محمد سلیمان کیلانی - کتابیں
عناصر کی تعداد: 2
- اردو مؤلّف : ابوبکربن العربی ترجمہ : محمد سلیمان کیلانی
العواصم من القواصم (یعنی وہ چیزیں جو ایمان کو توڑدیتی ہیں اور بربادکردیتی ہیں اس سے محفوظ رکھنے والے حقائق): یہ کتاب جسے کبار ائمہ مسلمین میں سے ایک امام قاضی ابوبکر ابن العربی مالکی نے تالیف کیا ہے یہ بتانے کے لئے لکھی گئی ہے کہ اصحابِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے صفات وکمالات کو بیان کیا جائے اور ان پر اور ان کے اتباع پر جو ناپاک حملے کئے گئے ہیں ان کی مدافعت کی جائے،گو یہ کتاب حجم کے لحاظ سے بہت چھوٹی ہے لیکن یہ ایک حق کی بجلی ہے جو اپنی چمک سے بد اندیش لوگوں کی دسیسہ کاریاں دکھائے گی اور مسلمانوں کے نوجوان طبقہ کو صحابہ کے دشمنوں کا پتہ دے گی اور ا س سے دشمنانِ صحابہ کی فریب کاریوں کی مثالیں سامنے آجائیں گی اور جنھیں نیکی کی توفیق ارزانی ہوگی وہ حقیقی تاریخ اسلامی کا مطالعہ کرنے کی طرف متوجہ ہوجائیں گے اور اسکے حاملین کی صفاتِ عالیہ کو روشن دیکھیں گے اور انھیں معلوم ہوجائے گا کہ اللہ تبارک وتعالی ٰ نے جو انسانیت کی تاریخ میں ان کے ہاتھوں عظیم انقلاب بپا کرایا واقعی وہ اس معجزہ کے مستحق تھے اور اگر خدانخواستہ صحابہ اور تابعین کی وہ صورت ہوتی جو صحابہ کے دشمنوں نے دکھائی ہے تو یہ ایک نہایت نا ممکن بات ہوتی کہ انکے ہاتھوں پر اتنے فتوحات ہوتے اور اللہ کے دین میں داخل ہونے کیلئے فوج فوج لوگ ان کی آواز پر چلے آتے – تالیف : قاضی ابوبکر ابن العربی ،تعلیق: علّامہ مُحبّ الدین خطیبؒ، ترجمہ: مولانا مُحمّد سلیمان کیلانی، تحشیہ: خالد گرجا کھی
- اردو
زیرنظر کتاب علامہ ابن جوزی کی مشہورتصنیف منہاج القاصدین مختصراحیاء علوم الدین کی تلخیص ہے جسکوعلامہ ابن قدامہ مقدسی رحمہ اللہ نے سرانجام دیا ہے .علامہ ابن جوزی رحمہ اللہ نے امام غزالی کی مشہور کتاب احیاء علوم الدین کا مطالعہ کرکے اسمیں سے ضعیف وباطل روایات اور متصوفانہ باتوں کو حذف کردیا اور کتاب کو چار اہم ابواب میں تقسیم کیا-1 عبادات 2- عادات- 3- مہلکات 4- منجیات- اور ہر ایک باب کے تحت کئی اہم فصول مرتب کیا, ان فصول میں اصلاح معاشرہ, اعمال قلوب ,تربیت اخلاق , اور تصوف وفلسفہ وغیرہ سے متعلق نہایت ہی سیر حاصل کلام کیا, لیکن وسیع وعریض ابواب وفصول کی وجہ سے کتاب کا مطالعہ قارئین کیلئے مشکل تھی اسلئے علامہ ابن قدامہ مقدسی رحمہ اللہ نے غیرضروری فقی مسائل کوحذف کرکے علماء وعوام کیلئے اسکا مطالعہ آسان کردیا اوراسکا نام رکھا" مختصرمنہاج القاصدین". چونکہ کتاب اصلاح معاشرہ اور تزکیہ نفس کے باب میں بہت اہم تھی اسلئے مشہور عالم دین محمد سلیمان کیلانی حفظہ اللہ نے اردو داں طبقہ کی آسانی کیلئے اسے اردو قالب میں ڈھالا ہے . نہایت ہی مفید کتا ب ہے ضرور استفادہ حاصل کریں.