معلومات المواد باللغة العربية

مکتبہ نعمانیہ اردوبازار لاہور پاکستان - کتابیں

عناصر کی تعداد: 6

  • اردو

    سبیل الّرسول ﷺ : اس کتاب میں سبیل الرسول ﷺ اور صراط مستقیم کی وضاحت کی گئی ہے،کتاب کے شروع میں اتباعِ سنت کی فرضیت اور فضیلت پر بحث کی گئی ہے اور ثابت کیا گیا ہے کہ یہی وہ صراط مستقیم ہے، جس کے حصول کیلئے ہر نماز کی ہر رکعت میں دُعا کی جاتی ہے۔ اس کے بعد عہدِ صحابہ اور عہدِ تابعین رحمۃ اللہ علیہم کا طرز عمل پیش کیا گیا ہے اور ثابت کیا گیا ہے کہ خیر القرون میں مسلمانوں کا طرزِ عمل کتاب و سنت کے علاوہ کسی تیسری چیز پر نہ تھا اور تقلید کا رواج چوتھی صدی سے پیشتر کہیں نہ تھا ، اس کے بعد اسلام میں فرقہ بندی کی تاریخ بیان کی گئی ہے، اور اس ضمن میں ائمہ اربعہ کی خدمات کا تذکرہ ہے اور تاریخ کی روشنی میں ثابت کیا گیا ہے کہ اإن حضرات کا مسلک محض کتاب وسنت کا اتباع تھا اور ان کی تعلیم بھی یہی تھی کہ حدیث رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے مقابلہ میں بڑی سے بڑی شخصیت کے قول و اقوال کی پروا نہ کی جائے۔ اسکے بعد کتب فقہ کی تاریخ ،تصنیف اور فقہ کی تالیف وتدوین کے سلسلہ میں معلومات فراہم کی گئی ہیں اور ان بیسوں مسائل کی نشاندہی کی گئی ہے جو حدیث رسول صلی اللہ علیہ وسلم سے متصادم ہیں لیکن امام ابوحنیفہ رحمہ اللہ کے معتقدین برابر ان پر عمل پیرا ہیں، نہ حدیث کی پرواہ کرتے ہیں اور نہ ہی اپنے امام صاحب کے اِرشادات کی۔ کتاب کے آخر میں محدثین کی خدمات کا اجمالی تذکرہ اور لفظ ‘‘اہل حدیث’’ کی تاریخی حیثیت پر مفید معلومات جمع کی گئی ہیں ۔۔۔حاصل کلام یہ کہ کتاب اپنے موضوع پر کامیاب ہے ۔ طرزِ تحریر دلکش ہے۔ موقع بہ موقع موزوں اشعار سے کتاب کی دلچسپی میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔

  • اردو

    پانچ اہم دینی مسائل: پیش نظر کتاب میں مشہور دینی اسکالر حافظ عمران ایوب لاہوری حفظہ اللہ نے کتاب وسنّت صحیحہ اورمستند علمائے کرام کے اقوال کی روشنی میں عشرہ ذوالحجہ، عیدین ،قربانی، عقیقہ اور نومولود سےمتعلقہ مسائل کا تحقیقی تذکرہ فرمایا ہے۔نہایت ہی عمدہ تالیف ہے ضرور مطالعہ کریں اور دعائیں دیں۔

  • اردو

    پیش نظر کتاب مشہوردینی اسکالرحافظ عمران ایوب لاہوری حفظہ اللہ کی تحقیقی شاہکار’’تفہیم کتاب وسنت سیریز‘‘ کی آٹھویں پیکش ہے جس میں فاضل مصنف نے کتاب وسنت صحیحہ اورائمہ کرام ومحقیقین علمائے کرام ومستند مفتیان عظام کے اقوال کی روشنی میں حج وعمرہ کے فضائل ومسائل،مسنون طریقہ کار،مکہ ومدینہ کی حُرمت اور حجاج ومعتمرین کی طرف سے صادرہونے والی چند بدعات کا تذکرہ فرمایا ہے۔نہایت ہی عمدہ تالیف ہے ضرور مطالعہ کریں اور دعائیں دیں۔

  • اردو

    لُغات الحدیث : ذخیرہ الفاظِ حدیث نبوی ﷺ پر مشتمل علامہ وحید الزمان کانپوریؒ کی اردو زبان میں یہ سب سے جامع کتاب ہے جو مکتبہ نعمانیہ لاہور نے نہایت اعلی تحقیقی معیار اور جدید اسلوب میں زیور طباعت سے آراستہ کرکے ہدیہ قارئین کیا ہے۔ اس سے قبل یہ کتاب (أسرار اللغة مع أنوار اللغة الملقب بـ" وحيد اللغات") کے نام سے شائع ہوئی تھی۔ اس جدید ایڈیشن میں حتی المقدور قدیم الفاظ کوجدید اردو الفاظ میں تبدیل کردیا گیاہے ۔اوربعض جگہوں پر جملوں کی تصحیح کے ساتھ ساتھ حواشی لگانے کا بھی اہتمام کیا گیا ہے ۔اور کتاب میں مذکور تمام فارسی اشعار کا اردو ترجمہ حاشیہ میں ذکر کردیا گیا ہے۔

  • اردو

    دین اسلام ایک ایسا فطری اور عالمگیر مذہب ہے جسکے اصول وفرامین قیامت تک کے لوگوں کے لئے شمع ہدایت کی حیثیت رکھتے ہیں – جبکہ دیگر الہامی مذاہب تحریف کا شکار ہو کر ضلالت وگمراہی کے گڑھوں میں جا پڑے- زیر نظر کتاب میں مولانا ثناء اللہ امر تسری رحمہ اللہ نے اسلام اور مسیحیت کا موازنہ پیش کرتے ہوئے مسیحیت کے حامی پادریوں کی اسلام کے خلاف لکھی گئی تین کتب کا یکجا کافی و شافی اور مدلل جواب دیا ہے۔-کتاب کے شروع میں اسلام کے اصول مساوات پر روشنی ڈالتے ہوئے اس مغالطے کا تفصیلی رد کیا گیا ہے کہ اسلام میں عالمگیر ہونے کی صلاحیت نہیں- مزید برآ ں مسیحیت کی عالمگیری پر ایک نظر ڈالتے ہوئے اسلام اور مسیحیت کے اصولوں کا موازنہ اور اسلام دین فطرت ہے، کے موضوع پر ایک علمی مقالہ پیش کیا گیا ہے- تقابلی مذاہب کے مطالعہ سے شغف رکھنے والوں اور عیسائی مشنریوں کے گمراہ کن پروپیگنڈوں کے جواب میں یہ ایک شاندار تصنیف ہے۔

  • اردو

    قرآن کریم کے بعد صحیح ترین کتاب صحیح بخاری ہےاوراس کے بعد دوسری کتاب صحیح مسلم ہے جس کے اندر وارد احادیث کی صحت پر امت مسلمہ کا اتفاق ہے، جسے امام مسلم بن حجاج رحمہ اللہ نے تین لاکهـ احادیث کے مجموعہ سے منتخب کرکے مرتب کیا ہے. اس عظیم اور مستند ذخیرہ حدیث کو اردو قالب میں پیش کرنے کا کام علامہ وحید الزمان رحمہ اللہ انجام دیا ہے.نیزحاشیہ میں صحیح مسلم کی معروف شرح "شرح النووی" کےملخص اضافہ نےاس کی افادیت کو دوچند کردیاہے.