معلومات المواد باللغة العربية

اسلام کے بارے میں جانکاری حاصل کریں

عناصر کی تعداد: 105

  • showall

    اسلام اللہ رب العزت کے نزدیک سب سے پسندیدہ دین ہے،یہ اپنے کمالات ومحاسن کے اعتبار سے تمام ادیان سے ممتازہے، ضرورت ہے کہ اس دین کی اچھائیوں اور خصوصیات کو غیروں تک عام کیا جائے تاکہ اسلام کے متعلق لوگوں کے دلوں میں پائی جانے والی غلط فہمیوں اور شکوک وشبہات کاازالہ ہوسکے۔ زیرمطالعہ کتاب علامہ عبد الرحمن بن ناصرسعدیؒ کی نہایت عمدہ شاہکار ہے جس میں اسلام کی محاسن اور خوبیوں کو نہایت ہی جامع ومانع انداز میں پیش کیا گیا ہے۔

  • showall

    اس دنیا میں انسانوں کے مختلف طبقات میں چھوٹے سے لیکر بڑے تک ،بچے سے لیکر بوڑھے تک،ان پڑھ جاہل سے لیکر ایک ماہر عالم اور بڑے سے بڑے فلاسفر تک،ہر شخص کی جد وجہد اور محنت وکوشش میں اگر غور سے کام لیا جائے تو ثابت ہو گا کہ اگرچہ محنت اور کوشش کی راہیں مختلف ہیں مگر آخری مقصد سب کا قدرے مشترک ایک ہی ہے ،اور وہ ہے امن وسکون کی زندگی۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اسی امن وسلامتی کا علم بردارمذہب لے کر آئے۔ اسلام ایک امن وسلامتی والا مذہب ہے ،جو نہ صرف انسانوں بلکہ حیوانوں کے ساتھ بھی نرمی کرنے کی ترغیب دیتا ہے۔ اس عظیم دین کا حسن دیکھئے کہ اسلام ’’سلامتی‘‘ اور ایمان ’’امن‘‘ سے عبارت ہے اور اس کا نام ہی ہمیں امن و سلامتی اور احترام انسانیت کا درس دینے کیلئے واضح اشارہ ہے۔نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی حیاتِ طیبہ ، صبر و برداشت، عفو و درگزر اور رواداری سے عبارت ہے۔اسلام کی بدولت ایک ایسا معاشرہ تشکیل پایا جو تاریخ انسانی کا سب سے زیادہ باکمال اور شرف سے بھرپور معاشرہ تھا اور اس معاشرے کے مسائل کا ایسا خوشگوار حل نکالا کہ انسانیت نے ایک طویل عرصے تک زمانے کی چکی میں پس کر اور اتھاہ تاریکیوں میں ہاتھ پاؤں مار کر تھک جانے کے بعد پہلی بار چین کا سانس لیا۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے انسانیت کی بقاء کے لئے سب سے پہلے جان،مال،عزت،خاندان کے تحفظ کا حق اور اجتماعی طور پر پورے انسانی معاشروں کے تحفظ کے حقوق کا نہ صرف رسمی اعلان کیا بلکہ یقینی طور پر اس کے عملی نفاذ کی ضمانت فراہم کرکے جبر واستبداد اور استحصال طرز زندگی کا ناطقہ بند کر دیا۔ زیر تبصرہ کتاب" اسلام کا نظام امن وسلامتی" محترم ابو حمزہ عبد الخالق صدیقی صاحب کی تصنیف ہے،جس میں انہوں نے اسلام کے اسی وصف اور امتیاز کو بڑے احسن انداز میں پیش کیا ہے۔اللہ تعالی ان کی اس خدمت کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے اور ان کے میزان حسنات میں اضافہ فرمائے۔آمین(راسخ) تقريظ:شيخ الحديث عبد الله ناصررحمانى حفظه الله. تحقیق:حافظ حامد محمودالخضری،ناشر:انصارالسنہ،پبلیکیشنز،لاہور۔

