مقصود الحسن الفيضي - ویڈیوز
عناصر کی تعداد: 25
- اردو مُقرّر : مقصود الحسن الفيضي مراجعہ : شفیق الرحمن ضیاء اللہ مدنی
اسلام کا تعارف: اسلام ایک مکمّل الہی دین ہےجو قیامت تک دنیا میں بسنے والے تمام انسانوں کی سعادت ورحمت کا سبب ہے۔ یہ تمام انسانوں کو توحید خالص کی طرف دعوت دیتا ہے اورشرک وبدعت سے بچنے کوواجب قرار دیتا ہے۔ یہ افراط وتفریط اورغلووجفا سے پاک معتدل دین ہے، جو لوگوں کو اخلاق فاضلہ،صفاتِ حمیدہ ،سخاوت وکرم، عفوودرگزر،محبت ووفاداری،صدق وسچائی، صبراوراعتدال پسندی کی تعلیم دیتا ہے، ظلم وزیادتی،شدت پسندی اوردہشتگردی سے روکتا ہے۔ ویڈیومذکور میں اسلام کا تعارف اور اسکی اچّھائیوں کا نہایت ہی شاندار تذکرہ پیش کیا گیا ہے
- اردو مُقرّر : مقصود الحسن الفيضي مراجعہ : شفیق الرحمن ضیاء اللہ مدنی
زیرنظرویڈیو میں شیخ مقصودالحسن فیضی حفظہ اللہ نے نہایت ہی عمدہ اندازمیں دین اسلام کے محاسن کو واضح کیا ہے.بہت ہی مفید ویڈیو ہے ضرور مشاہدہ فرمائیں.
- اردو مُقرّر : مقصود الحسن الفيضي مراجعہ : مشتاق احمد كريمي
اس ویڈیو سی ڈی میں قرآن وحدیث کی روشنی میں جنت اور اس کی نعمتوں کی تفصیلات بیان کی گئی ھیں۔
- اردو
- اردو مُقرّر : مقصود الحسن الفيضي مُقرّر : مشتاق احمد كريمي مُقرّر : شفیق الرحمن ضیاء اللہ مدنی مراجعہ : مشتاق احمد كريمي مراجعہ : شفیق الرحمن ضیاء اللہ مدنی
اس ویڈیو سی ڈی میں قرآن کریم کے مسلمانوں پر پانچ حقوق اور اس کے احترام کے بیس آداب بیان کئے گئے ھیں ۔
- اردو مُقرّر : مقصود الحسن الفيضي مراجعہ : شفیق الرحمن ضیاء اللہ مدنی
زیر نظر ویڈیو میں،قربانی کا صحیح مفہوم،اس کی اہمیت،وفضیلت،اوراس کے احکام ومسائل کو کتاب وسنت کی روشنی میں اختصار سے بیان کیا گیا ہے
- اردو مُقرّر : مقصود الحسن الفيضي مراجعہ : شفیق الرحمن ضیاء اللہ مدنی
زیرنظر ویڈیو میں یہ بیان کیا گیا ہے کہ قربانی انبیاء کرام کی سنت ہے،اور اس کا وجود بشریت کے وجود سے ہی ہے۔اسی طرح یہ مالی عبادت ہے جو غیراللہ کے لیے جائز نہیں ہے،نیزقربانی کی فضیلت، قربانی کا وقت،قربانی کے جانور کے اوصاف، قربانی کی دعا، میت اور نبیﷺ کی طرف سے قربانی کا حکم،عقیقہ کو قربانی کے ساتھ جمع کرنا وغیرہ جیسے اہم مسائل کو اختصار کے ساتھ بیان کیا گیا ہے
- اردو مُقرّر : مقصود الحسن الفيضي مراجعہ : شفیق الرحمن ضیاء اللہ مدنی
"[۱] قربانی اصل میں زندوں کی طرف سے مشروع ہے کیونکہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم اور صحابہ کرام اپنی طرف سے اور اپنے اہل بیت کی طرف سے قربانی کرتے تھے لہذا بعض لوگوں کا اپنی طرف سے قربانی نہ کرکے مردوں کی طرف سے قربانی کرنا خلاف سنت ہے، البتہ یہ ہوسکتا ہے کہ اپنی قربانی کے اجر میں جس کو چاہے شریک کرے جس طرح نبی صلی اللہ علیہ وسلم نےکیا ہے [۲] مردوں کی طرف سے مستقل قربانی کی جاسکتی ہے یا نہیں ؟ اس سلسلے میں اہل علم کا اختلاف ہے، البتہ راجح قول یہ ہے کہ میت کی طرف سے صدقہ کی نیت سے قربانی کی جاسکتی ہے ، امام ابن تیمیہ ، سعودیہ کے دائمی کمیٹی اور بہت سے علماء اہل حدیث کا یہی مسلک ہے ، کیونکہ قربانی مالی عبادت ہے اور مالی عبادت کا ثواب میت کو پہنچتا ہے ۔ واللہ اعلم ۔ البتہ ضروری ہے کہ میت کی طرف سے قربانی کرنے والا پہلے اپنی طرف سے اور اپنے اہل بیت کی طرف سے قربانی کرے پھر اگر چاہے تو میت کی طرف سے قربانی دے سکتا ہے ، البتہ اگر میت وصیت کرکے جارہا ہے اور اس کے لئے کوئی وقف چھوڑ کر جارہا ہے تو اس کی طرف سے قربانی واجب ہوگی ۔ [۳] بہت سے لوگ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف سے قربانی کرتےہیں ، یہ عمل بھی بلا دلیل اور صحابہ و علماء کے خلاف ہے ، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت و اتباع اور آپ پر کثرت درود وسلام ہی ہمارے لئے کافی ہے ۔"
- اردو مُقرّر : مقصود الحسن الفيضي مراجعہ : شفیق الرحمن ضیاء اللہ مدنی
"زیر نظرویڈیومیں شیخ مقصود الحسن فیضی حفظہ اللہ نے قربانی کے تعلق سے تین اہم نکات پر تفصیلی گفتگو فرمایا ہے: قربانی کیا ہے؟ شریعت میں قربانی کی کیا اہمیت ہے؟ قربانی کا مقصد کیا ہے؟ اسی طرح قربانی کی شروط،دیگراحکام ومسائل بیان کرکے قربانی سے متعلق شبہات والزامات کا علمی رد پیش کیا ہے۔ نہایت ہی مفید بیان ہے ضرور مستفید ہوں۔"
- اردو مُقرّر : مقصود الحسن الفيضي مراجعہ : شفیق الرحمن ضیاء اللہ مدنی
اس بات کا بیان کہ دین مکمل ہوگیا ہے اس میں کمی وزیادتی کرنا بدعت ہے،اورجوبھی چیز کتاب وسنت اور سنت خلفائے راشدین کے خلاف ہے وہ بدعت ہے،اسی طرح جو بھی چیز خیرالقرون کے عہد میں نہ پائی گئی وہ چیزبدعت ہے۔پھررجب وشعبان کی اہمیت وفضیلت بیان کرکے اس مہینہ کے اندرکی جانی والی بدعات سے پردہ اٹھاکران سے بچنے کی تلقین کی گئی ہے، اوریہ واضح کیا ہے کہ کتاب وسنت اورخلفائے راشدین کے اصول ومنہج کی طرف رجوع کرکے ہی بدعات سے نجات پایا جاسکتا ہے۔
- اردو مُقرّر : مقصود الحسن الفيضي مراجعہ : شفیق الرحمن ضیاء اللہ مدنی
یزید بن معاویہ کون ؟: یزید بن معاویہ کے بارے میں لوگ مختلف قسم کے افراط وتفریط کا شکار ہیں، بعض تو اسے کافروفاسق قرار دیتے ہیں ،اور بعض اس سے محبت ورضامندی کا اظہار کرتے ہیں، مگر اہل سنت و الجماعت کا اس سلسلہ میں درمیانہ موقف ہے ،وہ اسطرح کہ نہ تو اس سے محبت کا دعوی کرتے ہیں اور نہ ہی اسے برا بھلا کہتے ہیں بلکہ اسے دیگر خلفائے بنوامیہ کی طرح ایک عام خلیفہ سمجھتے ہیں اور اسکے معاملہ کو اللہ کے سپرد کرتے ہیں۔ ویڈیو مذکور میں شیخ مقصود الحسن فیضی –حفظہ اللہ- نے اسی سلسلہ میں نہایت ہی علمی وتحقیقی خطاب پیش فرمایا ہے جس سے یزید کے سلسلہ میں شیعی ورافضی روایات کے سبب پھیلی ہوئی غلط فہمیاں دور ہوجاتی ہیں۔ نہایت ہی مفید خطاب ہے ضرور مشاہدہ فرمائیں۔
- اردو مُقرّر : مقصود الحسن الفيضي مراجعہ : شفیق الرحمن ضیاء اللہ مدنی
یزید بن معاویہ کون ؟: (حصہ 3) اس حصہ میں فاضل خطیب نے مندرجہ ذیل نکات پر گفتگو فرمائی ہے: وفاتِ یزید ، کربلا کے بعد اسلام کے زندہ ہونے کا دعوی اور اسکی حقیقت، کیایزید نام رکہنا درست ہے؟ کیا یزید کو "رحمه الله " کہنا درست ہے؟ وغیرہ۔۔۔
