عاصم بن عبد اللہ بن ابراہیم بن خلیل قریوتی، مدرس شعبہ سنت، اصول دین کالج، امام محمد بن سعود اسلامک یونیورسٹی ،آپ کی ولادت اردن کے شہر زرقاء میں سن 1374ھ میں ہوئی۔ آپ نےسن 1983ء میں حدیث سے ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کی۔
عمرو بن عبد المنعم بن عبد العال آل سلیم، 24/2/1967م کو مصر میں پیدا ہوئے، 1947م میں اپنے والد محترم کے ساتھ کویت منتقل ہوگئے،جہاں پران کے والد وزارت تربیت میں بدنی تربیت میں بطور مدرس کام کرتے تھے، آپ نے کویت ہی سے تمام تدریسی مراحل مکمل کئے یہاں تک کہ سن 1988م میں کویت یونیورسٹی سے کمپیوٹر میں فراغت حاصل کی۔
امام بربہاری: حنابلہ کے شیخ،حافظ ماہر،ثقہ فقیہ،ابو محمد حسن بن علی بن خل بربہاری، بربہار کی طرف منسوب ہے، اور یہ ایک دوائی کا نام ہے جو ہند سے لائی جاتی تھی،96سال کی عمر میں رجب سن 329ھ میں وفات پائے،،اور ایک قول77 سال بھی ہے۔،