علمی زمرے

بلوغ المرام من أدلة الأحكام

حافظ ابن حجر رحمۃ اللہ علیہ کی شہرہ آفاق تصنیف ہے جو شرعی احکام کے حدیثی دلائل کے اصول پر مشتمل ہے، اور اس متن کی احادیث کی مجموعی تعداد (1596 ہے۔ حدیث کی بہت ہی مفید ومختصر کتاب ہے جس سے کوئی بھی مبتدی طالب بے نیاز نہیں ہوسکتا۔ اور اس کی بہت ساری شروحات وتراجم ہیں۔ اس کتاب کی خصائص ومیزات کے لئے دیکھئے كتاب " الروض البسام من ترجمة بلوغ المرام ومؤلفه الإمام " للشيخ حسن بن صديق حسن خان. نشرته دار الصميعي في الرياض سنة (1411هـ:)

عناصر کی تعداد: 1

  • PDF

    احكام ومسائل پر مشتمل مختصر اور آسان ترین کتابوں میں سے سب سے جامع اگر ’بلوغ المرام‘ کو قرار دیا جائے تو بے جا نہ ہوگا جس کے مؤلف بلند پایہ امام حافظ ابن حجر عسقلانی ہیں۔ بلوغ المرام کو جہاں مدارس دینیہ کے ابتدائی طلباء کے لیے بطور نصاب مقرر کیا گیا وہیں عوام میں بھی اسے بہت پذیرائی سے نوازا گیا۔ کتاب کی افادیت کو دیکھتے ہوئے عالم اسلام کی ممتاز شخصیت مولانا صفی الرحمن مبارکپوری نے اس کی عربی میں مختصر سی شرح بھی کی۔ زیر نظر کتاب اسی کتاب کا اردو ترجمہ ہے جس کے مطالعے سے آپ کو نماز، روزہ، حج ، اور زکوۃ سے لے کر نکاح وجہاد تک رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی صورت میں قرآن کریم کی عملی تفسیر دیکھنے کو ملے گی۔

فیڈ بیک