معلومات المواد باللغة العربية

علامہ ابن قیم الجوزی - کتابیں

عناصر کی تعداد: 9

  • اردو

    عبادات ومعاملات اوراخلاق ميں محمد صلى اللہ علیہ وسلم کا طریقہ:بے شک محمد صلى اللہ علیہ وسلم کا طریقہ دین اسلام کا عملی نمونہ ہے,جس کے اندروہ تمام امتیازی خصوصیات جمع تھیں جس نے دین اسلام کوبہ آسانی قبول کرنے والا اوراس پرعمل کرنے والا بنا دیا,کیونکہ آپ کا طریقہ زندگی کے تعبدی,عملی, اخلاقی,روحانی اورمادی تمام گوشوں پرمحیط تھا,اوریہ کتاب دراصل اختصارہے امام ابن القیم الجوزیہ کی "زاد المعاد فی خیرھدي العباد"كى.جوسیرت نبوی صلى اللہ علیہ وسلم کے باب میں سب سے اچھی کتاب مانی جاتی ہے.

  • اردو

    زیر نظر رسالہ علامہ ابن قیم رحمہ اللہ کے افادات علمیہ میں سے ہے جس کے اندر خواہشات کے دام فریب میں گرفتار لوگوں کیلئے انتہائی مؤثر, دلکش اور شگفتہ اسلوب میں 50 علاج تجویز کیا گیا ہے. نہایت ہی مفید مضمون ہے ضرور مطالعہ کریں.

  • اردو

    ذکرِ الہی کے اسرار ومعرفت پرامام ابن قیّمؒ کی شاہکار کتاب ’’الوابل الصیّب‘‘ کا اردو ترجمہ :ذکرالہی اجڑی بستیوں اوربے قرار روحوں کے لئے متاعِ حیات اوراکسیرہے۔جب پیارے پیغمبرمحمد صلی اللہ علیہ وسلم کے ایک صحابی نے پوچھا کہ خیروبھلائی کے بہت سے کام ہیں مجھے ایک ایسا عمل بتادیجئے جوساری بھلائیوں کا خلاصہ ہو تو رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’لایزال لسانک رطبا من ذکراللہ‘‘ یعنی ہمیشہ تیری زبان اللہ کے ذکر سے تررہے۔ ذرا تصوّر کیجئے کہ ذکر کی دولت جسے نصیب ہوجائے وہ کتنا خوش نصیب ہے۔ سید داؤد غزنویؒ فرمایا کرتے تھے: ’’جب میں ذکرالہی میں مشغول ہوجاتا ہوں تو مجھے ایسا معلوم ہوتا ہے کہ جیسے میں دنیا کا بادشاہ ہوں۔‘‘اللہ ہزاروں رحمتیں فرمائے شیخ الاسلام امام ابن تیمیہؒ اوران کے نامورشاگرد امام ابن قیمؒ پرجنہوں نے اسلامی علوم ومعارف اوردین کے فلسفہ ومعرفت کے وہ دریا بہائے کہ رہتی دنیا تک خلقت ان کے علم اوربرکتوں سے فیض یاب ہوتی رہےگی۔ یہ کتاب امام ابن قیمؒ کی عظیم شاہکار’’الوابل الصیّب‘‘ کا ترجمہ ہے جسے اردوقالب میں ڈھالنے کی سعادت ہندوستان کے نامورعالم دین مولانا مختاراحمد ندویؒ کے حصہ میں آئی۔اورشیخ الحدیث حافظ عبد العزیزعلوی حفظہ اللہ نے مکمل کتاب پرنظرثانی فرمائی اورمفید حواشی سے اس روحانی نسخہ شفا کو کندن بنادیا ۔ مولانا حافظ محمد خالد سیف حفظہ اللہ کے علمی نکات نے حسن وافادیت کودو چند کردیا۔ طارق اکیڈمی لاہورنے اسے خوبصورت اوراعلی معیارکے زیورطباعت سے آراستہ کرکے ہدیہ قارئین کیا ہے۔

