علمی زمرے

معلومات المواد باللغة العربية

دوا و علاج اور شرعی دم

عناصر کی تعداد: 41

  • اردو

    PDF

    جھاڑپھونک اورتعویذ گنڈے کا حکم : اس مختصرمضمون میں شرعی دم (جھاڑبھونک) کا حکم اور اس کے جواز کے شرائط نیز تعویذ گنڈہ لٹکانے کا حکم کتاب وسنت کے دلائل کی روشنی میں بیان کیا گیاہے.

  • اردو

    PDF

    نظر بد کی حقیقت - احادیث رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی روشنی

  • اردو

    DOCX

    قرآن سے شفا حاصل کریں: اس کتاب میں قرآن وسنت کی روشنی میں قرآن سے شفا حاصل کرنے کی مشروعیت ثابت کی گئی ہے‘ اس کا طریقہ بتایا گیا ہے‘ اور ان صفات کا ذکر کیا گیا ہے جن کا راقی اور مرقی دونوں میں پایا جانا ضروری ہے‘ نیز کتاب کے اخیر میں اس باب سے متعلق ایسے امور ذکر کیے گئے ہیں جن سے اجتناب کرنا ضروری ہے۔

  • اردو

    MP4

    زیرنظرویڈٰیو میں شیخ عبد المجید بن عبد الوہاب مدنی حفظہ اللہ نے جھاڑ،پھونک،تعویذ،گنڈا،جادو،ٹونا ،نظربد اورکہانت وغیرہ کے سلسلے میں شرعی موقف بیان کرکے جادوٹونا وغیرہ سے بچنے کا شرعی طریقہ وعلاج پیش کیا ہے، نہایت ہی مفید بیان ہے ضرورمستفید ہوں۔

  • اردو

    MP3

    - کالا علم نہ کہا جائے بلکہ کالا جادو کہا جائے۔ - جادو کا اثر حق ہے جیسے قتل اور میاں بیوی کے درمیان جدائی۔ جادو سے بچنے کے لئے چند مشروع اذکار: - صبح وشام «بسم الله الذي لا يضر مع اسمه شيء في الأرض ولا في السماء» پڑھنا۔ - گھر سے نکلتے وقت «بسم الله توكلت على الله ولا حول ولا قوة إلا بالله» پڑھنا۔

  • اردو

    MP3

    زيرنظرویڈیو میں شیخ عبد المجید بن عبد الوہاب مدنی حفظہ اللہ نے تعویذ وگنڈہ اور جھاڑپھونک کی شرعی حیثیت بیان کرکے مسلم معاشرے میں پھیلے ہوئے اس خطرناک برائی اورشعبدہ بازوں کی شعبدہ بازی ومکارى سے آگا ہ کیا ہے.تاکہ مسلمان اپنے قیمتى متاعِ حیات یعنی عقیدہ کو شرک وبدعت کی آ لائش سے محفوظ رکھ سکے.

  • اردو

    PDF

    محترم قارئین! کیا آپ اپنی زندگی میں حزن وملال ، اضطراب وتنگی اور کثرت مشاکل سے دوچار ہیں؟ کیا آپ کسی جسمانی یا نفسیاتی مرض سے دوچار ہیں جسکا آپ کو علاج نہیں مل رہا ہے؟ کیا آپ کو اللہ کی اطاعت میں سستی اور اتباع خواہشات ومعاصى سے لگاؤ محسوس ہوتا ہے؟ کیا آپ اپنی زندگی میں کچھ منفی تغیّرات محسوس کرتے ہیں جسکا سبب آپ کو معلوم نہیں ہے؟ کیا آپ ایمان واخلاق کے اعلى مرتبہ پر پہونچنے کے خواہشمند ہیں؟اس قسم کے بہت سارے سوالوں کے جوابات انشاء اللہ آپ کو اس کتاب میں ملیں گے.

  • اردو

    PDF

    زیر نظر کتاب مصنف کی کتاب( الذکر والدعاء والعلاج بالرقى من الکتاب والسنۃ) کی تلخیص ہے, اسمیں دعا کی قسم کو اختصارسے پیش کیا گیا ہے تاکہ اس سے استفادہ آسان ہوجائے , نیز اسمیں کچھ دعاؤں اور فوائد کا اضافہ کیا گیا ہے اسی طرح آخرمیں شرعى دم کے ذریعہ علاج کے طریقے وآداب بیان کئے گئے ہیں ناچیز کی نظر میں نہایت ہی مفید کتاب ہے ضروراستفادہ حاصل کریں.

