• منہاج المسلم (تحقیق وتخریج سے مزیّن جدید ایڈیشن): بعض کتابیں اپنی اہمیت کے اعتبار سے نہایت مفید ہوتی ہیں۔انہیں باربار پڑھنے سے بھی دل سَیر نہیں ہوتا۔ان کے مطالعے سے ذہن کو بالیدگی اور روح کو تازگی ملتی ہے اور بھلائی کے امکانات کی ایک وسیع دنیا سامنے آتی ہے۔ ’’منہاج المسلم ‘‘ایسی ہی عظیم کتابوں میں سے ایک ممتاز کتاب ہے جوسعودی عرب کے نامورعالم دین علامہ ابوبکرجابرالجزائری حفظہ اللہ کی تصنیف ہے۔ اس عظیم الشان کتاب کا اردو ترجمہ شیخ الحدیث مولانا محمد رفیق اثری حفظہ اللہ نے کیا ہے۔اس کتاب میں کتاب وسنت کی روشنی میں تمام شعبہ ہائے زندگی کے بارے میں دلوں میں اترجانے والے بیش بہا اسباق چمک رہے ہیں ۔ زبان آسان ،عام فہم اور سادہ ہے ۔عقائد ہوں یا عبادات کا بیان ،اخلاقیات کے مختلف پہلو ہوں یا اسلامی آداب وحقوق کا تذکرہ ،احکام ِتجارت ہوں یا معاشرتی معاملات، وراثت کے مسائل ہوں یا عائلی قوانین، قصاص ودیت کے اصول ہوں یا قضاء کےمسائل سبھی پر سیر حاصل بحث کی گئی ہے۔ بلاشبہ یہ کتاب دین کی تعلیمات کا ایک عظیم الشان انسائیکلوپیڈیا ہے ۔یہ کتاب ہرفرد، ہرگھراورہرلائبریری کی خاص ضرورت ہے۔اللہ کتاب کے مولف،مترجم اور جملہ ناشرین کی کاوشوں کوقبول فرماکران سب کے حق میں اسے صدقہ جاریہ بنائے اور اس کے نفع کو عام کرے آمین۔ ناشر: دارالسلام لاہور۔ نوٹ: منہاج المسلم کے قدیم اردو ترجمہ والے نسخہ میں تواضع وانکساری کی عظمت اورتکبرکی مذمّت کے باب میں ص 266 پر حدیث کا لفظ يحشرالمتكبرون يوم القيامة أمثال الذرفي صورة الدجال یعنی متکبرلوگ قیامت کے دن چینوٹیوں کی طرح اٹھائے جائیں گے حالانکہ ان کی صورت دجّال کی ہوگی، جبکہ صحیح صورالرًجال ہے يعىنی ان کی صورتیں انسانی ہوں گی جیسا کہ اس نئے ایڈیشن میں ہے۔ (ش۔ر)

  • زیر نظر کتاب ’’بندہ مومن کا عقیدہ‘‘ اپنے موضوع پر ایک منفرد کتاب ہے جس میں مردِ مومن کے مذہبی عقائد،ان کی حاجت اور ضرورت اُن کے بنیادی اصول وضوابط، اورپھر ہر اصول کے ایک ایک جزئیے پر سیرحاصل گفتگو کی گئی ہے، اور اس کی انتھک کوشش کی گئی ہے کہ کسی زاویے سے کوئی بحث تشنہ نہ رہ جائے۔مذہبی دلائل کے ساتھ ساتھ علمی اور عقلی دلائل کو خاص طور پر ذکر کیا گیا ہے ،اور ترتیب وتالیف اور مفہوم کی ادائیگی کے وقت عصری تقاضوں اور پڑھنے والوں کی ذہنی صلاحیتوں کا پورا لحاظ کیا گیا ہے ۔تالیف:ابوبکرجزائری ترجمہ:مونا نصیراحمد ملّی نظرثانی: مولانا مختاراحمد ندویؒ ناشر: نعمانی کتب خانہ،لاہور۔