- اردو مُقرّر : مقصود الحسن الفيضي مراجعہ : شفیق الرحمن ضیاء اللہ مدنی
یزید بن معاویہ کون ؟: (حصہ دوم) اس حصہ میں فاضل خطیب نے مندرجہ ذیل نکات پر گفتگو فرمائی ہے: کیا یزید حسینؓ کا قاتل تھا؟ اگر یزید حسینؓ کا قاتل نہیں تھا تو کیا وہ انکی قتل پر خوش تھا؟ حسینؓ کے قتل پر یزید کا موقف ، عبد اللہ بن زبیرؓ کا حسینؓ کی وفات کے بعد مکہ میں خلافت کا دعوی ، اہل مدینہ کا یزید کے خلاف عَلم بغاوت بلند کرنا، کبار صحابہ کا اہل مدینہ سے یزید کی بیعت نہ توڑنے کی اپیل، اہل مدینہ کے انکار پر یزید کا اعلانِ جنگ ، اہل مدینہ سے قتال پر یزید کا افسوس اور انہیں عطیات کی بوچھار، کیا یزید شرابی اور نماز کا تارک تھا؟ یزید کی مذمت میں وارد روایات کی تحقیق، یزید کے سلسلہ میں اہل سنت والجماعت کا موقف۔
- اردو مُقرّر : مقصود الحسن الفيضي مراجعہ : شفیق الرحمن ضیاء اللہ مدنی
یزید بن معاویہ کون ؟: (حصہ اول) اس حصہ میں فاضل خطیب نے مندرجہ ذیل نکات پر گفتگو فرمائی ہے: 1- مُردوں کے سلسلے میں اہل سنت والجماعت کا موقف 2-صحابہ کرام کے درمیان رونما ہونے والے اختلافات کے سلسلے میں اہل سنت والجماعت کا موقف 3-تاریخی روایات کی تحقیق وتفتیش 4- یزید کی پیدائش، اسکی خلافت ، حسین رضی اللہ عنہ کا یزید کی بیعت سے انکار، اہل کوفہ کی دعوت پر حسین رضی اللہ عنہ کا کوفہ جانے پر اصرار، سانحہ کربلاء اور حسین رضی اللہ عنہ کا اہل کوفہ کے ہاتھوں بے دردی سے قتل۔
- اردو مُقرّر : مقصود الحسن الفيضي مراجعہ : شفیق الرحمن ضیاء اللہ مدنی
زیر نظر ویڈیو میں شیخ مقصود الحسن فيضى –حفظہ اللہ- نے ماہ محرم کی اہمیت وفضیلت کا تذکرہ فرما کر اس ماہ میں اور خاص طور سے اسکی دسویں تاریخ کو نام نہاد مسلمانوں کی طرف سے کئے جانے والے شرکیہ ومبتدعانہ رسوم واعمال کی سختی سے مذمت کی ہے-
- اردو مُقرّر : مقصود الحسن الفيضي مراجعہ : شفیق الرحمن ضیاء اللہ مدنی
زیرنظرویڈیومیں نبی کریم صلى الله عليه وسلم کی شان میں مضحکہ خیزکارٹون اور فیلم بنانے والوں کی مذمت کی گئی ہے، اور یہ ثابت کیا گیا ہے کہ آپ صلى الله عليه وسلم شہوت پرست اور دہشت گرد نہ تھے،بلکہ آ پ صلى الله عليه وسلم سراپا رحمت کے مجسّم تھےـ آپ کی رحمت صرف انسانوں اور دوستوں کے ساتھ خاص نہ تھی بلکہ دشمنوں اورحیوانوں کے ساتھ بھی عام تھی ـ
- اردو مُقرّر : مقصود الحسن الفيضي مراجعہ : مشتاق احمد كريمي
اس ویڈیو سی ڈی میں قرآن وحدیث کی روشنی میں قیام قیامت کی تفصیلات بیان کی گئی ھیں۔
- اردو مُقرّر : مقصود الحسن الفيضي مراجعہ : مشتاق احمد كريمي
اس ویڈیو سی ڈی میں ماہ رمضان کی فضیلت اور اس کے احکام ومسائل بیان کئے گئے ھیں۔
- اردو مُقرّر : مقصود الحسن الفيضي مراجعہ : مشتاق احمد كريمي
اس ویڈیو سی ڈی میں قرآن وحدیث کی روشنی میں قیام قیامت کی چھوٹی نشانیوں کی تفصیلات بیان کی گئی ھیں۔
- اردو مُقرّر : مقصود الحسن الفيضي مراجعہ : مشتاق احمد كريمي
اس ویڈیو سی ڈی میں قرآن وحدیث کی روشنی میں دجال کے خروج اور اس کے عظیم فتنوں کی تفصیلات بیان کی گئی ھیں۔