اللہ کے نام پر ذبیحہ دینا: عبادت کی بہت ساری قسمیں ہیں جن میں سے ذبح وقربانی ایک اہم عبادت ہے جسے صرف اللہ کیلئے کرنا واجب اور ضروری ہے،اور غیراللہ کے نام کا ذبیحہ یا نذرونیاز پیش کرنا یہ لعنت الہی کا موجب ہے اور شرک تک پہچنے کا سبب ہے جس سے بغیر سچی توبہ کئے انسان کی مغفرت نہیں ہوسکتی ہے۔ اس کیسٹ میں انہی امور کا تفصیلی بیان ہے۔
اولاد ایک عظیم نعمت ہے جسکا احساس اسی شخص کو ہوتا ہے جو اس عظیم نعمت سے محروم ہو،لیکن اگر اولاد کی اچھی تعلیم وتربیت نہ کی جائے تو یہی اولاد والدین کیلئے ذلت ورسوائی اورمعاشرہ میں بدنامی کا سبب بن جاتی ہے، اس کیسٹ میں اولاد کی اہمیت کا تذکرہ کرکے ان کی صحیح تعلیم و تربیت پرزور دیا گیا ہے تاکہ دنیا میں والدین کی آنکھوں کی ٹھنڈک اورمرنے کے بعد انکے حق میں دعائے خیرکرنے کا ذریعہ بن سکیں۔
آزادی نسواں اور اسلام : اس کیسٹ میں آزادی نسواں کا مفہوم ،اسکی تاریخ کی ابتدا اور اس سے پیدا ہونے والے برے نتائج کے بارے میں تاریخی حوالے سے گفتگو کی گئی ہے، نہایت ہی مفید بیان ہے ضرور سماعت فرمائیں۔
رافضیت کیا ہے ؟ اسلام اورمسلمانوں کے خلاف اسکے ناپاک عزائم کیا ہیں؟ ان سب کے بارے میں تفصیلی جانکاری حاصل کریں ابن تیمیہ رحمہ اللہ کے اقوال کی روشنی میں.