معلومات المواد باللغة العربية

گروہ علماء - کتابیں

عناصر کی تعداد: 3

  • اردو

    مؤلّف : گروہ علماء

    قرآن كريم كے آخری تین پاروں کی تفسیر اور مسلما نوں کیلئے اہم احکام ومسائل:یہ مختصرکتاب مسلمان کی زندگی میں پیش آنے والی ضروری چیزوں مثلا:قرآن ,تفسیر,عقدی وفقہی احکام اورفضائل وغیرہ کوشامل ہے اوریہ کتاب دوجزء پرمشتمل ہے: پہلاجزء:قرآن کریم کے آخری تین پاروں کی تفسیرپرمشتمل ہے جو شیخ محمد اشقرکی کتاب "زبدۃ التفسیر"سے مأخوذہے. دوسرا جزء: مسلمان کیلئے اہم احکام ومسائل پرمشتمل ہے جیسے احکام تجوید, عقیدے سے متعلق 62سوال, توحید کے بارے میں سنجیدہ مکالمہ, اسلام کے احکام [شہادتین, طہارت, نماز, زکاۃ, حج], متفرق فوائد,جھاڑپھونک, دعا, اذکار, 100فضیلت, 70نہی, کیفیت وضو ونماز مصوَّر (نقشہ کے ساتھ),ہمیشگی کا سفر.

  • اردو

    مؤلّف : گروہ علماء

    یہ ایك قیمتی رسالہ ہے جسے عازمین مكہ و مدینہ كے نام تیار كیا گیا ہے ، انداز كافی پر كشش اور خوبصورت ہے ، اس رسالہ میں مكہ مكرمہ اورمدینہ نبویہ میں واقع ان اسلامی اور تاریخی مقامات كا ذكر كیا گیا ہے جس كی زیارت كے لئے عازمین حج و عمرہ و زیارہ ٹوٹ پڑتے ہیں ، اور اس كی شرعی حیثیت سے واقف نہیں ہوتے ، اس لئے اس رسالہ میں زیارت كے جائز وغیر جائز مقامامت كی دلائل كی روشنی میں ذكر كردیا گیا ہے ، تاكہ لوگ غیر شرعی امور كے پیچھے پڑ كر اپنے آپ كو نہ تھكائیں،اورنہ ہی اس كے سفر كا ارادہ كریں۔

  • اردو

    ‘‘فقہی انسائیکلوپیڈیا’’کی ترتیب و تدوین کی آرزو ایک مدّت سے مسلمانوں کے دلوں میں چلی آرہی ہے ، کیونکہ یہ ایسا اچھوتا اور نیا علمی پروجیکٹ ہے جس کے ذریعہ اسلامی قانون اور اسلامی اصول ومقاصد سے متعلق معلومات جو کہ قدیم کتابوں کے پرانے اسلوب تحریر اور پیچیدہ عبارتوں کے خول میں صدیوں سے بند اور لوگوں کی نظروں سے اوجھل چلی آرہی ہیں انہیں نئے زمانہ کے انداز ،جدیدطرز تالیف اور اس کے موضوعات کی ابجدی ترتیب کے ذریعہ دنیا کے سامنے پیش کیا جا سکتا ہے تاکہ اس سے فقہ کے ماہرین اور فقہی وشرعی علوم میں اختصاص نہ رکھنے والے دونوں یکساں طور پر مستفید ہوسکیں۔ چنانچہ اسی جذبہ کے پیش نظر دنیائے اسلام کے مختلف اداروں نے فقہی انسائیکلوپیڈیا کی تدوین کی کوششیں کیں لیکن اس سلسلہ میں کی جانے والی کوششیں بار آورنہ ہوسکیں اور معاملہ آگے نہ بڑھ سکا۔ لہذا کویت کی وزارت اوقاف و اسلامی امور نے فقہ اسلامی کے عظیم ذخائر کے بارے میں اپنی ذمہ داریوں کا احساس کرتے ہوئے اور فقہی انسائیکلوپیڈیا کی ترتیب کے بارے میں امّت اسلامیہ کی خواہش کو سامنے رکھتے ہوئے اس پروجیکٹ کو اپنا لیا، کیونکہ اس عمل کی حیثیت فرض کفایہ کی ہے، جس کے ذریعہ فقہ اسلامی کو نئے زمانے کے تقاضوں کے مطابق اور معلومات کو پیش کرنے کے وسائل میں ہونے والی ترقیوں سے فائدہ اٹھاتے ہوئے زیادہ بہتر انداز سے دنیا میں پیش کیا جاسکتا ہے۔اور وزارت نے اس عظیم فقہی سرمایہ کو دیگر زندہ عالمی زبانوں ، جن میں سر فہرست اُردو زبان ہے، میں منتقل کرنے کا ارادہ کرلیا۔اوراس فقہی انسائیکلوپیڈیا کے اُردو ترجمہ کی ذمہ داری ہندوستان کی اسلامک فقہ اکیڈمی کو سونپ دی جس کی اسلامی علوم کی خدمت کے بارے میں سرگرمیاں معروف ومشہور ہیں۔اس اکیڈمی نے اب تک12 اجزاء کا ترجمہ مکمل کرلیا ہے اور بقیہ اجزاء کے ترجمہ کا کام جاری ہے۔