اس ویڈیو میں اس بات پر ابھارا گیا ہے کہ آدمی کو دنیا کی زندگی کو غنیمت جانتے ہوئے سنت کے مطابق عمل کرنا چاہئے،اور بدعت سے اپنے دامن کو دور رکھنا چاہئے،نیز بدعت کا صحیح مفہوم،اس کی قسمیں،اس کے مظاہر،اس کی خطرناکی اور دنیا وآخرت میں اس کے برے انجام،اوراس سے نجات پانے کے طریقے کو کتاب وسنت کی روشنی میں بتایا گیا ہے۔
اس ویڈیو میں دنیا کے اندرانسان کے تخلیق کا حقیقی مقصد بیان کیا گیا ہے اوروہ ہے اللہ عزوجل کی تنہا عبادت کرنا،اور اس کے ساتھ کسی طرح کا شرک نہ کرنا، اورتوحید کی اہمیت وفضیلت،اس کا صحیح مفہوم،اوراس کے فوائد وثمرات،اوراہل توحید کے دنیوی واخروی انجام سے با خبرکیا گیا ہے،اسی طرح بدعت کا مفہوم ،اسکی خطرناکیاں،اور اہل بدعت کے دنیوی و اخروی انجام وغیرہ کے بارے میں تفصیلی روشنی ڈالی گئی ہے۔
اس ویڈیو میں نوجوانوں کے اخلاقی فساد وبگاڑ،اور ان کی بے راہ روی سے پردہ اٹھا کر،ان کے انتشار کےاسباب کو بیان کیا گیا ہے،اوران اخلاقی بگاڑ سے نجات پانے کا مناسب وشرعی حل پیش کیا گیا ہے۔
اس ویڈیو میں اللہ رب العالمین کا تقوی اختیار کرنے،اس کا ذکر کرنے اور اس کا شکرکرنے پر ابھارا گیا ہے،نیز ذکر کی اہمیت وفضیلت،اس کی اقسام،شروط،اوقات،اور اس کے فوائد کو بیان کیا گیا ہے،اورذکر الہی سے غفلت کرنے والوں کی مذّمت بیان کی گئی ہے۔
فتنہ کا صحیح معنیٰ ومفہوم ، فتنہ کی نوعیت ،گمراہی وضلالت اورشر کے راستے کون کون سے ہیں جن سے ایک مسلمان دنیا میں راہ راست سے بھٹک سکتا ہے اورآخرت میں ناکام ہوسکتا ہے؟ فتنوں سے بچنے کے وسائل وذرائع کیا ہیں؟ اورانسان دین پرکیسے ثابت قدم رہ سکتا ہے ؟ مقرر:شیخ ابوزید ضمیرحفظہ اللہ
زیرنظرویڈیو میں یہ واضح کیا گیا ہے کہ عرفہ کے دن کا روزہ رکھنے میں ہرملک والے اپنے یہاں کی چاند کی رویت کا اعتبار کریں گے نہ کہ مکہ یا حرمین کی رویت کا۔
زیرنظر ویڈیو میں دین سے دوری اوربے راہ روی کے اہم اسباب کا تذکرہ کرکے ان کا مناسب شرعی حل وعلاج بتایا گیا ہے۔ نہایت ہی مفید ویڈیو ہے خود مشاہدہ کریں اور اپنے بچوں کو بھی مشاہدہ کرنے کی ترغیب دیں۔
- قرآن وسنت میں اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے لفظ عشق وارد نہیں ہوا ہے۔ - ابن قیم رحمہ اللہ نے زاد المعاد میں فرمایا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے کسی صحیح حدیث میں قطعا عشق کا لفظ محفوظ نہیں ہے۔ -اور ابن الجوزی نے تلبیس ابلیس میں فرمایا: اہل لغت کے نزدیک عشق کا لفظ صرف نکاح والے امور میں بولا جاتا ہے۔ - پس یہ معقول بات نہیں ہے کہ کلمۂ عشق کا استعمال ماں، بیٹی یا بہن وغیرہ کے لئے کیا جائے، تو پھر کیوں کر اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے استعمال کرنا جائز ہو سکتا ہے؟ - محبت ایک جنس ہے اور عشق اسی کی بگڑی ہوئی ایک قسم ہے۔ - خطیب بغدادی نے ایک حدیث ذکر کی ہے کہ ”جس نے عشق کیا اور اسے چھپاتے ہوئے پاک دامن رہا، پھر اس کی موت ہو گئی تو وہ شہید ہے‘‘۔ مگر یہ حدیث صحیح نہیں ہے۔
محرّم اور عاشوراء کے احکام: اس ویڈیو میں شیخ ابو زید ضمیرحفظہ اللہ نے ماہ محرّم اوریومِ عاشوراء سے متعلق اہم مسائل واحکام کا کتاب وسنت کی روشنی میں نہایت ہی شاندار تذکرہ کیا ہے۔
محرّم اور عاشوراء کے احکام: اس ویڈیو میں شیخ ابو زید ضمیرحفظہ اللہ نے ماہ محرّم اوریومِ عاشوراء سے متعلق اہم مسائل واحکام کا کتاب وسنت کی روشنی میں نہایت ہی شاندار تذکرہ کیا ہے۔
پیش نظر ویڈیو میں ابو زید ضمیر ۔حفظہ اللہ۔ نے امام حسین رضی اللہ عنہ اور یزید بن معاویہ اور کربلاء کے تعلق سے درج ذیل اہم گوشوں پر روشنی ڈالنے کی کوشش کی ہے: ۱۔امام حسین رضی اللہ کی فضیلت ومنقبت کا بیان ۲۔یزید بن معاویہ کے تعلق سے علمائے جرح وتعدیل وعلمائے سیر وتواریخ کے تحقیقی موقف کا بیان ۳۔ نام نہاد اہل سنت والجماعت کی طرف سے جہالت ولاعلمی اور شیعہ روافض کی اندھی تقلید میں ماہ محرّم اور خاص طور سے یوم عاشوراء(دسویں محرّم) کو کئے جانے والے شرکیہ وبدعی امور کا بیان نہایت ہی مفید ویڈیو ہے ضرور مشاہدہ فرمائیں۔
پیش نظر ویڈیو میں شیخ ابو زید ضمیر ۔حفظہ اللہ۔ نے قربانی سے متعلق 55 مسائل کو کتاب وسنت اور اہل علم کے اقوال کی روشنی میں اختصار کے ساتھ بیان کیا ہے۔ نہایت ہی اہم ویڈیو ہے ضرور مشاہدہ فرمائیں۔