وصف

زیرنظرکتاب میں محمد اقبال کیلانی -حفظہ اللہ- نے نبی پا ک صلى اللہ علیہ وسلم کے تئیں امت پر عائد ہونے والے دس اہم حقوق کا تفصیلی تذکرہ فرمایا ہے اوروہ مندرجہ ذیل ہیں:
1- آپ صلى اللہ علیہ وسلم پرایمان لانا 2- آپ کی اتباع کرنا 3- آپ سے محبت کرنا 4-آپ کی مدد کرنا 5- آپ کی دعوت کو عام کرنا 6- آپ کی ہرحالت میں توقیرواحترام کرنا 7-آپ کا تذکرہ ہونے پر درووسلام بھیجنا 8-آپ کے دوستوں سے دوستى اوردشمنوں سے دشمنى کرنا 9- آپ کی شان میں افراط وتفریط سے اجتناب کرنا 10- آپ کے صحابہ واہل بیت سے محبت کرنا وغيره.
اسی طرح کتاب کے شروع میں سیرت رسول صلى اللہ علیہ وسلم پر مختصراًروشنی ڈالی ہے اور \”اہل مغرب کا پیغمبراسلام سے تعصّب اورہماری ذمہ داریاں \” کے عنوان سے ایک تحقیقی مضمون بھی شامل فرمائی ہے.نہایت مفید کتاب ہے ضرور استفادہ حاصل کریں.

فیڈ بیک