  • showall

    زیر نظر کتاب نو مسلم عیسائی سائمن الفریڈو کی خود نوشت ہے جو اسلام لانے کے بعد ابومریم بنے۔ یہ تحریر ان کے اسلام قبول کرنے کی وجوہات او رحضرت عیسیٰؑ کے متعلق عیسائی تعلیمات کے حقائق پر مشتمل ہے۔ جس میں انہوں نے اسلام کی فیوض و برکات اور عیسائیت کی تعلیمات کاموازنہ کرکےالہی فیصلہ کے مطابق اسلام کو ہی نجات کا ذریعہ گردانا اور ثابت کیا ہے اوراسی طرح عیسائیت میں موجود فکری انحطاط اور خرافات کوبھی اجاگر کیا ہے ۔یقیناً عیسائی دنیا کے لئے یہ کتاب حقائق و عبر کے نمونہ کی حثیت رکھتی ہے کہ وہ لوگ بھی اپنے آبائی مذہب سے ذرا ہٹ کر اسلام کا مطالعہ کریں جس طرح ابومریم نےکیا اور اس زاویہ سے اسلام کو سمجھیں تو یقیناً حق کو پالیں گے۔ نوٹ(یہ کتاب ہسپانوی،انگریزی،فرانسیسی،عربی،یونانی،ترکی،بلغاری، روسی،جرمنی،اطالوی اورچائنی زبانوں میں بھی موجود ہے)۔

  • showall

    کچھ دشمنان اسلام یہ دعوی کرتے ہیں کہ اسلام تلوار کی نوک سے پھیلا ہے ، توآّپ اس کا رد کس طرح کرتے ہیں ؟

  • showall

    ویڈیو کے دوسرے حصے میں فاضل دوست وعالمی شہرت یافتہ اسلامی مبلغ وخطیب حافظ ارشد بشیرمدنی –حفظہ اللہ – نے عالمی مذاہب کی روشنی میں امن کا پیغام سے متعلق نہایت ہی پرمغزومؤثر خطاب پیش فرمایا ہے،اوریہ واضح کیا ہے کہ اسلام نے نہ صرف امن کا پیغام دیا ہے بلکہ امن کی تعلیم کے ساتھ ساتھ دنیا میں امن کے قیام کا بہترین طریقہ بھی بتلایا ہے۔لہذاجو شخص اسلام کو تسلیم کرنے سے انکار کرے گا وہ حقیقی امن وشانتی سے محروم ہوگا۔ علماء ودعاۃ اور خاص طور سے غیر مسلم حضرات کیلئے اس ویڈیوکا مشاہدہ نہایت ہی مفید ثابت ہوگا۔

  • showall

    زیرنظر ویڈیو دو حصّوں پر مشتمل ہے پہلے حصّے میں سناتن دھرم سے تعلق رکھنے والے لکشمی شنکرآچاریہ نے اسلام اور مسلمانوں کے خلاف پھیلائے گئے غلط پروپیگنڈوں سے متاثر ہوکر‘‘اسلامی دھشتگردی کی تاریخ’’نامی کتا ب لکھکراسلام کودھشتگردی کا مذھب قراردیا،اسکے بعد اسلام اور سیرتِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کا انتہائی گہرائی اورمثبت طور سے مطالعہ کرنا شروع کیا تو اس نتیجہ پر پہنچے کہ اسلام سراپا امن وشانتی کا مذہب ہے نہ کہ دھشتگردی کا دین ہے، البتہ یہ اور بات ہے کہ بہت سے مسلمان اسکی سچی تعلیمات سے دورہیں۔اوراس حقیقت کو سچ ثابت کرنے کیلئے انہوں نے اپنی دوسری کتاب‘‘اسلام مثالی مذہب یا دھشتگردی کا دین’’ تالیف فرمائی۔ اور ہندو مذہب کے بھائیوں سے گذارش کی کہ جہادِ کفار سے متعلق قرآن کی 24 آیتوں کو انکے سیاق وسباق کی روشنی میں مطالعہ کیا جائے نہ کہ انہیں قرآن سے الگ کئے جانے کا مطالبہ کیاجائے۔ سا تھ ہی اس بات کی بھی نصیحت کی کہ کسی بھی مذہب کے بارے میں جانکاری حاصل کرنے کا بہترین طریقہ اس کے اصل مصادرومآخذ کی طرف رجوع کرنا ہے نہ کہ اسکے متبعین وپیروکاروں کے اعمال وکردارسے نتیجہ اخذ کرنا ہے۔

  • showall

    اسلام کا تعارف: اسلام ایک مکمّل الہی دین ہےجو قیامت تک دنیا میں بسنے والے تمام انسانوں کی سعادت ورحمت کا سبب ہے۔ یہ تمام انسانوں کو توحید خالص کی طرف دعوت دیتا ہے اورشرک وبدعت سے بچنے کوواجب قرار دیتا ہے۔ یہ افراط وتفریط اورغلووجفا سے پاک معتدل دین ہے، جو لوگوں کو اخلاق فاضلہ،صفاتِ حمیدہ ،سخاوت وکرم، عفوودرگزر،محبت ووفاداری،صدق وسچائی، صبراوراعتدال پسندی کی تعلیم دیتا ہے، ظلم وزیادتی،شدت پسندی اوردہشتگردی سے روکتا ہے۔ ویڈیومذکور میں اسلام کا تعارف اور اسکی اچّھائیوں کا نہایت ہی شاندار تذکرہ پیش کیا گیا ہے

  • showall

    اسلام ہی انسانیت کیلئے مناسب کیوں؟ اسلام کی وہ دس کیا خوبیاں یا خصوصیات ہیں جس کی بنیاد پرہم کہ سکتے ہیں کہ اسلام ہی وہ واحد مذہب ہے جو پوری انسانیت کیلئے مناسب ہے چاہے انسان ہوں یا جنات. ان خصوصیات کی جانکاری کیلئے حافظ ارشد بشیرمدنی حفظہ اللہ کی اس مفید ویڈیو کا ضرور مشاہدہ فرمائیں.