  • اردو

    قبر پرستی کے فروغ کیلئے شیطان کی ہوشرُبا تدبیریں : عالمِ اسلام کے نامور اور جلیل القدر مصنّف امام ابن قیّم الجوزیہ کی شخصیت کسی تعارف کی محتاج نہیں، آپ نے اپنی ساری زندگی دین حق کی سربلندی کے لئے وقف کررکھی تھی اور توحید وسنّت کی ترویج واشاعت کو اپنا اوڑھنا بچھونا بنا رکھا تھا۔ اس سلسلے میں آپ نے ہر طرح کی تکالیف کو خندہ پیشانی سے برداشت کی اور بڑی جرأت اور بے باکی سے مسئلہ توحید، وسیلہ، شفاعت کی صحیح معنوں میں تشریح فرمائی،اس کتاب میں بھی مصنّف نے قرآن وسنّت اور اقوال صحابہ وتابعین سے قبرپرستی کی تردید کی ہے اور بتایا ہے کہ شیطان نے بزرگوں کی تعظیم وتقدیس کی آڑ میں سادہ لوح بندوں کو کتنی مہارت سے شرک اکبر میں پھنسایا ہے۔ یہ کتاب در اصل ’’إغاثة اللهفان من مصايد الشيطان‘‘ کے ایک نہایت وقیع باب(من مكايد الشيطان : الفتنة بالقبور وأهلها) کا سليس اردو ترجمہ وتعلیق ہے جسے عبد الجبارسلفی حفظہ اللہ نے سرانجام دیا ہے۔ نہایت ہی بہترین مضمون ہے ضرور مستفید ہوں.

  • اردو

    زیرنظر کتاب " هداية الحيارى في أجوبة اليهود والنصارى" اسلام کے خلاف یہود ونصاری کے جھوٹے پروپیگنڈوں کا نہایت مدلّل اور مسکت جواب ہے- اس کتاب کے مصنف حافظ ابوبکرابن القیم الجوزى رحمۃ اللہ علیہ اسلامی دنیا میں ایک مجدّد کی حیثیت سے تسلیم کیے جاتے ہیں- وہ اپنے استاد شیخ الاسلام ابن تیمیہ رحمہ اللہ کے علوم وفنون کے حقیقی ترجمان ،جامع عالم،اسلام کے بہترین مناظراور زبردست صاحب قلم مجتہد اور محدّث تھے-اپنی اس کتاب میں انہوں نے یہود ونصارى کے ایک ایک اعتراض کا بخیہ اُدھیڑ کر رکھ دیا ہے ساتھ ساتھ توراۃ وانجیل پر اپنے گہرے مطالعے کی وجہ سے یہودیوں اور عیسائیوں کی کتب سماویہ میں باطل تحریفات کا پردہ ایسے دل نشیں انداز میں فاش کیا ہے کہ کتاب پڑہ کرجہاں اسلام کی حقانیت کا نقش دل پر جم جاتا ہے وہیں یہودونصارى کی ضلالت پر مہرلگادی ہے- اس کتاب سے اسلامی شریعت کے اُن بینادی مسائل پر نہایت تحقیقی انداز میں روشنی پڑتی ہے جو ہمارے مدارس اوردینی حلقوں میں فراموش کردے گئے ہیں- آج ساری دنیا میں یہودیوں اور عیسائیوں اور دوسری اسلام دشمن طاقتوں نے متحد ہو کراسلام پریلغارکررکھی ہے اور اسلام کو ایک وحشى دین کی صورت میں پیش کرنے کی مذموم کوشش کی جارہی ہے-اس کتاب کے مطالعے سے ان تمام جھوٹے پروپیگنڈوں کی قلعى کھل جائے گی اور پڑھنے والوں کے دلوں پراسلام کی حقانیت کا نقش دوام ثبت ہوجائے گا-اسلام کا تقابلی مطالعہ کرنے والوں کیلئے یہ کتاب ایک رہنما اورحق کی معلّم ثابت ہوگی- کتاب انتہائی فنى اور تحقیقی ہونے کے باوجود اسکے ترجمہ کی زبان نہایت آسان اورعام فہم ہے- قابل مباركباد ہیں زبیراحمد صاحب جنہوں نے کتاب کے ترجمہ کا حق ادا کردیا ہے- امید ہے کہ یہ مفید کتاب علمی اوردینی حلقوں میں محبت اور عقیدت کی نظرسے پڑھی جائے گی- تصحيح وتقديم: مولانا مختاراحمد ندوى –رحمه الله- (سن طباعت 1414هـ موافق:1993ء)

  • اردو

    الجواب الكافى لمن سأل عن الدواء الشافي (دوائے شافى) مرض عشق کی دوا کیا ہے ؟ کا ایک ایسا مُسکِت جواب کہ جس میں علم کے بہت سے خزانوں کا سمندر اُمڈ آیا ہے’ جویقیناً آپ کو دوسری کتب میں نہ ملے گا!! يہ کتاب تقویم اخلاق’ صفائی عقول اور امراض جہالت اورشبہاتِ ضلالت سے کہ جن سے بے شمار مخلوق ہلاک ہوئی ہے’ نفوس کو شفا بخشنے میں نہایت اہم ہے’ مثلاً قضا وقدرکے مسائل اور بغیر عمل کے رحمتِ الہی پرتکیہ وبھروسہ کرنا وغیرہ. تربیت اخلاق پر سب سے جامع ومانع کتاب ہے ضرور مطالعہ کریں.

