کویت کے بہت ہی خوبصورت آواز کے قاری ہیں جن کی حفص وقالون کی روایت میں مرتّل قرآن کی ریکارڈنگ ہے، اور دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ کویت میں فٹ بال کے گولڈ کیپر کا کام کرتے تھے۔
جنوب ریاض کے شہرالحریق میں پیدائش ہوئی ،کبارعلماء سے علمی تشنگی حاصل کی،مختلف مناصب پرفائز ہوئے، دائمی فتوی کمیٹی کے ممبر رہے۔ مشہور اساتذہ میں سے علامہ محمد امین شنقیطی،شیخ عبد الرزاق عفیفی،شیخ عبد الرحمن افریقی چند ہیں۔وفات 1426ھ رمضان میں ہوئی۔
دمشق کے مشہور عالم دین،ادیب،ودانشور،جنہوں نے سن1963م میں مصرکے ازہریونیورسٹی سے اسلامی شریعت میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کی،اورجامعہ دمشق میں پروفیسرکی حیثیت سے کام کررہے ہیں،اسلامی فقہ اکیڈمی کے رکن ہیں۔
سعودی عرب کے جدہ شہر میں 19/6/1398م پید اہوئے، اور سن 1415م میں قرآن کریم حفظ کیا، علمی لیاقت: پیٹرو کیمیکل انجینئرنگ میں بی۔اے کیا،ادارہ مواد بشریہ میں ایم۔اے کیا، عملی زندگی:اسو قت سعودی عرب کے ائرلائنس کے موسسہ عامہ میں کام کررہے ہیں۔ امامت کی پیش رفت:بغدادیہ میں مسجد رمضان میں 1415ھ نمازیوں کی امامت کرنا شروع کیا،پھر حی اندلس کے مسجد الہدی کی طرف منتقل ہوگئے، پھر حی الزہرا کے مسجد خدیجہ بنت خویلد میں، اور حالیا شارع تحلیہ کے مسجد تقوی کے امام وخطیب ہیں ،
قرآن کریم کے قاری ہیں، اورمملکت سعودی عرب میں مساجد کے ائمہ میں سے ہیں، مکہ مکرمہ میں پیدا ہوئے، اور حرم مکی شریف سے تخرّج حاصل کئے ہیں، اور قرآن کریم کے شعبہ میں بیت اللہ الحرام میں مدرس کےطور پر کام کر رہے یں، اور قرآن کریم ریڈیو میں قاری ہیں، اورآپ کی طریق شاطبیہ میں قراءات عشر ہے۔
محمود محمد رشاد شیمی مصرکے مشہور قاری ہیں،اور یہ کویت ریڈیو پر قرآن کریم کے قراءت عشر کے قاری ہیں، اور مسجد موضی العمر کے موذّن اور نقابۃ القراء کے ممبر ورکن ہیں۔
جامعہ اسلامیہ سنابل ،نئی دہلی کے فارغ التحصیل ہیں، اور اس وقت اسلامک انفارمیشن سنٹر،ممبئی،انڈیا میں دعوتِ دین کا فریضہ انجام دے رہے ہیں۔’’یزید بن معاویہؓ پرالزامات کا تحقیقی جائزہ‘‘ موصوف کے رشحاتِ قلم سے نکلی ہوئی اب تک کی سب سے مشہور تحقیقی تالیف ہے۔