اللہ کے نزدیک سب سے کامیاب وہوشیار وہ شخص ہے جو نفس کا محاسبہ کرتا ہے اور نفسانی خواہشات کی اتباع وپیروی سے باز رھتا ہے تاکہ بروز قیامت محاسبہ الہی سے بچ سکے. ویڈیو مذکورمیں محاسبہ نفس کی طرف دعوت دے کراسکی اصلاح وتزکیے کا حکم دیا گیا ہے.
ویڈیو مذکور میں فطرت کا مفہوم’ فطرت کی اقسام(1-فطرت علمی :باطنی طہارت-2-فطرت عملى:جسمانی طہارت)’خصالِ فطرت یا سننِ فطرت کواختیار کرنے کے فوائد وثمرات ,اور اس میں کوتاہی برتنے کے نقصانات وغیرہ کو کتاب وسنت کے آئنے میں تفصیلی طور پر بیان کیا گیا ہے خصال فطرت کے موضوع پر نہایت ہی مفید ویڈیوہے ضرور مشاہدہ فرمائیں.
امانت کسے کہتے ہیں؟ اسکی کیا اہمیت وفضیلت ہے؟ اسکی کتنی قسمیں ہیں؟ مسلم معاشرے وسماج میں اسکے کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟ امانت کے کیا تقاضے وضوابط ہیں؟ ان سب کے بارے میں ویڈیو مذکورمیں تفصیلی بیان ہے.نہایت ہی اہم ویڈیو ہے جسے فضیلۃ الشیخ عبدالمجید بن عبدالوہاب مدنی حفظہ اللہ نے پیش کیا ہے ضرورمشاہدہ فرمائیں.
زيرنظرویڈیو میں شیخ عبد المجید بن عبد الوہاب مدنی حفظہ اللہ نے نہایت ہی عمدہ اسلوب میں قوموں کی عروج وزوال کی داستان کو قرآن کے آئینے میں بیان کی ہے اور یہ ثابت کیا ہے کہ رفعت وبلندی قوموں کو صرف قرآنی فرامین کے مطابق عمل کرکے ہی حاصل ہوسکتی ہے.نہ کہ ٹکنالوجی وسائنسی ایجادات سے . علامہ اقبال رحمہ اللہ نے سچ ہی فرمایا ہے: وہ زمانے میں معزّز تھے مسلماں ہوکر اورہم خوارہوئے تارکِ قرآن ہوکر