نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت طیبہ کومختصراورجامع اندازمیں پیش کیا گیا ہے نیزیہ ثابت کیا گیا ہے کہ آپ سے محبت کا اظہار محض زبانی دعوی سےممکن نہیں بلکہ آپ کی احکام وفرامین کی اتباع و پیروی کرنے میں ہے.
دین اسلام يا اس كے شعائر كا مذاق اڑانا ايك نهايت هى سنگین جرم ہے جس کا مرتکب دائرہ اسلام سے خارج ہوجاتا ہے،خواه اس نے قصداً ایسا کیا ہو یا ہنسی مذاق کےطور پر. زير نظر مضمون میں دين کا مذاق اڑانے اور اس کي حرمتوں کى توہين کرنے کا شرعی حکم بیان کیا گیا ہے.
نبی صلى اللہ علیہ وسلم کے بارے میں واجب اعتقاد : کوئی بھی شخص اس وقت تک دائرہ اسلام میں داخل نہیں ہوسکتا جب تک کہ وہ نبی کریم صلى اللہ علیہ وسلم کی نبوت ورسالت اور ختمی مرتبت کا اقرار نہ کرلے.آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں ایک مسلمان کیلئے کِن چیزوں کا عقیدہ رکھنا ضروری ہے؟ نیز امت پر آپ صلى اللہ علیہ وسلم کے کیا حقوق واجب ہیں؟ ملاحظہ فرمائیں زیر نظرمضمون میں.
تعویذ گنڈہ لٹکانے کا حکم : عصر حاضر میں مسلمانوں کے اندر مروجہ شرک کے مظاہر میں سے تعویذ گنڈے کا لٹکانا بھی ہے. زیرنظر بروشر اس بابت وارد احادیث پر مشتمل ہے.
جھاڑپھونک اورتعویذ گنڈے کا حکم : اس مختصرمضمون میں شرعی دم (جھاڑبھونک) کا حکم اور اس کے جواز کے شرائط نیز تعویذ گنڈہ لٹکانے کا حکم کتاب وسنت کے دلائل کی روشنی میں بیان کیا گیاہے.
اس مقالہ کے اندر قرآن وسنت کی روشنی میں نمازیوں کے لئے دنیا وآخرت میں حاصل ہونے والی ان تیس عظیم خوشخبریوں کا تذکرہ کیا گیا ہے جسکو پڑھکر مسلما ن بندہ نماز کی باقاعدہ محافظت کرنے پر آمادہ ہوجاتا ہے
اس مضمون میں یہ بیان کیا گیا ہے کہ مسلمانوں پر قرآن مجید کے 5 حقوق ہیں: 1- قرآن پر ایمان لانا, 2- اس کی تلاوت کرنا, 3- اس کے معانی کو سمجھنا اور اس میں غوروفکر کرنا, 4- اس پر عمل کرنا, 5- اسے دوسروں تک پہنچانا.
اس مضمون میں یہ تورات وانجیل, پارسی مذہب کے صحیفے اور ہندوؤں کی ویدوں کی شہادتوں اور حوالوں کے ذریعہ یہ بیان کیا گیا ہے کہ نبیوں کے خاتم حضرت محمد صلى اللہ علیہ وسلم کی بعثت کی خبر تمام صحیفوں میں موجوجود ہے.
اس مضمون میں انسانی جسم اور کائنات کے بارے میں آج تک حاصل شدہ معلومات کا مختصر سأ جائزہ پیش کرکے یہ حقیقت آشکارا کیا گیا ہے کہ اگر انسان ان چیزوں پر غوروفکر کرے تواسے خالق کائنات کی عظمت وقدرت کا جو احساس ہوگا وہ اس کے صحیح ایمان کی بنیاد بنے گا.
اس مضمون میں قرآن وحدیث کی روشنی ذکر کے فضائل اور اس کے ذرائع (مظاہر) مثلاً نماز, تلاوت قرآن,درود, دعا اور توبہ واستغفار وغیرہ.نیز اس بات کی طرف اشارہ کیا گیا ہے کہ کبائر کے ارتکاب اور فرائض کے ترک کی وجہ سے ذکر الہی کی تاثیر کم ہوجاتی ہے.
اس پمفلٹ میں یہ بیان کیا گیا ہے کہ دنیا کی زندگی صرف فریب اور دھوکے کا سوداہے, حقیقی زندگی آخرت کی زندگی ہے,اس لیے آدمی کو آخرت کی فکر کرکےاس کے لیے بھرپورتیاری کرنى چاہیے.
اس پمفلٹ میں قرآن وحدیث کی روشنی میں قرآن کریم کے فضائل,قرآن کے ساتھ ہماراکیا رویہ ہونا چاہیے,قرآن سے اعراض کا انجام,نیز قرآن قرآن کے متعلق ایک نو مسلم امریکن خاتون کےتاثرات بیان کیے گیے ہیں.
بندہ پر اللہ تعالیٰ کا ایک عظیم انعام واکرام صراط مستقیم کی ہدایت ہے،بنابریںایک مسلمان کوحکم ہے کہ روزانہ بطور فرض سترہ مرتبہ اللہ تعالیٰ سے صراط مستقیم کی ہدایت کا سوال کرے،لیکن کثرت دعا کے باوجود بہت سے لوگ ہدایت کی کمزوری کا شکوہ کرتے ہیں،ایسا کیوں ہے؟ اس کے اسباب کیا ہیں؟ اس کتابچہ میں دس ایسے اسباب کا تذکرہ کیاگیا ہےجوبسااوقات آدمي كو حق کے پہچاننے کے باوجود بھی قبول حق سے روک دیتے ہیں۔
یہ کتابچہ نبی کریم صلى اللہ علیہ وسلم کے یوم پیدائش پرجشن منانے کی تاریخی وشرعی حیثیت پر روشنی ڈالتا ہے. اس گھناؤنی بدعت کے اصلی موجد کون تھے؟ ان کی دینی حالت کیسی تھی؟ اس کے پیچھے ان کے کیا مقاصد کارفرما تھے؟ ان کے بارے میں امت کا کیا موقف ہے؟ نیز ہماری شریعت مطہرہ اس بدعت کے بارے میں کیا کہتی ہے؟ہرسال بڑے تزک واحتشام سے اس بدعت کو منانے والوں کے دلائل کی حقیقت ہے؟ آپ ملاحظہ فرمائیں گے اس کتابچہ میں. نہایت مختصر اورجامع ومفید تحریر ہے ضرور مطالعہ فرمائیں۔
نَو مسلم کےلیے کن چیزوں کا کرنا اورکن چیزوں کا نہ کرنا ضروری ہے: اس کتابچہ میں عزّت مآب شیخ صالح بن فوزان الفوزان حفظہ اللہ نے نومسلم سے متعلق تمام ضروری احکام کو کتاب وسنت کی روشنی میں بیان کردیا ہے،نومسلم کے بارے میں اس مختصرگائڈ کو زیادہ سے زیادہ تعداد میں نشروتوزیع کرکے عند اللہ ماجورہوں۔
زکاۃ کے کیا فوائد ہیں ہیں؟ زکاۃ کے حقیقی مستحقین کون ہیں؟ زکاۃ فطرکا کیا حکم ہے ؟ اسکے مستحقین کون ہیں ان سب کے بارے میں جانکاری حاصل کریں مقالہ مذکورمیں.