معلومات المواد باللغة العربية

عبد المحسن بن حمد العباد البدر - کتابیں

عناصر کی تعداد: 7

  • اردو

    رہنمائے حجّاج کتاب وسنت اور آثار سلف کی روشنی میں: پیش نظر کتا ب میں قرآن ومستند احادیث اور آثار سلف کی روشنی میں حج وعمرہ کے احکام ومسائل کو تفصیل سے بیان کیا گیا ہے، نیز آخر میں چند شرعی وماثور دعاؤں کا بھی تذکرہ کردیا گیا ہے، کتاب کی اہمیت کے پیش نظر مولانا محمد عرفان مدنی حفظہ اللہ نے افادہ عام کی غرض اسے اردوقالب میں ڈھالاہے۔ اس سے قبل فاضل مؤلف کی(فضل المدينة وآداب سكناها وزيارتها) زائرمدینہ کی خدمت میں (مدینہ کی فضیلت اور اسمیں سکونت اور اسکی زیارت کے آداب)، نامی کتاب طبع ہوچکی ہے جسے شیخ عطاء الرحمن ضیاء اللہ نے اردو قالب میں ڈھالا ہے اور اسلام ہاؤس ڈاٹ کام پر درج ذیل لنک پے دستیاب ہے : http://IslamHouse.com/354846

  • اردو

    زیر نظر کتاب میں علامہ عبد المحسن العبّاد –حفظہ اللہ- نے حدیث جبریل کی تفصیلی شرح پیش کی ہے جو اسلام ،ایمان اوراحسان پر مشتمل ہے۔اس حدیث کی شان میں امام نووی نے فرمایا ہے:‘‘جان لوکہ اس حدیث میں علوم،آداب اور لطائف کی اقسام جمع ہیں بلکہ یہ حدیث اسلام کی اصل ہے جیسا کہ ہم نے قاضی عیاض سے نقل کیا ہے۔’’ [شرح النووى 1/160] اردوداں حضرات کے استفادہ کیلئے حافظ زبیر علی زئی –حفظہ اللہ – نے اسے اردو قالَب میں ڈھالا ہے۔

  • اردو

    زائرین مدینہ کی خدمت میں : زير نظر رسالہ مدینہ منورہ کی فضیلت،اس میں سکونت پذیر ہونے اور اسکی زیارت کرنے کے منجملہ آداب کے بیان میں ہے، شہر مدینہ کی فضیلت وزیارت کے موضوع پر نہایت ہی علمی وتحقیقی کتاب ہے جسے مدینہ یونیورسٹى کے سابق وائس چانسلر اور مسجد نبوی کے واعظ ومدرس شیخ / عبدالمحسن حمد العباد حفظہ اللہ نے ترتیب دی ہے. حجاج کرام اور معتمرین کیلئے خصوصی طورپر اسکا مطالعہ مفید ہے.

  • اردو

    اہل بیت کون ہیں؟ اہل سنت والجماعت کا اہل بیت کے متعلق کیا عقیدہ ہے؟ قرآن وسنت میں اہل بیت کے بارے میں کیا فضائل وارد ہوئے ہیں؟ صحابہ کے نزدیک آل بیت کا کیا مقام ومرتبہ تھا ؟ ان سب کے بارے میں تفصیلى جانکاری حاصل کریں کتا ب مذکور میں.

