معلومات المواد باللغة العربية

www.asliahlesunnet.comاصلی اہل سنت ڈاٹ کام - کتابیں

عناصر کی تعداد: 7

  • اردو

    کتاب التوحید: زیر نظر کتاب قرآن وسنت کی روشنی میں اہل سنت وجماعت کے عقیدہ پر مشتمل ہے، یہ اپنے موضوع پر بہت ہی مفید ونفع بخش کتاب ہے، اس کے اندر فاضل مصنف۔ رحمۃ اللہ علیہ۔ نے تو حید کی اہمیت وفضیلت کو بیان کیا ہے ، اور توحید کے منافی امور شرک اکبر، اور شرک اصغر وبدعات وغیرہ کی سختی سے مذمّت فرمائی ہے۔

  • اردو

    زیرنظرکتاب میں کتاب وسنت کی روشنی میں قرآن مجید کی اہمیت وفضیلت بیان کرکے اسکے احکام کے مطابق زندگی گزارنے کی تاکید کی گئی ہے.

  • اردو

    زیر نظر کتابچہ اہل سنت والجماعت کے اصول وعقائد پر مشتمل ہے جو مندرجہ ذیل متون سے ماخوذ ہے: 1-طبقات الحنابلہ للقاضی محمد بن أبی یعلى. 2 –شرح أصول أهل السنة والجماعة لهبة الله اللالكائي. 3-وليد بن سيف النصر كا تحقيق شده نسخہ جسکی تقدیم عید عباسی نے فرمائی ہے اور اسمیں شیخ البانی رحمہ اللہ کے نسخے پراعتماد کیا گیا ہے.

  • اردو

    یہ رسالہ بنام\”اسلام ہی انسانیت کا حل\”دراصل ہندوستان میں ایک کانفرنس میں کی گئی ایک تقریرتھی جوکئی سالوں کے بعد کتابی شکل میں پیش کی جارہی ہے-اسے شیخ فضل الرحمن عنایت اللہ نے ترتیب دیا ہے –اس کتاب میں دین اسلام کو ایک آفاقی دین قراردے کریہ ثابت کیا گیا ہے دنیا میں امن وشانتی اورتمام پریشانیوں کا حل صرف مذہب اسلام میں ہی ہے.

  • اردو

    زیرنظر رسالہ عالم اسلام کی مشہور یونیورسٹی مدینہ منورہ کے سابق استاذ ڈاکٹر علی بن ناصر الفقیہی کی کتاب " البدعة ضوابطها وأثرها السيء في الأمة " کا اردو ترجمہ ہے جسے محمد ابوالکلام بن شمس الدین المدنی نے سرانجام دیا ہے ، اس رسالے میں مولف نے بدعت اور امت پر اسکے برے اثرات کو نہایت ہی مدلل انداز سے بیان کیا ہے،نیز بدعت کی مختلف اقسام کا تذکرہ کرکے چند بدعتی فرقوں کا تعارف اور انکے اصولوں پر بھی روشنی ڈالی ہے۔ اس کتاب کا گہرائی سے مطالعہ بدعت سے دوری اختیارکرنے میں بے حد معاون ثابت ہوگا۔

  • اردو

    پیش نظر کتاب میں شیخ صالح بن عبد العزیز آل شیخ - حفظہ اللہ -نے چند ایسے شرعی قواعد و ضوابط تر تیب دئے ہیں جو مسلمان قوم کو مختلف طرح کے سیاسی ،سماجی، معاشی ، ثقافتی فتنوں وغیرہ سے نکلنے میں مشعل راہ ثابت ہوسکتے ہیں۔ یہ کتاب در اصل عربی لکچرز کی شکل میں تھی افادہ عام کیلئے اسے کتابی شکل دے دی گئی ہے ۔ کتاب کا اردو ترجمہ ڈاکٹر عبد الجبار الفریوائی - حفظہ اللہ - نے سر انجام دیا ہے اور اس پر نظر ثانی طارق علی بروہی - حفظہ اللہ -نے فرمائی ہے۔ عصر حا ضر کے فتنوں سے نجات پانے میں اس کتاب کا مطالعہ ہر خاص وعام کیلئے بے حد مفید ثابت ہو گا۔

  • اردو

    زیرنظررسالہ ایسے وقیع مقدمہ پرمشتمل ہے جوقرآن کے فہم اوراسکی تفسیرومعانى کی معرفت میں معین ہے ،اس بارے میں منقول ومعقول ، حق وباطل کی تمییز کرنے والا اور قیل وقال میں فیصلہ کن ، دلیل کی راہ دکھانے والا ہے.یہ اسلئے ہے کہ کتب تفسیر میں رطب ویابس کی بھرمارہے- کھلا ہوا باطل بھی موجود ہے اور روشن حق بھی\”- ترجمہ: مولانا عبدالرزاق صاحب ملیح آبادی مرحوم -تحقیق وتعلیق : محمد عطاء اللہ حنیف بھوجیانی رحمہ اللہ