علم کی اہمیت کسی پر مخفی نہیں , علم یہ ایمان کا راہنما ہے بغیر علم کے کوئی قوم نہ تو دنیا میں ترقی حاصل کرسکتی ہے نہ ہی آخرت میں فلاح پاسکتی ہے ویڈیو مذکورمیں علم دین کی اہمیت سے متعلق تفصیلى روشنی ڈالی گئی ہے.
زیر نظر ویڈیو میں یہ واضح کیا گیا ہے کہ نبی کریم صلى اللہ علیہ وسلم سے صرف زبانی محبت کا دعوى کرنا کا فی نہیں بلکہ آپ صلى اللہ کی حقیقی محبت کا راز آپ کی کامل اتباع وپیروی میں مضمر ہے.
دین اسلام میں توحید کو سب سے زیادہ اہمیت حاصل ہے. تمام انبیاء نے اپنی دعوت کا آغاز توحید ہی سے کیا ,اس باب میں انہوں نے کوئی مداہنت برداشت نہ کی , توحید جسم میں ایک دل کی حیثیت رکھتا ہے جب تک دل تندرست رہے گا جسم بھی تندرست رہے گا اور اگر دل بیمار ہو جائے تو جسم بھی بیمار ہوجائے گا اسی طرح توحید ہے ,ویڈیو مذکور میں اسی توحید کا بیان ہے.
کیا نبی صلى اللہ علیہ وسلم کومطلق علم غیب حاصل تھا ؟ کیا صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین غیب کا علم رکھتے تھے؟ انبیاء علیہ السلام کے بارے میں مطلق علم غیب کا اعتقاد رکھنا کیسا ہے ان سب کے بارے میں تفصیلی معلومات حاصل کریں ویڈیو مذکورمیں.
زیر نظر ویڈیو میں تقوى کی تعریف , اسکی فضیلت واہمیت اور اسکے مراتب وغیرہ سے متعلق تفصیلى گفتگو گئی ہے. نیز زندگی کے تمام امور میں تقوى الہی کو اپنانے کی تاکید کی گئی ہے.
نبی صلى اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :"نماز اسی طرح پڑہو جس طرح مجھے پڑھتے ہوئے دیکہا ہے"- ویڈیو مذکور میں نماز محمدی صلى اللہ علیہ وسلم کی کیفیت سے متعلق نہایت ہی اہم بیان موجود ہے ضرور دیکھیں.
زیر نظر ویڈیو میں تقلید کی آفت سے امت محمدیہ کو ڈرایا گیا ہے جو امت محمدیہ میں انتشار وافتراق کا اہم سبب ہے اور کتاب وسنت کی روشن شاہراہ کو لازم پکڑنے کی تاکید کی گئی ہے.
بہت سارے لوگ نماز وروزہ کے پا بند ہوتے ہیں اسی طرح حج وعمرہ بھی ادا کئے ہوتے ہیں لیکن اخلاق میں صفر ہوتے ہیں لوگوں کے ساتھ معاملات میں بدتمیزی وبد سلوکی سے پیش آتے ہیں جبکہ نبی صلى اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے :" میرے نزدیک سب سے زیادہ محبوب وہ شخص ہے جو اخلاق میں سب سے زیادہ بہتر ہو" ( ترمذی) ویڈیو مذکور میں اسی اخلاق کا تفصیلى بیان ہے جس سے ایک مومن شخص کو متصف ہونا ضروری ہے.
قرآن وحدیث میں سود خوری کی بڑی قباحتیں آئی ہیں براء بن عازب رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں نبی صلى اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کہ سود کے بہتر دروازے ہیں اسکا ادنی درجہ ماں کے ساتھ بدکاری کرنا اور سب سے بڑا سود یہ ہے کہ آدمی اپنے بھائی کی عزت پر زبان درازی کرے " ( طبرانی نے اسکو معجم الأوسط میں روایت کیا ہے) ویڈیو مذکور میں سود خوری کی مذمت اور اسکے مفاسد کے سلسلے میں نہایت ہی عمدہ بیان پیش کیا گیا ہے ضرور دیکھیں.