  • اردو
  • اردو

    PDF

    یہ وبائی امراض سے بچاؤ کیلئے دس مفید وصیتوں پر مشتمل اہم کتاب دراصل فضیلة الشيخ أ.د/ عبد الرزاق عبدالمحسن العباد البدر حفظہ اللہ کی تالیف کردہ کتاب :عشر وصایا للوقایة من الوباء کا اردو ترجمہ ہے۔

  • اردو

    PDF

    امراض اور وباؤں سے تحفظ کیلئے ہدایات نبوى

  • اردو

    PDF

    عالمِ اسلام کے کبار علمائے کرام کے فتاوے کی روشنی میں جسمانی وروحانی مریضوں اور معالجین وعاملین کے لئے راہنما کتاب ’’450 سوال وجواب برائے صحت وعلاج اور میڈیکل سٹاف‘‘ تالیف:(امام ابن بازؒ،علامہ عثیمینؒ، علامہ صالح الفوزان حفظہ اللہ ،سعودی دائمی فتوی کمیٹی) ترجمہ:شیخ حافظ عبد اللہ سلیم،ناشر،ادارہ بیت السلام، ریاض۔

  • اردو

    PDF

    جادُو کی حقیقت خطرات- احتیاطی تدابیر-علاج (کتاب وسنت کی روشنی میں): پیش نظرکتاب میں فضیلۃ الشیخ غازی عزیر مبارکپوری حفطہ اللہ نے جادو، کہانت اور علم نجوم کی حرمت، نیز اسلام میں ایسے افعال کے مرتکبین کے بارے میں قرآن وسنت کی روشنی میں احکامات پر، بڑی تحقیق اور تفصیل سے روشنی ڈالی ہے کہ ایک مسلمان گھرانہ ان جنوں کی آسیب زدگی اور جادو کے اثرات سے کیسے محفوط رہ سکتا ہے، نیز فاضل مؤلف نے برصغیر پاک وہند میں رائج جادو اور آسیب وغیرہ سے بچاؤ اور علاج کے غیرشرعی طریقے بتلا کر نام نہاد پیروں فقیروں اور شعبدہ بازوں کی حقیقت سے بھی پردہ اٹھایا ہے ۔ کتاب میں کم وبیش 180عناوین قائم کرکے ان تمام تحقیق طلب سوالات کے جوابات فراہم کردئے گئے ہیں جو اس تعلق سے بالعموم ذہنوں میں پیدا ہوتے ہیں۔ ان شاء اللہ یہ کتاب بہت سے گھرانوں کو شعبدہ بازوں کی دسیسہ کاریوں اور لٹیروں کی لوٹ مار سے بچانے میں ممد ومعاون ثابت ہوگی۔

  • اردو

    MP4

    روحاني بيماريوں کا علاج: روحانی بیماریاں کیا ہیں؟ انکی کیا علامتیں ہیں؟ معاشرہ میں انکے انتشار کے کیا اسباب ہیں؟ ان سے نجات پانے کے کیا طریقے ہیں ؟کیا روحانی بیماریوں کا علاج جادو ’کہانت اور شعبدہ بازی کے ذریعہ درست ہے ؟ ان سب کے بارے میں معلومات حاصل کریں ویڈیو مذکور کو مشاہدہ فرماکرجسے مشہور عالم وداعی دین حافظ ارشد بشیر مدنی حفظہ اللہ نے آپ کی خدمت میں پیش کیا ہے. نہایت مفید ویڈیو ہے ضرور استفادہ حاصل کریں؟

  • اردو

    MP4

    زیر نظر ویڈیو میں علاج کے نئے نئے مسائل مثلاً آرگن ٹراسپلاٹیشن’ اعضاء کی نقل اور اسکی پیوند کاری’ٹیسٹ ٹیوب بے بی کے مسائل’ فیملی پلاننگ ’ کنڈوم کا استعمال’ ذہنی طورپر حِس کا مرجانا’ حرکتِ قلب وغیرہ جیسے اہم مسائل کو سوال وجواب کی شکل میں پیش کیا گیا ہے ’نیز جادو ’کہانت اورشعبدہ بازی کے ذریعہ علاج کروانے سے متعلق اسلامی موقف کو بیان کیا گیا ہے. مقرّر:حافظ ارشد بشیر مدنی حفظہ اللہ.

