اس کتاب میں صرف قرآن وحدیث کی روشنی میں سلف صالحین کے منہج کے مطابق ایمان اور اسلام کے ارکان کی مفصل روشنی ڈالی گئی ھے ساتھ ھی عصری مسائل کو بھی اجاگر کیا گیا ھے ۔
نماز دین کا اہم ستون ہے، توحید کے بعد یہ سب سے عظیم عبادت ہے، زیر نظر مقالہ میں نماز کی اہمیت اور تارک نماز کے حکم سے متعلق چند فتووں کا تذکرہ کیا گیا ہے۔
تین بنیادی باتیں اور ان کے دلائل: زیر مطالعہ کتاب شیخ الاسلام محمد بن عبد الوہاب رحمہ اللہ کی تالیف ہے، اس کتاب میں ان کا امور کا بیان ہے جن کی معرفت ہر انسان پر واجب اور ضروری ہے، یہ کتاب اللہ تعالی کی معرفت، وہ عبادات جن کا حکم اللہ تعالی دیا ہے، دین کی معرفت، اس کے مراتب اور ہر مرتبہ کے ارکان، نبی کریم ﷺکی معرفت ، آپﷺ کی مختصر سیرت، بعث بعد الموت، توحید کے ارکان جیسے اہم مباحث پر مشتمل ہے۔
یہ وہ معرکۃ الآراء کتاب ھے جسے پڑھ کر لاکھوں لوگوں کو شرک وبدعت سے توبہ اور صاف ستھرے اسلام کی طرف پلٹ آنے کی توفیق نصیب ھوئی ھے، بلکہ یوں کہئے کہ اس کتاب نے دنیائے شرک وبدعت میں ڈیڑھ سو سال سے زلزلہ برپا کر رکھا ھے۔