معلومات المواد باللغة العربية

ماجد بن سليمان الرسي - کتابیں

عناصر کی تعداد: 11

  • اردو

    دعا میں وسیلے کی حقیقت

  • اردو

    یہ (عربی کتاب کا) اردو ترجمہ ہے، اس میں مؤلف -اللہ ان کو جزائے خیر سے نوازے- نے ان اہم شبہات کو ذکر کیا ہے؛ قبر میں مدفون اولیاء و صالحین کو پکارنے والے جن کا سہارا لیتے ہیں، اور یہ دعوی کرتے ہیں کہ یہ شرعی اور صحیح دلائل ہیں، مؤلف نے ان شبہات کا بڑی دقّت وگہرائی سے جائزہ لیا ہے، اور یہ ثابت کیا ہے کہ ان شبہات کا کوئی وزن اور معیار نہیں، کیوں کہ ان شبہات کی بنیاد یا تو ضعیف وموضوع احادیث پر ہے، یا حکایات ومنامات پر، یا فاسد وبے بنیاد عقلی قیاس آرائیوں پر، جوکہ قرآن وحدیث کے دلائل، فہمِ صحابہ اور مسلمانوں کے اجماع کے سامنے کوئی حیثیت نہیں رکھتے۔

  • اردو

    قبروں کے پاس نماز پڑھنے کی ممانعت کی بیس دلیلیں اور قبروں پر مساجد وحجرے تعمیر کرنے کا حکم

  • اردو

    غیر اللہ سے دعا کرنا باطل عمل ہے: ۵۰ دلیلوں کی روشنی میں

  • اردو

    قبروں پر دعا کرنے کا شرعی حکم

  • اردو

    یہ ایک مختصر کتاب ہے جس میں مؤلف نے نماز اور جماعت کے وجوب پر قرآن وسنت کے صحیح دلائل پیش کیے ہیں‘ جماعت سے پیچھے رہنے والوں کے تعلق سے جو سخت وعید آئی ہے‘ اس سے پردہ اٹھایا ہے‘ نماز باجماعت کی ترغیب دی ہے‘ نماز فجر اور عصر کی اہمیت کو اجاگر کیا ہے اور تہجد کے مقام ومرتبہ کو بیان کیا ہے‘ اس طرح یہ کتاب مختصر ہونے کے باوجود نہایت مفید ہے۔ اللہ تعالی مؤلف کو جزائے خیر سے نوازے اور ان کے مساعی جمیلہ کو قبولیت سے سرفراز فرمائے۔

  • اردو

    یہ ایک مختصر کتاب ہے جس کے اندر اللہ تعالی کے وجود میں شک کا تجزیہ کیا گیا ہے، وجود الہی میں شک کا یہ نظریہ بہت سے معاشروں میں عام ہوتا جا رہا ہے، یہ کتاب فطری، عقلی، شرعی اور حسی دلائل کی روشنی میں مختلف ناحئے سے وجود باری تعالی کو ثابت کرتی ہے۔

  • اردو

    یہ ایک مختصر اور علمی مقالہ ہے، جس میں مؤلف نے یہ واضح کیا ہے کہ دین کی بنیاد محض دو اصولوں پر ہے، پھر ان لوگوں کا تذکرہ کیا ہے جو ان اصولوں کو سمجھنے اور ان کو روبہ عمل لانے میں (اسلاف کرام) کی خلاف ورزی کرتے ہیں، ان مخالفین کی دس قسمیں ہیں، یہ مقالہ دین کی اصل بنیاد کو سمجھنے کا صحیح طریقہ واضح کرتا ہے، جوکہ صرف ایک ہے، نیز دین کی اصل بنیاد کو سمجھنے کے فاسد اور بے بنیاد طریقوں سے بھی پردہ اٹھاتا ہے، جن کی تعداد دس ہے، اس طور پر یہ ایک نہایت علمی اور مفید مقالہ ہے، جس کے ذریعہ بندہ مسلم ہدایت کے راستے سے واقف ہوسکتا ہے تاکہ اس کی پیروی کرے، اور گمراہی کی راہ سے بھی آشنا ہو سکتا ہے تاکہ اس سے گریزاں رہے، اور وہ دین پر ثابت قدم رہے، اس کے پائے استقامت میں لغزش نہ آئے۔

  • اردو

    زندگی کے تمام شعبے میں اسلامی شریعت کو فیصل ماننے کے وجوب سے متعلق قرآن مجید سے ساٹھ دلیلیں

  • اردو

    پیغام رمضان

  • اردو

    یہ کتاب ان خصوصیات پر روشنی ڈالتی ہے جو اسلامی شریعت کو دیگر شریعتوں سے ممتاز اور نمایاں کرتی ہیں، خواہ وہ آسانی شریعتیں ہوں جو مفقود ہوگئیں، یا وہ تحریف شدہ شریعتیں ہوں جو اپنی اصل حالت پر باقی نہ رہ سکیں، جیسے عہد نامہ جدید اور عہد نامہ قدیم، یا وہ شریعتیں ہوں جنہیں انسان نے خود وضع کیے ہیں، جیسے جمہوریت، سیکولزم، لبرلزم اور سوشلزم وغیرہ۔ مؤلف نے اس مختصر کتاب میں اسلامی شریعت کی چالیس سے زائد ان مابہ الامتیاز خصوصیات کو بیان کیا ہے جو اسے دیگر شریعتوں سے ممتاز کرتی ہیں، ان میں سب سے اہم خصوصیات: حفاظت ، کمال، اور عیوب سے اس کی سلامتی ہے۔