  • اردو

    PDF

    زیر نظر کتاب میں علاج کے احکامات, پرہیزاور مفرد دواؤں کے ذریعہ علاج کی فضیلت ’ زخموں وغیرہ کے امراض کے لئے ہدایات’متعدى اور موذی امراض سے بچاؤ کی تدابیر’ صحت ’اسکی حفاظت اور نفسیاتی امراض وغیرہ کے علاج کی تفاصیل اور آداب بیان کئے گئے ہیں اور اسمیں ایسی نصیحتیں اور مفید مشورے بھی درج ہیں جو آج کے دور میں جدید طب کے مطابق بالکل ہم آہنگ ہیں- حکما وعلما ئے طب کا بیان ہے کہ امام ابن القیم الجوزیہ رحمۃ اللہ علیہ نے اس کتاب میں جو طبی فوائد اور نادر تجربات ونسخے پیش کیے ہیں ’وہ امام صاحب کی طرف سے طبی دنیا میں نیا اضافہ ہیں جو کہ طبی دنیا میں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی- علامہ ابن القیم رحمۃ اللہ علیہ کی اس کتاب میں نبی اکرم صلى اللہ علیہ وسلم کی یہ طبیبانہ سیرت خاص طور پرمعلوم ہوتی ہے کہ آپ نے مریضوں کو یہ ہدایت فرمائی ہے کہ وہ علاج کیلئے ماہر اطباء کو تلاش کریں اور کلی اعتماد کے ساتھ اپنے امراض کا حال بتائیں اور انکی ہدایات پرعمل کریں’ اور طبیب جودوا تجویز کرے اسکو استعمال کریں’ اور دواکے ساتھ اللہ تعالى’ سے صحت وشفاء کی دعا کریں کیونکہ سب کچھ اسی کے ہاتھ میں ہے’ اور دعائیں بھی طبع زاد نہیں بلکہ نبی کریم صلى اللہ علیہ وسلم سے ماثورومنقول دعاؤں کو یاد کرکے پڑھیں- یہ ایک بڑی اہم اورخاص ہدایت ہے’ جس سے اکثرلوگ غفلت برتتے ہیں کیونکہ کچھ لوگ تو صرف دواکرتے ہیں اور کچھ لوگ صرف دعا کرتے ہیں جبکہ یہ دونوں طریقے حق وصواب سے ہٹے ہوئے ہیں اور کتاب وسنت کی تعلیم سے دور ہیں-لہذا دوا اور دعا دونوں کا استعمال ایک ساتھ ضروری ہے نبی اکرم صلى اللہ علیہ وسلم نے دونوں علاج ایک ساتھ کرنے کا حکم فرمایا ہے’ لہذا ان میں سے کسی ایک کواپنے لئے کافی نہ سمجھا جائے- یہ کتاب "زاد المعاد فی ھدی خیرالعباد" کے ایک باب "الطب النبوی" کا علیحدہ حصہ ہے جسے ایک کتاب کی شکل میں الگ سے طبع کیا گیا ہے.

  • اردو

    MP4

    اس ویڈیو سی ڈی میں قرآن وحدیث کی روشنی میں جادو ٹونا اور اس کے علاج کے طریقوں پر مفصل بحث کی گئی ھے۔

  • اردو

    MP4

    اس ویڈیو سی ڈی میں قرآن وحدیث کی روشنی میں جادو ٹونا اور اس کے علاج کے طریقوں پر مفصل بحث کی گئی ھے۔

  • اردو

    MP4

    اس ویڈیو سی ڈی میں قرآن وحدیث کی روشنی میں جادو ٹونا اور اس کے علاج کے طریقوں پر مفصل بحث کی گئی ھے۔

  • اردو

    MP4

    اس ویڈیو سی ڈی میں قرآن وحدیث کی روشنی میں جادو ٹونا اور اس کے علاج کے طریقوں پر مفصل بحث کی گئی ھے۔

صفحہ : 3 - سے : 1