مکہ مکرّمہ کے ماہرین قاریوں میں سے شمار ہوتا ہے، اور سیریا کے رہنے والے ہیں، قراءات اور اس کے علوم کے متخصّص ہے، انہوں نے علم قرآن وقراءت اپنے والد قاری سعید عبدا للہ رحمہ اللہ سے حاصل کیا، جو حماہ کے شیخ القراء اور سابق جامعہ ام القری کے مدرس تھے، اور انہی سے طریق شاطبیہ ودرّہ میں قراءت عشر پڑھا۔
محمد عزیر بن شمس الحق بن رضاء اللہ، ،ہندوستان کے صوبہ مغربی بنگال میں سن ۱۹۵۷ء میں پیدا ہوئے، کلیۃ اللغہ العربیۃ میں مدینہ یونیورسٹی سے بی اے کیا، اور جامعہ ام القری سے ایم اے کیا، اور ڈاکٹریٹ کیلئے تھیسس تیار کیا لیکن اسکا مناقشہ نہ ہوسکا، آپ کی بہت ساری تصنیفات وتحقیقات ہیں، اور متعدد علماء نے آپ کی تعریف کی ہیں، جیسے بکر بن عبد اللہ ابو زید رحمہ اللہ وغیرہ رسالہ ماجستر: بعنوان (التأثيرالعربي في شعر حالي)، ورسالہ دکتوراہ :بعنوان ( الشعر العربي في الهند – دراسة نقدية )،