پیغام فضائی چینل: یہ ایک تعلیمی اسلامی اورنشریاتی ذرائع ابلاغ کا مجموعہ ہے۔ اس کے اردو زبان ٹی وی چینل کو 2011ء میں لانچ کیا گیا، اور اس کی نشریات اسلامی جمہوریہ پاکستان کے لاہور شہر سے کی جاتی ہے۔ اس چینل کا مقصد قرآن و سنت پر مشتمل اسلامی تعلیمات کو نشر کرنا ہے،اوراسلام اور اس کی اچھایئوں کے بارے میں پوری دنیا میں اردو زبان بولنے والے طبقہ کو مہذب بنانا ہے۔
مرکز تدبّرایک ایسی علمی تنظیم ہے جو مسلمانوں کے درمیان تدبروغورفکر کی سنت کو نشروزندہ کرنے کا اہتمام کرتی ہے،اورامت مسلمہ کو قرآن کریم سے تلاوت وتدبراورعمل کے ذریعہ مربوط کرتی ہے، اوراس بات کی کوشش کرتی ہے کہ مسلمان قرآن کریم کو اپنی زندگی کے تمام امور میں دستورومنہج بنائیں،اوراپنے معاملات میں اس کی تطبیق دیں، اورکتاب اللہ کے اندر غوروفکراورتدبرکرکے زندگی کوگزاریں۔