عبد الرزاق بن عبد المحسن العباد البدر - کتابیں
عناصر کی تعداد: 8
- اردو
- اردو مؤلّف : عبد الرزاق بن عبد المحسن العباد البدر ترجمہ : ممتاز عالم نسيم أحمد
یہ كتابچہ دراصل امام ابن باز رحمہ اللہ کے شہرت یافتہ، مفید ترین رسالہ الدروس المهمة لعامة الأمة پر شىخ أ.د/ عبدالرزاق عبدالمحسن العباد البدر حفظہ الله کی شرح سے درس اوّل کا اردو ترجمہ ہے
- اردو مؤلّف : عبد الرزاق بن عبد المحسن العباد البدر ترجمہ : الطاف الرحمن مالانی مراجعہ : شفیق الرحمن ضیاء اللہ مدنی
پیش نظر کتاب " ذکر اور دعاء کتاب وسنت کی روشنی میں" مدینہ یونیورسٹی کے مشہور پروفیسر ڈاکٹر عبدالرزاق بن عبد المحسن البدر –حفظہ اللہ - کی عربی تالیفـ " الذکر والدعاء فی ضوء الکتاب والسنة" کا اردو ترجمہ ہے جس میں اذکار نبوی اور ادعیہ ماثورہ صلی اللہ علیہ وسلم کو اختصار کے ساتھ صحیح اور مستند روایات کی روشنی میں جمع کرد یا گیا ہے۔ ذکر کی اہمیت اور اس کے عظیم مقام و مرتبہ کے پیش نظر شاہ فہد قرآن شریف کمپلکس مدینہ منورہ نے ، وزارت اسلامی امور و اوقاف و دعوت وارشاد کی نمائندگی کرتے ہوئے اسے ساری دنیا کے مسلمانوں کی خدمت میں پیش کیا ہے۔ کتاب کے مترجم شیخ الطاف مالانی ، اور ترجمے پر نظر ثانی کرنے والے ڈاکٹر محمد شفاعت ربانی اور ڈاکٹر الطاف الرحمن ثناء اللہ ہیں۔
- اردو مؤلّف : عبد الرزاق بن عبد المحسن العباد البدر مراجعہ : سیف الرحمن تیمی
تربیت اولاد کے اصول ومبادی: فضیلۃ الشیخ عبد الرزاق بن عبد المحسن البدر -جزاہ اللہ خیرا- کی کتاب ہے جس میں انہوں نے ایسے بنیادی اصول ومبادی بیان کئے ہیں جن کا ہر والد کو اپنی اولاد کی تربیت کے دوران پاس ولحاظ رکھنا چاہئے۔
- اردو مؤلّف : عبد الرزاق بن عبد المحسن العباد البدر ترجمہ : مسعود احمد مراجعہ : شفیق الرحمن ضیاء اللہ مدنی
روز مرہ کی مسنون دعائیں مع فوائد و تشریح (حصّہ سوم) : امام ابن القیم- رحمہ اللہ- فرماتے ہیں: ‘‘زیادہ افضل اور نفع والا ذکر وہ ہے جس میں دل اور زبان کے درمیان موافقت ہو اور وہ ذکر رسول ﷺ سے صحیح ثابت ہو اور ذکر کرنے والا اس کے معانی ومقاصد کو سمجھتا ہو’’۔ اسی مقصد کو پیش نظر رکھتے ہوئے مدینہ یونیورسٹی کے مشہور پروفیسر ڈاکٹر عبد الرزاق بن عبد المحسن البدر-حفظہ اللہ - نے (فقه الأدعية والأذكار) یعنی ‘‘روزمرہ کی مسنون دعائیں’’ نامی کتاب تالیف فرمائی تاکہ مسلمان ان مسنون اذکار کا اہتمام کرکے ، ان کی حکمتوں، پوشیدہ معانی اورفوائد کو سمجھ کرکے رب کریم سے اپنی جائز مرادیں اور تمنائیں پوری کرسکے، اور ناگہانی اور غیر ناگہانی پریشانیوں اور مصیبتوں سے نجات حاصل کرسکے۔ کتاب کا سلیس اردو ترجمہ شیخ ابو عبد اللہ مسعود احمد محمد داؤد مدرس جامع ابی بکر الاسلامیہ کراچی نے سرانجام دیا ہے۔ اس کتاب کا مطالعہ ہر مسلمان کیلئے بے حد مفید ہے۔
- اردو مؤلّف : عبد الرزاق بن عبد المحسن العباد البدر ترجمہ : محمد رمضان بن ثناء اللہ مراجعہ : شفیق الرحمن ضیاء اللہ مدنی مراجعہ : عبد اللطیف کندی
حج توحید کے آئينے میں: بلا شبہ حج ایک عظیم ایمانی تربیت گاہ ہے،جسمیں مسلمان عظیم فوائد واسباق اورنفع بخش نصیحتیں حاصل کرتے ہیں جو زندگی کے مختلف نواحی اور دین کے تمام ابواب کو شامل ہیں، خواہ وہ عقائد وعبادات کا باب ہویا سلوک وارشاد کا موضوع ہو،اورچونکہ توحید ہی اعمال کی اساس وبنیاد ہے اور اسی پر پورا دین قائم ہے اسلئے شیخ عبد الرزاق عبد المحسن البدر - حفظہ اللہ- نے پیش نظر رسالہ میں عقیدہ سے متعلق حج سے حاصل ہونے والےتیرہ اہم اسباق ودروس کو یکجا کردیا ہے، کتاب چونکہ عربی زبان میں تھی اسلئے اسے اردودان طبقہ کی آسانی کیلئے محمد رمضان بن ثناءاللہ زاہد- حفظہ اللہ- نے اردو قالَب میں ڈھالا ہے اورمراجعہ وتصحیح کا کام ڈاکٹرعبداللطیف الکندی- حفظہ اللہ- نے سرانجام دیا ہے۔ نہایت ہی مفید کتاب ہے ضرور استفادہ حاصل کریں۔
- اردو
- اردو مؤلّف : عبد الرزاق بن عبد المحسن العباد البدر مراجعہ : شفیق الرحمن ضیاء اللہ مدنی
سلف کا وصیّتی پیغام نوجوانانِ ملّت کے نام: جوانی انسانی عمر کا سب سے بہترین مرحلہ ہوتا ہےجس میں انسان کے اعضاء ہرطرح سے کام کرتے ہیں، اورفکر وسوچ کافی وسیع ہوتے ہیں، اوراسلام ایک کامل دین ہے جس نےاس مرحلہ کے بارے میں بھی کافی ہدایت ورہنمائی کی ہے،یہی وجہ ہے کہ سلف صالحین وائمہ عظام وغیرھم نےاس مرحلہ کی قدروقیمت جان کر اس میں خوب عبادت اوردیگرعلمی وجائزدنیاوی امور سرانجام دئیے ہیں، زیرمطالعہ کتابچہ میں نوجوانا ن قوم کے نام سلف صالحین کی چند اہم وصیتوں کو جمع کرکے اس پر نہایت مفید علمی تبصرہ کیا گیا ہے۔ اپنے موضوع پر نہایت منفرد پیشکش ہے ضرورمستفید ہوں۔