  • showall

    زير مطالعہ کتاب میں پروفیسر سلیمان بن عبد الرحمن الحقیل - حفظہ اللہ - نے غیرمسلم مفکرین اور مستشرقین کی جانب سے اسلا م کے نظام حدود وتعزیرات کے سلسلے میں پیدا کئے جانے والے شکوک وشبہات اورباطل اعتراضات کا علمی پوسٹ مارٹم کیا ہے. نیز وضعی قوانین اورشرعی قوانین کے درمیان فرق کو بھی واضح کیا ہے. کتاب کی سب سے اہم خوبی یہ ہے کہ اسمیں سیکولرقانونی دستاویزات میں انسانی حقوق کا تذکرہ کرتے ہوئے اسلام میں انسانی حقوق اور بین الاقوامی اعلامیے کے درمیان مقارنہ کیا ہے. کتاب کے اخیر میں انسانی حقوق کی عالمی کانفرنس میں سابقہ سعودی وزیر خارجہ امیر سعود الفیصل کا خطاب بھی شامل کیا گیا ہے.اپنے موضوع پر نہایت ہی مفید کتاب ہے ضرور مطالعہ کریں.

  • showall

    ویڈیو مذکورمیں شیخ ذوالفقار حفظہ اللہ نے آیت کریمہ }يريدون ليطفئوا نور الله بأفواههم والله متم نوره ولو كره الكافرون{ (سورة الصف:8) کی نہایت ہی عمدہ تشریح فرمائی ہے.

  • showall

    ویڈیو مذکورمیں شیخ منیرقمر حفظہ اللہ نے دین اسلام کے محاسن میں سے ایک محسن یہ بتلایا ہے کہ یہ ایک کامل وشامل دین ہے جسمیں کسی قسم کی بدعت کی گنجائش نہیں ہے.

  • showall

    زیرنظرویڈیو میں شیخ مقصودالحسن فیضی حفظہ اللہ نے نہایت ہی عمدہ اندازمیں دین اسلام کے محاسن کو واضح کیا ہے.بہت ہی مفید ویڈیو ہے ضرور مشاہدہ فرمائیں.

  • showall

    زیر نظر کتابچہ میں مختصر طور پر دین اسلام کے بنیادی امور کا تذکرہ ہے جنکی معرفت حاصل کرنی اسلام قبول کرنے والے شخص کیلئے ضروری ہے تاکہ انکے مطابق عمل کرکے دنیا وآخرت میں کامیاب ہوسکے.

  • showall

    زیر نظر ویڈیو میں اسلام پر لگائے بعض اعتراضات کا منہ توڑ جواب دیا گیا ہے جسے مشہور عالم دين وخطیب حافظ ارشد بشیرمدنی حفظہ اللہ نے پیش کیا ہے ضرور دیکھیں.

  • showall

    اس ویڈیو سی ڈی میں جماعت اسلامی کے اقامت دین کی قلعی کھولی گئی ھے جو سننے اور دیکھنے لائق ھے۔

  • showall

    اس ویڈیو سی ڈی میں جماعت اسلامی کے اقامت دین کی قلعی کھولی گئی ھے جو سننے اور دیکھنے لائق ھے۔

  • showall

    اس ویڈیو سی ڈی میں جماعت اسلامی کے اقامت دین کی قلعی کھولی گئی ھے جو سننے اور دیکھنے لائق ھے۔

  • showall

    اس ویڈیو سی ڈی میں جماعت اسلامی کے اقامت دین کی قلعی کھولی گئی ھے جو سننے اور دیکھنے لائق ھے۔

  • showall

    اس ویڈیو سی ڈی میں جماعت اسلامی کے اقامت دین کی قلعی کھولی گئی ھے جو سننے اور دیکھنے لائق ھے۔

  • showall

    اس ویڈیو سی ڈی میں جماعت اسلامی کے اقامت دین کی قلعی کھولی گئی ھے جو سننے اور دیکھنے لائق ھے۔

صفحہ : 6 - سے : 1