ابراہیم بن اخضر قیم قرآن کریم کے مشہور قاری وامام سن 1364ھ میں سعودی عرب کے شہر مدینہ منورہ میں پیدا ہوئے،وہیں آپ کی نشوونما ہوئی اور وہیں پر دارالحدیث اور النجاح نامی مدرسہ میں تعلیم حاصل کیا، اور اس کے بعد معہد علمی میں اور آخر میں مدرسہ صناعیہ میں تعلیم حاصل کیا۔اپنے مشہور اساتذہ کرام سے زانوئے تلمذحاصل کیا اور قرآن کریم کی تلاوت سیکھی جیسے عمر حیدری، احمد الزیات، عبد اللہ الغنیمان،اور قرآن کریم کی تعلیم کے ساتھ عقیدہ،فقہ، شریعہ،لغہ وغیرہ سیکھا،آپ حٖفظہ اللہ نے بہت سارے مناصب پر کام کیا جن میں سے چند درج ذیل ہیں: دراسات صناعیہ میں ٹیچر رہے، مدینہ میں مدرسہ ابی بن کعب میں تعلیم القرآن الکریم میں استاد رہے، پھر اسلامک یونیورسٹی مدینہ میں استاد مساعد رہے، اور 1406ھ سے تقریبا نو سال تک مسجد نبوی کی امامت میں شریک رہے، آپ کا شمار بہت ساری تنظیموں کمیٹیوں جیسے جماعت تحفیظ القرآن، قومی وبین الاقوامی قرآن کریم مقابلہ کے تحکمیی کمیٹی کے ممبر میں سے ہوتا ہے
رابطہ عالم اسلامی ویب سائٹ: یہ ایک جامع عالمی قومی اسلامی تنظیم ہے جسکا ہیڈآفس مکہ مکرمہ مملکت سعودی عرب میں ہے جواسلام کی نشرواشاعت اسکے اصول وتعلیمات کی شرح کرتی ہے اوراس سے متعلقہ شہبات وبہتان کومٹاتی ہے اورلوگوں کوانکے رب کے اوامرکولازم پکڑنے اورنواہی سے اجتناب کرنے کو ضروری قراردیتی ہے.اورمسلمانوں کی مددکرتی ہے اورانکے تربیتی ثقافتی تعلیمی اوردعوتی پروجیکٹ کی تنفیذکرتی ہے, اورسختی ودہشتگردی کو پھینک کر دیگرتہذیب والوں کے ساتہ بات چیت کرنے پرابھارتی ہے.