  • اردو

    زیر نظر کتاب میں علاج کے احکامات, پرہیزاور مفرد دواؤں کے ذریعہ علاج کی فضیلت ’ زخموں وغیرہ کے امراض کے لئے ہدایات’متعدى اور موذی امراض سے بچاؤ کی تدابیر’ صحت ’اسکی حفاظت اور نفسیاتی امراض وغیرہ کے علاج کی تفاصیل اور آداب بیان کئے گئے ہیں اور اسمیں ایسی نصیحتیں اور مفید مشورے بھی درج ہیں جو آج کے دور میں جدید طب کے مطابق بالکل ہم آہنگ ہیں- حکما وعلما ئے طب کا بیان ہے کہ امام ابن القیم الجوزیہ رحمۃ اللہ علیہ نے اس کتاب میں جو طبی فوائد اور نادر تجربات ونسخے پیش کیے ہیں ’وہ امام صاحب کی طرف سے طبی دنیا میں نیا اضافہ ہیں جو کہ طبی دنیا میں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی- علامہ ابن القیم رحمۃ اللہ علیہ کی اس کتاب میں نبی اکرم صلى اللہ علیہ وسلم کی یہ طبیبانہ سیرت خاص طور پرمعلوم ہوتی ہے کہ آپ نے مریضوں کو یہ ہدایت فرمائی ہے کہ وہ علاج کیلئے ماہر اطباء کو تلاش کریں اور کلی اعتماد کے ساتھ اپنے امراض کا حال بتائیں اور انکی ہدایات پرعمل کریں’ اور طبیب جودوا تجویز کرے اسکو استعمال کریں’ اور دواکے ساتھ اللہ تعالى’ سے صحت وشفاء کی دعا کریں کیونکہ سب کچھ اسی کے ہاتھ میں ہے’ اور دعائیں بھی طبع زاد نہیں بلکہ نبی کریم صلى اللہ علیہ وسلم سے ماثورومنقول دعاؤں کو یاد کرکے پڑھیں- یہ ایک بڑی اہم اورخاص ہدایت ہے’ جس سے اکثرلوگ غفلت برتتے ہیں کیونکہ کچھ لوگ تو صرف دواکرتے ہیں اور کچھ لوگ صرف دعا کرتے ہیں جبکہ یہ دونوں طریقے حق وصواب سے ہٹے ہوئے ہیں اور کتاب وسنت کی تعلیم سے دور ہیں-لہذا دوا اور دعا دونوں کا استعمال ایک ساتھ ضروری ہے نبی اکرم صلى اللہ علیہ وسلم نے دونوں علاج ایک ساتھ کرنے کا حکم فرمایا ہے’ لہذا ان میں سے کسی ایک کواپنے لئے کافی نہ سمجھا جائے- یہ کتاب "زاد المعاد فی ھدی خیرالعباد" کے ایک باب "الطب النبوی" کا علیحدہ حصہ ہے جسے ایک کتاب کی شکل میں الگ سے طبع کیا گیا ہے.

  • اردو

    زیرنظرکتاب میں علامہ ابن قیم رحمہ اللہ نے اصول فقہ خصوصا فتوی،اجتہاد اور قیاس کے موضوع پر نہایت ہی عمدہ کلام کیا ہے, اورجولوگ تقلید اورقیاس کے باب میں افراط وتفریط کاشکارہیں ،ان کاتفصیلی رد فرمایا ہے اورایک ایک مسئلے پربیسیوں دلائل پیش کیےہیں ۔حیلہ سازوں کی بھی تردیدفرمائی ہے اورصحابہ کرام وسلف صالحین کے حوالے سے واضح کیاہے کہ وہ ہرمسئلے میں کتاب وسنت کومقدم رکھتے تھے ،لہذاہمیں بھی براہ راست کتاب وسنت کی پیروی کرنی چاہیے نہ کہ اقوال رجال کاسہارا لیناچاہیے ۔ان لوگوں کی غلطی کوبھی واضح کیاہے جویہ گمان رکھتےہیں کہ بعض احادیث خلاف قیاس ہیں ۔ اردودان طبقہ کی آسانی کیلئے اسے خطیب الہند علامہ محمد جونا گڑھی رحمہ اللہ نے اردو قالب میں ڈھالا ہے اندھی تقلید سے نجات پانے والوں کے لئے نہایت ہی مفید کتاب ہے ضرور استفادہ حاصل کریں.

  • اردو

    اس کتاب میں منافقین کی گھناؤنی صفات کا مکمل تذکرہ ہے۔