ وسلم نے دونوں علاج ایک ساتھ کرنے کا حکم فرمایا ہے’ لہذا ان میں سے کسی ایک کواپنے لئے کافی نہ سمجھا جائے- یہ کتاب "زاد المعاد فی ھدی خیرالعباد" کے ایک باب "الطب النبوی" کا علیحدہ حصہ ہے جسے ایک کتاب کی شکل میں الگ سے طبع کیا گیا ہے.