حقوقِ مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم: اس ویڈیو میں ڈاکٹروصی اللہ عباس حفظہ اللہ نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے امت پر واجب ہونے والے حقوق واحترام وآداب کا تذکرہ کرکے آپ کی شخصیت سے متعلق شکوک وشبہات اور آپ کی شان میں کئے گئے توہین آمیزسلوک کا بھی اختصارکے ساتھ رد پیش کیا ہے۔
اس خطبہ میں اس بات پر شدت سے زور دیا گیا ہے کہ ہر معاملات میں صرف اللہ کی تنہا ذات پر اعتماد وبھروسہ کرنا چاہئیے اور صرف اللہ واحد سے مدد ونصرت طلب کرنی چاہیے، اللہ کے در کو چھوڑ کر کسی نبی، پیر، ولی، بزرگ صاحب قبر، درگاہ ، آستانہ ، سیاسی حکمراں اور بادشاہ وغیرہ سے مدد اور دعا نہیں مانگنی چاہیے بلکہ صرف اللہ کی طرف رجوع کرنا چاہیے۔