  • زیرنظر کتاب\” خاتون اسلام\” ان تمام تعلیمات پرمشتمل ہے جنکا ایک مسلمان خاتون کو اپنے دینی امورخواہ وہ عقیدہ وعبادات یا معاملات، آداب واخلاقیات سے متعلق ہوں جاننا ضروری ہے.جسے نہایت ہی آسان اسلوب اورواضح عبارت میں پیش کرنے کی کوشش کی گئی ہے، تاکہ ايك مسلمان خاتون وه سب كچھ حاصل کرلے جو اسے دوسری چیزوں سے مستغنی کردے،اور وہ اپنے دینی امور کی ان اہم باتوں کو سیکھ لے جواسکے لئے کافی وشافی ہوجائیں.

  • زیر نظر کتاب میں شیخ ابوبکرجزائری حفظہ اللہ نے شیعہ کی سب سے مستند کتاب "الکافی " للکلینی کا بنظر غائر مطالعہ کرکے سات ایسے بدیہی حقائق سے پردہ اٹھایا ہے جو قرآن وسنت سے بالکل متصادم ہیں اور فکری ومذہی تعصب کی عینک کو اتار کر شیعہ حضرات کو اپنے مذہب کی ان باتوں پر غائرانہ نظر ڈالنے کی نصیحت واپیل کی ہے تاکہ حق کو حق سمجھکر باطل سے کنارہ کشی اختیارکریں. مذہب شیعہ سے تعلق رکھنے والے باضمير، صاحب عقل اور ہر حق کے متلاشی کیلئے نہایت ہی گرانقدرتحفہ ہے ضرور مطالعہ کریں.

  • مسئلہ میلاد اسلام کی نظر میں : زیرنطرکتاب میں جشن میلاد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کے منانے کے متعلق تاریخی وشرعی بحث کی گئی ہے نیز قائلین میلاد نبوی کی دلیلوں اورکمزورشبہات کا مدلل اورٹھوس جواب دیا گیا ہے اورمفتی عرب سماحۃ الشیخ عبد العزیز بن باز رحمہ اللہ کے متعلق میلاد کے منانے والوں کی تکفیر کے سلسلے میں بی بی سی لندن ریڈیوکے ذریعہ پھیلائے گئے غلط پروپیگنڈہ کا پردہ فاش کیا گیا ہے اور یہ ثابت کیا گیا ہے کہ موصوف رحمہ اللہ عید میلاد منانے والوں کی تبدیع کے قائل تھے نہ کی تکفیرکے. کیونکہ اس عید کا تصورقرون مفضلہ صحابہ وتابعین کے زمانہ میں نہیں تھا یہ تو ساتویں صدی عیسوی میں شیعی بادشاہ ملک مظفرکی ایجاد کردہ بدعت ہے جسےعصرحاضرکے نام نہاد مسلمان انتہائی تزک واحتشام کے ساتہ مناتے نظرآتےہیں نیز یہ عیسائیوں کی عید ولادت مسیح کے مشابہ بھی ہے جسکی شریعت میں ممانعت آئی ہے.

  • میلاد النبی سے متعلق افراط وتفریط کا منصفانہ محاکمہ

  • اس تفسیر میں پہلے الگ الگ لفظ کا معنی بیان کیا ھے ، پھر آیت کی اجمالی تفسیر اور پھر آیت کی مناسبت اور اخیر میں اس سے مستنبط احکام وفوائد

  • فوٹو کاپی نسخہ

  • فوٹو کاپی نسخہ

  • مومن کا عقیدہ عربي زبان

    تصویر کیا ھوا نسخہ

  • ھر شیعہ کو میری نصیحت فلپینی (مرناو) زبان

  • منہاج المسلم تمل زبان

فیڈ بیک