  • اردو

    مدينة الرسول کی معروف شخصیت شیخ عبد المحسن العباد حفظہ اللہ جو علم وعرفان کےسر چشمہ،فقیہ،محدث، عرب دنیا کے ممتاز اور مستند عالم دین ہیں،آپ کی شخصیت ہمہ جہت ہے،ہر فن مولا اور خصوصا فن حدیث کے ماہر ہیں، مختلف فنون میں آپ کی گراں قدر تصنیفات ہیں ، جہاں آپ نے فقہ حدیث پر مختلف کتابیں تحریر فرمائی وہیں آپ نے مصطلح الحدیث کو بھی اپنی تحریر کا موضوع بنایا‘ نحو وصرف ‘ قرآنی متشابہات اور کتبِ حدیث سے استفادے کے طور طریقے پر مشتمل کتابیں تالیف کی ‘ بطور خاص المنتقى من فتح الباری وغیرہ من الکتب کے نام سے آپ نے ایک ایسی کتاب ترتیب دی جس میں آپ نے مختلف فنون سے متعلق فوائد وفرائد کو یکجا کردیا اور انہیں مختلف ابواب کے تحت تقسیم کرکے دلکش اسلوب میں قاری کی دلچسپی کا سامان فراہم کیا- آپ کی تصانیف میں(أثر العبادات في حياة المسلم)بھی ایک مشہور کتاب ہے،یہ کتاب ایک مقالہ سے عبارت ہے جس میں اس بات کو اجاگر کیا گیا ہے کہ عبادتوں کے اثرات انسان کی دنیاوی زندگی پر بھی مرتب ہوتے ہیں۔ کتاب اس لئے بھی اہم ہے کہ مسلم طبقہ عبادتیں تو ضرور انجام دیتا ہے لیکن اس کی اکثریت عبادتوں کے اثرات سے ناواقف ہوتی ہے۔انسان اپنی عبادت کے اثرات کھلی آنکھوں سے روز مرہ کے معمولات میں محسوس کر سکتا ہے ‘ بشرطیکہ عبادتوں کو ان کے شروط وارکان کے ساتھ ادا کرے اور شریعت کی روشنی میں ان کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کی ہر ممکن کوشش کرے ‘ نیز اس کے اندر للہیت اور اخلاص کا جذبہ بھی موجزن ہو تاکہ عبادتوں کے حقیقی اثرات سے فیض یاب ہو سکے۔ کتاب کے مشتملات کی اہمیت کے پیش نظر اسے اردو قالب میں ڈھالا گیا ہے،تاکہ عام لوگ بھی اس سے مستفید ہوسکیں۔ میرا مشورہ ہے کہ کتاب آپ بھی پڑھیں اور دوسروں کو بھی اس کی تلقین کریں،ساتھ ہی شیخ مؤلف کے حق میں یہ دعا کریں کہ اللہ انہیں صحت وعافیت کے ساتھ لمبی عمر عطاکرے،نیز مترجم اور ان تمام لوگوں کے لئے بھی دعائے خیر کریں جنہوں نے اس کتاب کی تیاری میں اپنا وقت صرف کیا اور مفید مشوروں سے نوازا۔

  • اردو

    تسهيل الوصول إلى فهم علم الاصول : ابتدائے اسلام میں لوگ شریعت کی سایہ تلے زندگی گزارتے تھے، اورآپﷺ کی انتقال کے وقت اللہ تعالیٰ نے قرآن کے ذریعہ دین کی قواعد کو راسخ کردیا تھا، اورسنّت نے دین کی فروعات اور اسکے معالم کی وضاحت کردی تھی ،اور لوگ اپنے دین کو سمجھ چکے تھے، پھر جب خلفائے راشدین آئے تو لوگوں نے ان کے آثار کی پیروی کی اور انکے نقش قدم کو اپنایا۔ اور جب کثرتِ فتوحات کی وجہ سے اسلامی خطے میں وسعت پیدا ہوئی تو بعض ایسے اصول و ضوابط کی ضرورت محسوس ہوئی جن کے ذریعےعلمائے کرام ومجتہدین عظام کیلئے شرعی احکام کا استنباط کرنا آسان ہوسکے، چنانچہ سب سے پہلے اس کام کا بیڑا امام شافعیؒ نے اٹھایا اور مشہورزمانہ کتاب ‘‘الرسالہ’’ کی تالیف فرمائی، جس میں شرعی احکام کی وضاحت کیلئے بہت سارے اصول وضوابط کا ذکر فرمایا، اور پھر اسی وقت سے اصول فقہ میں تالیفات کا سلسلہ شروع ہوگیا اور آج تک یہ سلسلہ جاری ہے۔ پیش نظر کتاب‘‘ تسہیل الوصول الی فہم علم الاصول’’ بھی اسی سلسلہ کی ایک عمدہ کڑی ہے جسے عالم اسلام کی تین نامور شخصیتوں(عطیہ محمد سالم، عبد المحسن العباد، اور حمود بن عقلا ۔حفظہم اللہ۔) نے مدارس وکالج کے انٹرمیڈیٹ طلباء کیلئے بطور نصاب ترتیب دی تھیں، اور آج تک طالبان علوم نبوت اس سے استفادہ اٹھا رہے ہیں۔ کتاب در اصل عربی زبان میں تھی اسلئے اردوداں طبقہ کیلئے اس سے بھر پور استفادہ مشکل تھا، چنانچہ اسی مقصد کو پیش نظر رکھتے ہوئے مولانا ابو عبد الرحمن طاہر ۔حفظہ اللہ۔ نے اردو قالب میں ڈھال کر اس سے استفادہ حاصل کرنا آسان بنادیا۔ اللہ ان کی علم وعمل میں برکت عطا فرمائے۔ آمین !

  • اردو

    زيرنظركتاب میں علماء نجد وحجازکے عقائد واصول کے متعلق رفاعی اورانکے ہم مشرب کی جانب سے کئے گئے اعتراضات کا علمی ومسکت جواب دیا گیا ہے نہایت ہی مفید کتاب ہے ضرورمطالعہ کریں.